geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روحانی طاقت

December 10, 2020 0 1 min read
Spiritual Power
Share this:

Spiritual Power

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

جب سے انسان نے شعور سنبھالا ہے اُس دن سے اِس میں ایک خامی بھی پیدا ہو گئی ہے وہ ہے بلا وجہ اور خواہ مخوا ہ تنقید کر نا۔ دوسروں میں خامیاں نکالنا خود کو عقل کل اور سارے علوم کا جاننے والا سمجھنا اُس کو اپنی ایک خامی بھی نظر نہیں آتی لیکن وہ تنقید کی بندوق پکڑ کر دوسروں کی خوبیوں کو بھی خامیاں بنا کر ان پر گولہ باری شروع کر دیتا ہے تنقید برائے تنقید کر تے ہوئے وہ عقل و شعور کا دامن بھی چھوڑ دیتا ہے میںنہ مانوں کی رٹ لگا کر ٹھوس حقائق کو بھی ٹھکرا کر انکار کر دیتا ہے ا ِیسی ہی تنقید کی گولہ باری ہر دور میں روحانیت پر بھی نام نہاد عقل کے ٹھیکے دار کر تے آئے ہیں اِن تنقید کر نے والوں کی ہٹ دھرمی ملاحظہ فرمائیں کہ واضح نشانیوں ثبوتوں کے باوجود روحانیت کے سرے سے انکاری ہو جاتے ہیں جبکہ حق تعالیٰ نے ہر دور میں مختلف انسانوں کو روحانی صلاحیتوں سے مالا مال کر کے دھرتی پر اتارا ہے پیغمبروں کے بعد آپ صحابہ کرام کی زندگیوں کا اگر مطالعہ کر یں تو آپ کو بے شمار ایسے واقعات ملتے ہیں جب اللہ تعالی نے کسی انسان کے سامنے پڑے پردوں کو سرکا دیا اور آنے والے دور کی تصویر دکھا دی بر وقت روحانی مدد سے صحابہ کرام کی مدد اور راہنمائی کی کون بھول سکتا ہے۔

جب ایک دفعہ حضرت فاروق اعظم مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ فرما رہے تھے اُس وقت مدینہ سے ہزار میل دور مسلمانوں کی فوج ایران میں جنگ میں مصروف تھی کہ اچانک فاروق اعظم نے دوران خطبہ اپنا چہرہ مبارک ایران کی طرف کیا اور فرمایا اے ساریہ اپنے پیچھے پہاڑ کی طرف دیکھو ساریہ اُس وقت مسلمان فوج کے کمانڈر تھے جو فارس میں مصروف جنگ تھے جنگ میں دونوں فوجیں جوش و جذبے سے بر سر پیکار تھیں کہ ساریہ کو حضر ت عمر کی یہ آواز سنائی دی تو انہوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو ادھر سے ایک فوج حملہ آور ہونے کا ارادہ کر رہی تھی لہٰذا حضرت عمر کی آواز پر فوری طور پر اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کی اور مسلمان فوج کو فوری طور پر محفوظ مقام پر لے گئے ‘ روحانیت کے منکرین کے لیے یہ مثال کافی ہے کہ حضرت عمر میدان فارس سے ہزار میل دور مدینہ منورہ میں خطبہ جمعہ دے رہے تھے لیکن قدرت نے حضر ت عمر کی نظروں کے سامنے سے سارے حجابات اٹھادئیے اور حضرت عمر میدان جنگ کو اپنی آنکھوں سے اِس طرح دیکھ رہے تھے جیسے خود میدان جنگ میں موجود ہوں۔

اِس غیر معمولی مثال سے آپ کو ماننا پڑے گا کہ قدرت جب چاہے روحانی مدد کے ذریعے انسان کی مدد کر کے حالات واقعات کو تبدیل کر سکتی ہے اِسی طرح فارس میں ہی مسلمان فوج کے سامنے ٹھاٹھیں مارتا دریا آگیا مسلمانوں کے سپہ سالار سعد بن ابی وقاص تھے انہوں نے خدا پر توکل کرتے ہوئے دریا کی منہ زور موجوں کو حکم دیا کہ یہ مسلمانوں کی فوج ہے جو دین الٰہی کے لیے کافروں سے جنگ کر نا چاہ رہی ہے لہٰذا تم ہماری فوج کو راستہ دواور مسلمان فوج کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہو نا چاہیے دریا کو حکم دینے کے بعد آپ نے فوج کو دریا میں اترنے کا حکم جاری کر دیا پھر دریا کے دوسرے کنارے فارس کی فوج نے اپنی جاگتی آنکھوں سے حیران کن منظر دیکھا جب مسلمانوں کی فوج ٹھاٹھیں مارتے دریا کے درمیان سے حفاظت سے دوسرے کنارے پہنچ گئیں کافر فوجیں دہشت کے عالم میں پھٹی نظروں سے یہ حیران کن منظر دیکھ رہی تھیں کہ ساری کی ساری فوج کتنے آرام سے دریا کر اس کر گئی اِس منظر کو دیکھ کر ایرانی فوج خوف دہشت سے الٹے قدموں بھاگ کھڑی ہوئی کہ دیو آگئے دیو آگئے اگر اُس وقت مسلمانوں کی مدد روحانی طور پر نہ ہو تی تو پتہ نہیں فارس کی فتح میں اور کتنا عرصہ لگتا یہ روحانی مدد ہی تھی کہ مسلمان فوج دریا پار کر کے کافروں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ روحانی قوتوں کی مدد سے اُس وقت کی سپر پاور کو شکست دی گئی۔

پھر وہ ایمان افروز واقعہ بھی تو تاریخ عالم کے سینے پر نقش ہے جب مسلمانوں کی فتح کے بعد دریائے نیل خشک ہو گیا تو اہل مصر نے بتا یا کہ ہر بار جب دریائے نیل خشک ہو تو ایک نوجوان دو شیزہ لڑکی کو دلہن بنا کر اُس کو ذبح کر کے اُس کا خون دریا کو پیش کیا جاتا ہے تو پھر دریائے نیل انسانی خون پینے کے بعد دوبارہ رواں ہو تا ہے مسلمان گورنر کو جب یہ بتایا گیا تو اُس نے ساری بات لکھ کر امیر المومنین حضرت عمر فاروق سے مشورہ مانگا کہ ہمارے لیے کیا حکم ہے تو حضرت عمر فاروق نے خدا پر توکل کر تے ہو ئے ایک خط دریائے نیل کے نام لکھا جس میں صرف یہ لکھا بسم اللہ الرحمن الرحیم اے دریائے نیل اگر تو خدا کے حکم سے چلتا ہے تو چل ورنہ تیرے پانی کی ہمیں ضرورت نہیں ہے ۔ یہ خط جب گورنر کو ملا تو اُس نے یہ خط دریائے نیل میں ڈال دیا خط جیسے ہی دریا کی خشک مٹی سے ٹکرا یا دریائے نیل کا پانی اُبل پڑا وہ دن اور آج کا دن پھر دوبارہ کبھی دریائے نیل خشک نہیں ہوا اور نہ ہی دوبارہ کبھی نوجوان لڑکی کو ذبح کر کے اُس کا خون دریائے نیل کو قربانی کے طور پر پیش کیا یہ حضرت عمر فاروق کو خدا کی روحانی مدد تھی اِس واقعے کے پیچھے بھی روحانی جہت ہی کار فرما تھی اِس واقعے کے دشمنوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے مسلمانوں کی حقانیت سچائی واضح ہو گئی اِس واقع کے آنے والے دور پر گہرے سیاسی جغرافیائی اثرات مرتب ہوئے روحانیت کے منکرین کے لیے یہ ایک واضح ناقابل تردید مثال ہے پھر اُس حیرت انگیز ایمان افروز واقع کو کیسے فراموش کیا ج اسکتا ہے۔

جب حضر ت خالد بن ولید ایک مرتبہ میدان جنگ میں مصروف جنگ تھے کہ مخالف کمانڈر نے آپ کو للکارتے ہو ئے کہا ہم نا قابل شکست ہیں آپ ہمارا مقابلہ اِس لیے نہیں کر سکتے کہ ہماری فوج طاقتور مہلک اسلحے سے لیس ہے ہماری تلواروں پر جان لیوا زہر لگا ہوا ہے جو کسی کو چھو بھی جائے تو اُس زہر سے اُس کی موت یقینی ہے انسان زندہ نہیں بچ سکتا تو سیف اللہ خدا کی تلوار ایمان سے لبریز لہجے میں بولے لائو زہر کی شیشی جو تم نے تلواروں پر لگا رکھا ہے پھر وہ مہلک جان لیوا زہر کو اللہ کا نام لے کر اپنے حلق میں انڈیل لیا کفار پھٹی نظروں سے خالد بن ولید کو دیکھ رہے تھے جن پر خطرناک زہر کا بلکل بھی اثر نہ ہوا خالد بن ولید کی روحانی طاقت اورخدا پر یقین کا یہ لازوال مظاہرہ دیکھ کر کافروں نے شکست قبول کی یہاں پر بھی خدا کی روحانی مدد نظر آتی ہے حدیث مبارکہ میں ارشاد ہے مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے تاریخ اسلام کے سنہرے واقعات کا جب ہم مطالعہ کر تے ہیں تو حیران کن حقائق سامنے آتے ہیں اِس قدر حیران کن مثالوں سے واسطہ پڑتا ہے اور انسا ن یہ سوچھنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ بلا شبہ مسلمانوں نے اپنے زور بازو پر بے مثال فتوحات حاصل کیں لیکن اُن فتوحات کے پیچھے ہمیں واضح مثالیں ملتی ہیں جب اُن کی پشت پر روحانی قوتیں اثر اندار ہوتی آئی ہیں تاریخ اسلام کے ہر بڑے معرکے کے پیچھے ہمیں روحانی قوت پوری طرح اثر انداز ہوتی نظر آتی ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Siraj Qasim Teli
Previous Post کراچی: سراج قاسم تیلی ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک
Next Post چندہ بکس
Donation Box

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.