geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین تائیوان کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے، امریکا

November 1, 2021 1 1 min read
Antony Blinken
Share this:

 Antony Blinken

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بیجنگ سے خطہ بحر الکاہل میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تائیوان کے تعلق سے حالیہ امریکی بیانات پر چین شدید نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے 31 اکتوبر اتوار کے روز اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی اور بیجنگ کو مشورہ دیا کہ وہ تائیوان کے خلاف کسی بھی طرح کی یکطرفہ کارروائیوں سے گریز کرے۔

اطالوی دارالحکومت روم میں جی 20 کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں چین کے صدر شی جن پنگ شریک نہیں ہوئے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کو بتایا کہ تائیوان سے متعلق امریکا کی ”ون چائنا” یعنی متحدہ چین کی پالیسی میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بلینکن نے بتایا ہے کہ امریکا، ”سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق سمیت مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین اور تائیوان سے متعلق ایسے اقدامات کا مخالف ہے جو ہماری اقدار اور مفادات کے خلاف ہوں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکا، ”شمالی کوریا، میانمار، ایران، افغانستان اور ماحولیات کے بحران جیسے مسائل پر ایک ساتھ کم کر سکتے ہیں۔”

چین کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وانگ ای نے بلینکن کے ساتھ بات چیت کے دوران امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مختلف معاملات پر اپنی ”غلط روش” کو درست کرے۔

چینی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کو بتادیا ہے کہ تائیوان میں آزادی کی حامی افواج کے لیے مبینہ طور پر امریکی حمایت ہی بحرالکاہل میں کشیدگی کی اہم وجہ ہے۔

حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان کے تئیں امریکی عزم، ”چٹان کی طرح مضبوط” ہے۔

چین ان کے اس بیان سے کافی برہم ہوا اور چینی وزارت خارجہ نے اس کے رد عمل میں کہا کہ امریکا آبنائے تائیوان میں ”اپنی طاقت آزمانے” کی کوشش میں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تائیوان کو اقوام متحدہ جیسے مزید عالمی اداروں میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ چین نے اس پر بھی اپنے سخت رد عمل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”چین اس کا سخت مخالف ہے۔”

چین کے ساتھ ایک دیرینہ سمجھوتے کے تحت واشنگٹن ”ون چائنا” یعنی متحدہ چین کی پالیسی پر قائم ہے۔ اس سیاسی موقف کے مطابق امریکا سرکاری سطح پر تائیوان کے دارالحکومت تائی پی کو تسلیم کرنے کے بجائے تمام معاملات بیجنگ سے طے کرنے کا پابند ہے۔لیکن واشنگٹن کا تائیوان کے بجائے بیجنگ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ اس موقف سے مشروط بھی ہے کہ تائیوان کا مستقبل پرامن طریقے سے طے کیا جائے گا۔

تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے لیکن چین اسے اپنے ملک کا ہی ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دنوں تائیوان کے ”مکمل انضمام” کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ چین نے تائیوان کے دوبارہ انضمام کے حصول کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو بھی مسترد نہیں کیا۔

خیال رہے کہ چین اور تائیوان سن 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران منقسم ہو گئے تھے تاہم چین کا اصرار ہے کہ یہ جزیرہ اس کا اپنا حصہ ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انضمام کے لیے طاقت کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تائیوان کا اپنا آئین ہے اور یہاں جمہوری طورپر رہنماؤں کا انتخاب ہوتا ہے۔ البتہ صرف چند ممالک ہی تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا کا تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق نہیں ہے۔

ہند بحرالکاہل سے متعلق امریکی کمانڈ کے سابق کمانڈر ریٹائرڈ ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے اسی برس مارچ میں کانگریس کو بتایا تھا کہ چین اگلے چھ برسوں میں ہی تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ چین 2050 تک دنیا کی سب سے بڑی پاور کے طور پر امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

Share this:
Jair Bolsonaro
Previous Post اٹلی: برازیلی صدر کے محافظوں کا صحافیوں پر حملہ
Next Post جی 20 میٹنگ: ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں
G20 Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.