geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چلی میں بائیں بازو کے صدارتی امیدوار کی کامیابی

December 20, 2021 0 1 min read
Gabriel Boric
Share this:

Gabriel Boric

چلی (اصل میڈیا ڈیسک) لاطینی امریکی ملک چلی میں بائیں بازو کے صدارتی امیدوار گابریل بورچ الیکشن جیت گئے ہیں۔ ان کی کامیابی کی خوشی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر رات بھر جشن مناتے رہے۔

کروشیائی نژاد گابریل بورچ نے صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کے عوامیت پسند امیدوار خوصے انٹونیو کاسٹ کو شکست دی۔ انہیں یہ کامیابی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حاصل ہوئی۔

دائیں بازو کے صدارتی امیدوار خوصے انٹونیو کاسٹ نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انہوں نے کامیاب امیدوار سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی۔

ڈگنیٹی کولیشن کے امیدوار کی کامیابی پر دارالحکومت سنتیاگو کی سڑکوں پر ہزاروں شہریوں نے اپنے رہنما کی الیکشن میں زوردار کامیابی پر سڑکوں پر نکل کر تالیاں بجا کر اور نعرے لگاتے ہوئے اپنی جذبات و مسرت کا اظہار کیا۔

‘ہم متحد ہیں‘
الیکشن جیتنے کے بعد گابریل بورچ نے اپنی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ‘ہم متحد ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب چلی کے لوگ متحد ہوں تو وہ زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ بورچ نے اپنے ٹویٹ میں کامیابی کا سفر جاری رکھنے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ چلی کی ساری عوام کے صدر ہیں۔

گابریل بورچ نے موجودہ صدر سیباستیان پنیرا سے بھی گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ وہ اس بڑے چیلنج کا اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ صدارتی الیکشن میں بائیں بازو کے گابریل بورچ کو چھپن فیصد عوامی ووٹ حاصل ہوئے اور ان کے حریف کو چوالیس فیصد ووٹ ملے۔ وہ منصبِ صدارت کا حلف گیارہ مارچ سن 2022 کو اٹھائیں گے۔

قبل ازیں صدارتی الیکشن میں شکست کھانے والے خوصے انٹونیو کاسٹ نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چلی سب سے پہلے ہیں اور اب سب نامزد صدر کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ بحال کریں گے۔

گابریل بورچ
چلی کے نامزد صدر گابریل بورچ پینتیس برس کے ہیں اور انہیں عوامی مقبولیت دس برس قبل ہونے والے عوامی مظاہروں کے دوران حاصل ہوئی۔ وہ سن 2011 سے لے کر 2013 تک کے مظاہروں میں ایک اہم رہنما بن کر ابھرے تھے۔

ان کے والد لوئیس بورچ کروشیائی نژاد تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ کیمیکل انجینیئر تھے۔ گابریل بورچ نے دارالحکومت سنتیاگو میں واقع چلی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ وہ سن 2012 میں چلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔

سن 2019 میں چلی کی عوامی بے چینی اور احتجاجی عمل کے دوران بھی پیش پیش تھے۔ وہ اُس معاہدے کے مذاکرات میں بھی شامل تھے، جس کے تحت دستور کی تبدیلی کے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ نئے انتخابات نئے دستور کے تحت ہوئے ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ گابریل بورچ سے شکست کھانے والے عوامیت پسند صدارتی امیدوار خوصے انٹونیو کاسٹ کے بڑے بھائی میگل چلی کے سابق ڈکٹیٹر آگسٹو پینوشے کے مشیر تھے۔ اپنی مہم کے دوران کاسٹ اپنی تقاریر میں ڈکٹیٹر پینوشے کی بار بار تائید و حمایت بھی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پچپن سالہ جرمن نژاد خوصے انٹونیو کاسٹ کے والد نازیوں کے رکن تھے۔

Share this:
December
Previous Post دسمبر کی دھوپ
Next Post برطانیہ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن کو نئی ہدایات جاری
UK Flights

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.