geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قوم کی صحت کے لئے سخت فیصلے ضروری ہیں

April 10, 2021April 10, 2021 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : اسلم گل

بنی نوع انسان کو جب اللہ رب العزت نے زمین پر آباد کیا ہے، تب سے مختلف قسم کے حالات کا مقابلہ کررہا ہے اور تا قیامت کرتا رہا ہوگا۔ کبھی ہار اور کبھی جیت کایہ کھیل جاری ہے اور جاری رہے گا۔ کبھی بھوک اور قحط کا سامنا، تو کبھی سیلاب کی تباہ کاریاں ، کبھی آگ نے نقصان پہنچایا، تو کبھی سیلاب اور طوفان نے حضرت انسان کو برباد کیا۔ بس یہ حالات ازل سے جاری ہیں اور تا ابد جاری رہیں گے۔

2020 کے آغاز میں چین کے شہراوہان سے کورونا نامی ایک نئی وباء شروع ہوئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے انسانوں کو نگل لیا ۔ پھر اِس ظالم وائرس کی دوسری لہر نے تمام دنیا کے اِنسانوں پر ایک اور قیامت ڈھادی۔یہ مصیبت ابھی پوری طرح ٹلی نہیں تھی کہ اِس قاتل وائرس نے بھر پور طاقت کے ساتھ پھر حملہ کیا اور تا حال یہ تیسری لہر جاری ہے اوراسکی شدت روبروزبڑھتی جارہی ہے۔پہلی لہر سے لیکر اِس وقت تک دنیا کے تمام سائنسدان، ماہرین طب، فلسفی، دانشور اور علمائے کرام اِس بات پر متفق ہیں کہ اَگرپوری دنیا کے لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، تو اِس مہلک وباء سے بچاجاسکتاہے، مگر اِس وباء کے شروع دن سے تا حال بعض لوگ (SOPs) یعنی
s Standard Operating Procedure پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کرتے۔ ایس او پیز ایک طویل غور و فکر کے بعد قاتل وباء کے خلاف مرتب کئے گئے ہیں ، تاکہ انسانیت اِس مہلک وباء کی تباہی سے بچ جائے۔ مگر نہایت آفسوس سے کہتا ہوں کہ ایس او پیز پرعمل ہر بندہ نہیں کرتا، جوکہ بنی نوع انسان کی تباہی و بربادی کا باعث بنتا جارہا ہے۔

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے لوگ اِس بیماری کے وجود سے اِنکاری ہیں یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کرونا نامی وائرس سرے سے موجود ہی نہیں ہے، اِس وجہ سے بعض لوگ ا یس او پیز پر عمل نہیں کرتے۔ اِس بیماری کے وجود سے اِنکار احمقوں کی جنت میں رہنے کی مترادف ہے، کیونکہ پوری دنیا میں قاتل وباء کی موجودگی موت اور بیماریوں کی شکل میں نظر آرہی ہے۔اگر یہ وباء نہ ہوتی ، تو زندگی اور موت کایہ کھیل اِس طرح ہولناک نہ ہوتا۔ہر سو اِ س مہلک وائرس سے متاثرہ لوگوں کو ہم دیکھتے ہیں، جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیاہواہے۔

یہی و جہ ہے کہ پوری دنیا کے حکمران، سائنسدان اورڈاکٹرز وغیرہ ایس او پیز پر عمل کرنے اور کروانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہیںتاکہ پوری دنیا میں انسانی زندگی اس سے وباسے محفوظ ہوجائے۔مگر نہایت ہی افسوس اُن لوگوں پرہے جو ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ ارباب اختیار موجودہ وقت میں سخت فیصلے کرنے پر مجبورہوجاتے ہیں، حالانکہ سخت فیصلے کرتے وقت وہ سمجھتے ہیں کہ نتیجہ کیا ہو گا، اُن کے عوام کون کونسے مسائل سے دوچار ہونگے، مگر وہ اِنسانوں کی بقائ، آرام اور سکون کی خاطر سخت فیصلے کرتے ہیں، کیونکہ عوام ایس او پیز پر عمل جو نہیں کرتے، اگروہ ا یس او پیز پر عمل کرتے ، تو پوری دنیا کے ارباب اختیار عوام پر اپنے سخت فیصلے مسلط نہ کرتے۔

جب بچہ بیمار ہوجاتاہے، تو والدین اُس کو علاج معالجہ کی غرض سے ڈاکٹر کے پاس لے جاتے ہیں، ڈاکٹر معائنے کے بعد بعض اوقات اپریشن تجویزکرلیتے ہیں،جوکہ بظاہر مشکل کام ہے مگروالدین اپنے وسائل خرچ کرکے اپنے بچے کی زندگی کے لئے ہرقسم قربانی کے لئے تیارہوجاتے ہیں۔ اگر بیمار بچے کے والدین ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل نہ کریں ، تو یقینانقصان انکے بچے کاہوگا۔اِسی طرح دور حاضر میں اگر ہم اپنے بڑوں کے احکامات کو نظر انداز کریں، تو بلاِشبہ نقصان ہمارا ہی ہوگا، مالی اور جسمانی نقصانات کا سامنا ہم ہی کریں گے، ہماری بے احتیاتی کی وجہ سے ہمارے ماہرین طب سخت فیصلے کرنے پر مجبو ر ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف ہماری بے احتیاطی کہ وجہ سے یہ کورونا وائرس روزبروز طاقتور ہوتاجارہا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق کوروناکی یہ تیسری لہر ، پہلی اور دوسری لہر سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ آئے دن اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اِ س موذی مرض کی وجہ سے ہم مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہورہے ہیں، ہمارے تعلیم ادارے بار بار بند ہوتے جارہے ہیںجس کی وجہ سے تعلیمی میدان میں ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے، ذریعہ معاش متاثر ہورہاہے، اگر عوام الناس ایس او پیز پر ماہرین صحت کے اُصولوں کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہوجائے، تو بلاِ شبہ یہ بیماری ختم ہوجائے گی۔ اور ہم مزید نقصانات، پریشانیوں اور ارباب اختیار کے سخت فیصلوں سے بچ جائیں گے۔

Aslam Gul

تحریر : اسلم گل

Share this:
Jamaat e Islami
Previous Post جماعت اسلامی کے بغیر اتحاد کامیاب نہیں ہوتے
Next Post نظریہ پاکستان اور ہم
Nazria Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.