geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شاہ سلمان کے زیرِقیادت سعودی وفد کی ورچوئل لیڈرز موسمیاتی کانفرنس میں شرکت

April 23, 2021April 24, 2021 0 1 min read
King Salman
Share this:

King Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر قیادت اعلیٰ سطح کا وفد امریکا کی میزبانی میں عالمی لیڈروں کی دوروزہ ورچوئل عالمی کانفرنس میں شریک ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں اس کانفرنس میں دنیا کے چالیس سربراہان مملکت اور ریاست شرکت کررہے ہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے اس کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر2030ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 فی صد تک کمی کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے اخراج کی سطح کو 2005ء تک لایا جائے گا۔

انھوں نے جمعرات کو اپنی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں دوروزہ ورچوئل موسمیاتی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’’امریکا ایک مرتبہ پھر تحفظ ماحول کی مہم میں قائدانہ کردار ادا کرے گا اور وہ صرف ’’اخلاقی اوراقتصادی حاکمیت‘‘ ایسے ایشو ہی کی قیادت کے لیے انتظار نہیں کرے گا۔‘‘

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ’’شاہ سلمان کی اس کانفرنس میں بہ نفس نفیس شرکت مملکت کے عالمی ، مقامی اور علاقائی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بنیادی قائدانہ کردار کی توثیق کی مظہرہے۔یہ اس شعبہ میں مملکت کی کاوشوں کی بھی توسیع ہے۔ان میں سے ایک اہم کاوش کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی سبز اقدام اور مشرقِ اوسط سبز اقدام کے فریم ورک کے تحت اعلان کیا ہے۔‘‘

سعودی ولی عہد نے گذشتہ ماہ مملکت کے علاوہ مشرقِ اوسط بھر میں قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے اس موقع پرکہا تھا کہ’’دنیا میں تیل کے سب سے بڑے پیداکنندہ ملک کی حیثیت سے ہم موسمیاتی بحران کے خلاف جنگ میں اپنی ذمے داریوں سے مکمل طور پرآگاہ ہیں۔تیل اور گیس کے دور میں ہم نے توانائی کی مارکیٹوں کے استحکام میں بنیادی کردارادا کیا ہے۔ہم آیندہ گرین دور میں بھی اپنا قائدانہ کردارادا کرتے رہیں گے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ’’سعودی عرب اور خطے کو بہت سے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ان میں بنجرپن خطے کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے سبب ہوا کی آلودگی کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی میں اوسطاً ڈیڑھ سال کمی واقع ہوئی ہے۔‘‘

شہزادہ محمد بن سلمان کے اعلان کردہ سعودی سبزاقدام کے تحت ہریالی کو بڑھانے ،کاربن کے اخراج میں کمی ،آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے،اراضی کو بنجرپن کا شکار ہونے سے بچانے اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Share this:
King Abdullah II
Previous Post شاہ عبداللہ دوم کے حکم پر اردن فتنہ کیس کے 16 مشتبہ افراد کی رہائی
Next Post کورونا: ملک میں ایک اور ہلاکت خیز دن، وائرس سے مزید 144 اموات
Corona Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.