geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کی پیش قدمی کے خلاف تقریباﹰ پورے افغانستان میں شبینہ کرفیو

July 25, 2021 1 1 min read
Afghanistan Taliban
Share this:

Afghanistan Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں صدر غنی کی حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے ملک کے 34 میں سے 31 صوبوں میں شبینہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کابل میں وزارت داخلہ کے مطابق یہ کرفیو رات دس سے صبح چار بجے تک نافذ رہا کرے گا۔

کابل سے ہفتہ چوبیس جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں طالبان عسکریت پسندوں نے اپنی مسلح سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے جو پیش قدمی شروع کر رکھی ہے، اسے روکنے اور تشدد پر قابو پانے کے لیے رات کے وقت کرفیو لگا دینے کا فیصلہ ضروری ہو گیا تھا۔

طالبان نے اپنی وسیع تر پیش قدمی مئی کے اوائل میں شروع کی تھی۔ اس دوران وہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہوں اور درجنوں اضلاع پر قبضہ کر لینے کے علاوہ کئی صوبائی دارالحکومتوں کے محاصرے بھی کر چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”پرتشدد کارروائیوں اور طالبان کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ملک کے 34 میں سے 31 صوبوں میں یہ کرفیو ہر رات دس بجے سے لے کر صبح چار بجے تک نافذ رہا کرے گا۔‘‘

امریکا کے افغانستان مشن کی سیاسی باقیات کا تعین وقت کرے گا لیکن اس کا بچا کھچا دھاتی اسکریپ اور کچرا ہے جو سارے افغانستان میں بکھرا ہوا ہے۔ امریکا بگرام ایئر بیس کو ستمبر گیارہ کے دہشت گردانہ واقعات کی بیسویں برسی پر خالی کر دے گا۔

جن تین صوبوں کو کرفیو کے نفاذ کے حوالے سے استثنیٰ دیا گیا ہے، وہ کابل، پنج شیر اور ننگرہار ہیں۔

اس فیصلے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کابل میں وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیا ضیا کی طرف سے میڈیا کے لیے ایک علیحدہ آڈیو بیان بھی جا ی کیا گیا۔

ہندوکش کی اس ریاست سے امریکا اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دستوں کا وہاں تقریباﹰ بیس سال تک تعیناتی کے بعد انخلا اب تقریباﹰ مکمل ہو چکا ہے۔

اب تک طالبان عسکریت پسند ملک کے کُل تقریباﹰ 400 میں سے نصف کے قریب اضلاع کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

Share this:
Travelers
Previous Post جرمنی نے اسپین اور نیدرلینڈز سے متعلق سفری ضوابط میں سختی کر دی
Next Post افغانستان اور وسطی ایشیا میں امریکی حکمت عملی
US Army in Afghanistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.