geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو عالمی برادری اور فیٹف کے نوٹس میں لایا جائیگا: پاکستان

July 19, 2021 0 1 min read
Pakistan Foreign Office
Share this:

Pakistan Foreign Office

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں پاکستان مخالف منفی کردار پر ہمارے دیرینہ مؤقف کی تائید ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھارت کی اصل حقیقت دکھائی اور پاکستان کے خلاف فیٹف معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کیا، پاکستان ہمیشہ سے دنیا کو بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف معاملے کو سیاسی بنانے سے آگاہ کر رہا ہے اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے فیٹف میں پاکستان مخالف منفی کردار پر ہمارے دیرینہ مؤقف کی تائید کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فیٹف کے ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے لیکن بھارت نے شرمناک انداز سے پاکستان کی پیشرفت پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی، پاکستان بھارت کی جانب سے حالیہ اعتراف کو بھی بین الاقوامی برادری اور فیٹف کے نوٹس میں لائے گا، پاکستان مناسب کارروائی کے لیے فیٹف کے صدر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے بھی غور کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے فیٹف کے مشترکہ گروپ کے کو چیئر ہونے کے حوالے سے بھی سوالات پیدا ہو گئے ہیں، ہم فیٹف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان معاملات کو دیکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیٹف نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اقدامات کو ہمیشہ سراہا، ہم بین الاقوامی ساتھیوں کی معاونت کے ساتھ کام کی اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا بھارتی شوق کبھی پورا ہوا اور نا ہی کبھی پورا ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post افغان سفیر پاکستان میں رہ کر تحقیقات میں تعاون کریں: شاہ محمود قریشی
Next Post عید کی رشوت
Bribery

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.