geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خطے کا بدلتا منظر نامہ اور چین کیخلاف امریکی صف بندی

October 20, 2021 0 1 min read
Pak-China Economic Corridor
Share this:

Pak-China Economic Corridor

تحریر : نسیم الحق زاہدی

مودی انتظامیہ نے پاکستان کی سلامتی کمزور کرنے کیلئے چاروں جانب سے کئی دوسرے محاذ کھول رکھے ہیں اسی مقصدکے تحت خطے میں بدامنی کو ہوا دے کر سابق کابل انتظامیہ کو پاکستا ن کیخلاف استعمال کیاگیا۔بی جے پی حکومت کے جارحانہ عزائم پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ثبوتاژکرنے کیلئے ہیںکیونکہ”بنیئے” کو ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند پاک چین دوستی ہضم نہیں ہورہی۔پاکستان کے جدید میزائلوں کی تیاری میں بیجنگ کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا اور اب وی ٹی فور ٹینک کا آپریشنل ہونا بھی دفاعی تعاون کی نادر مثال ہے۔ مشترکہ دفاعی حکمت عملی کے تحت چین ہمیشہ سے ہی جدید جنگی سازوسامان کی تیاری میںمعاونت کرتا ہے تاکہ دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے، ویسے بھی موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و خودمختاری کی ضامن عساکر پاکستان کوہر قسم کے جدید حربی تقاضوں سے ہم آہنگ کرناناگزیر ہو چکا ہے۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے خطے میں بدامنی سے متعلق عالمی برادری کے خدشات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیںلیکن واشنگٹن اب بھی ایک ایسی حکومت کی تشکیل چاہتا ہے جو مستقبل میں اس کے اشاروں پر چلے ۔ افغان دھرتی پر اپنے مذموم توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے کی گئی خطیر سرمایہ کاری کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر امریکہ،بھارت اور اس کے اتحادی اب بوکھلاہٹ کا شکار ہیںلہٰذا ان کی طرف سے پاکستان کیخلاف کوئی جارحانہ مشترکہ حکمت عملی طے کرنا بعید از قیاس نہیں۔ ملک دشمن عناصر نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ”ایف اے ٹی ایف”کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے کے لئے جو مذموم کوششیںکیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیںحالانکہ دنیا اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ناقابل فراموش کردار ادا کرتے ہوئے80ہزار کے لگ بھگ جانوں اور کروڑوں ڈالرز کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔۔

دہشت گردی کے خلاف20برس تک جاری رہنے والی نام نہادجنگ کے دوران خراب حالات سے شدیدمتاثر ہونے کے باوجود امن،مصالحت، تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھتے ہوئے پاکستان نے ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن مودی اور غنی کے لگائے گئے بے سروپا الزامات سے ”امن عمل ”کوشدید دھچکا لگا جس کا خمیازہ آج خطے کے دیگر ممالک کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین پر سوویت یونین کیخلاف جب امریکہ نے گوریلا جنگ شروع کی تو بڑی تعداد میںافغان مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیاجس سے جہاں کلاشنکوف کلچر کو فروغ ملا وہیں معیشت پر اضافی بوجھ بھی پڑالیکن واشنگٹن نے عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سلامتی اور خودمختاری کے معاملے میں ہمارا ساتھ دینے کے بجائے بھارت اور دیگر ملک دشمن عناصر کولاجسٹک سپورٹ فراہم کی ۔ کٹھ پتلی افغان حکومت کی معاونت سے بھارتی دہشت گردوں نے پاکستان میں جو وحشت و دہشت کا بازار گرم کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا ۔

نائن الیون سانحہ کے بعد امریکی صدر بش نے پاکستان کو پتھر کے زمانے کی جانب واپس لوٹانے کی دھمکی دے کر اسے افغان جنگ میں اپنا فرنٹ لائن اتحادی بناکر” ڈومور ”کے جو تقاضے جاری رکھے وہ آج بھی مسلسل دہرائے جا رہے ہیں ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت ہرعالمی فورم پرلائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت وبربریت اور مسئلہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے ظلم وستم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے لیکن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو ”بنیئے”نے ہی اپنی ہٹ دھرمی کی باعث ناکام کیا اور ہمیشہ مذاکرات سے فرار کی راہ اختیارکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو طوالت بخشی ہے۔خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے انسانی بحران سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے اب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو سنجیدہ بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔افغانستان میں جو حالیہ انقلاب آیا اس سے خطے میں جہاں امریکی مفادات پربڑی بھاری زد پڑی ہے وہیں تبدیل شدہ صورتحال میںپاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات بھی مزید بڑھ چکے ہیں لہٰذا بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں واشنگٹن نے نئی دفاعی حکمت عملی میں چین اور روس کو مرکزنگاہ بنایا ہوا ہے اور اسی حوالے سے ہی اب ہر پالیسی ترتیب دی جارہی ہے۔

واشنگٹن اپنے اتحادیوں کو نیا محاذکھول کرایٹمی ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے نت نئے معاہدے کر رہا ہے جس آنے والے دنوں میں حالات مزید کشیدگی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ایک نئے سکیورٹی معاہدے سے جنوب مشرقی ایشیاء میں عالمی طاقت کے توازن میں ایک نئے باب کا اضافہ ہواہے کیونکہ اس کے تحت آسٹریلیا کو ایٹمی ایندھن سے لیس کم از کم 12 آب دوزیں بنانے اور انہیں سمندر میں تعینات کرنے کی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی،درحقیقت ”آکوس” اور ”کواڈ”معاہدے انہی اقدامات کا حصہ ہیں جس کے تحت واشنگٹن” انڈو چائنا ”کو اپنا محور بنا چکا ہے۔

امریکہ کی توجہ اب انڈو پیسیفک پر ہے یہی وجہ ہے کہ باقی ایشیاء میں اس کی اتنی دلچسپی نہیں رہی ،یاد رہے کہ اس امر کا اعتراف 10برس قبل سابق صدر باراک اوباما نے بھی کیا تھا۔افغان جنگ میں امریکہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا جسے مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان سے مکمل انخلاء کا فیصلہ کرکے اسے متعینہ شیڈول کے مطابق مکمل کیاگیا۔واشنگٹن کی شروع دن سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ اتحادیوں کے ذریعے خطے کے حالات کومزید خراب کرکے چین اور پاکستان کیخلاف گھیرا تنگ اور اقتصادی راہداری ”ون بیلٹ ون روڈ ” منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے سے روکا جائے وہیں اس میں بھی کوئی شک وشبے کی گنجائش نہیں ہے کہ ایشیائی ممالک میں دراندازی کے لئے افغانستان میں مضبوط فوجی اڈے بناکر قدرتی وسائل پر شب خون مارا جائے لیکن چین نے سرمایہ کاری، تجارت اورسفارتکاری کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں ذرائع آمدو رفت اور اداروں کا ایک ایسا جال بچھادیاہے کہ جس میں ہر ایک پالیسی ہر آنے والے منصوبے کو اس طرح تقویت دے کہ پورا خطہ اس کی بانہوں میں سمٹ آئے لیکن ایشیاء پر اپنی معاشی، فوجی اور سیاسی قوت سے بالادستی قائم کرنے کی پالیسی اپناکر امریکہ اس کے لئے کئی مسائل پیدا کر رہا ہے۔بیجنگ افغانستان کو ” ون بیلٹ ون روڈ ”منصوبے میں شامل کرکے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہے لہٰذا اس کے دنیا میں بڑھتے معاشی اور سیاسی اثرورسوخ کو روکنے کیلئے ایک گریٹ گیم جا ری ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر زکے ترقیاتی منصوبوں کے معاہدوں پرجہاں بعض حلقے اطمینان اور خوشی کا اظہارکر رہے ہیں وہیں بعض ممالک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔چینی کمپنیوں کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے جدیدٹیکنالوجی منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کوخطے میں مزیدمستحکم ہونے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

صوبہ سندھ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پاور پراجیکٹ تسلسل کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ سی پیک صرف چین اور پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطہ کیلئے گیم چینجر کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جویقیناً علاقائی ریاستوں میں تجارتی اور معاشی تعاون کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس منصوبے کے ثمرات اب نظر بھی آنا شروع ہو چکے ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی پاور پلانٹس پر کام جاری ہے،تھر بلاک II میں 330 میگاواٹ کا تھر انرجی لمیٹڈ پاور پلانٹ مائن کے قریب ہے جو تھر انرجی کی طرف سے تعمیر کیا جارہا ہے یہ پراجیکٹ 30 سالہ پاور خریداری معاہدے کے تحت نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کرے گا جبکہ اینگرو تھر بلاک II پاور پلانٹ اور تھل نووا کے نام سے کوئلے سے چلنے والے مزید دو پاور پلانٹس بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ اینگرو تھر بلاک II پاور پلانٹ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والا پاکستان کا پہلا600 میگاواٹ پاور پلانٹ ہے جو تھر کے مقامی کوئلے کے دخائر کو استعمال کرے گا۔ توانائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پاکستان میں کوئلے کے علاوہ دیگر جو بے شمار ذخائر موجود ہیںانہیں اب سی پیک منصوبے کے تحت استعمال میں لایا جا رہا ہے یہاں یہ بھی خوش آئند امر ہے کہ خطے کی دیگر ریاستیں اس منصوبے کا حصہ بن کر تجارتی اور معاشی فوائد حاصل کر رہی ہیں۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Jihad Azour
Previous Post پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر
Next Post بوڑھوں کو خوب پانی پلائیں
Drink Water

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.