geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواجہ فرید کالج اور کرپٹ مافیا

December 25, 2021 0 1 min read
Khawaja Fareed College
Share this:

Khawaja Fareed College

تحریر: روہیل اکبر

جب تک ہمارا تعلیمی نظام ٹھیک نہیں ہوگا تب تک ہم ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہو سکتے ہمارے تعلیمی ادارے اس وقت بہتر ہونگے جب ان اداروں کے اندر بیٹھے ہوئے کرپٹ مافیا کو نکال باہر نہیں کیا جاتا پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار جتنا اچھا تعلیم کے شعبہ میں کام کررہے ہیں شائد ہی کوئی اور محکمہ ہو مگر بدقسمتی سے ان کے ارد گرد بیٹھے ہوئے لوگ ہی انہیں انکے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دے رہے یہ پنجاب کے ایک ایسے شہر کے تعلیمی ادارے کی کہانی ہے جو لاہور سے سینکڑوں میل کی مسافت پر ہے اسے پڑھنے کے بعد باقی اداروں اور ان کے اندر بیٹھے ہوئے چوروں کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں واقع ہے اور اسے پورے وسیب میں احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس کی وجہ صرف اس کا نام نہیں بلکہ اس کامعیار تعلیم ہے۔

آج دنیا بھرمیں بلخصوص امریکہ میں اس کے فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے اس ادارہ کی بنیاد رحیم یار خان شہر سے باہر تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے رکھی یہی وجہ ہے کہ اسے شہر سے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کبھی اہمیت دی نہ فنڈز دیے جس کی وجہ سے یہ کالج آج بھی اپنے تشنگان علم کو اپنے لان اور سبزہ زار میں بٹھانے اور تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہے اگرچہ اب اس کی کوکھ سے خواجہ فرید یونیورسٹی بھی جنم لے چکی ہے مگر اس کی اہمیت پھر بھی ختم نہیں ہوئی جس کی وجہ اس کالج کے اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کی محنت بتائی جاتی ہے کہ آج اس کے طلبہ کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے اتنی زیادہ تعداد میں کالج کے سابق پرنسپل اجمل بھٹی کی پانچ سالہ محنت کا نتیجہ بتائی جارہی ہے مگر اس مرد مجاھد کو جس طرح اساتذہ کے قومی دن بھونڈے انداز سے کالج سے نکالا گیا یہ خود ایک داستان ہے اس کالج کی کہانی کچھ یوں ہے کہ رحیم یار خان ہی کے گرلز کالج کو انگلش لیکچرر کی ضرورت پڑتی ہے تو ڈائریکٹر کالجز خواجہ فرید کالج کے پروفیسر ارشد بیگ کو عارضی کلاسز کے لئے نزدیکی کالج پابند کر دیتے ہیں۔

جہاں انہوں نے مسز فرخ چوھدری نام کی لیکچرر سے دوستی شروع کر دی بات پھیلتے پھیلتے پورے کالج میں پھیل گئی جس سے تنگ آکر کالج کی انتظامیہ نے گرلز کالج میں ارشد بیگ کا داخلہ بند کردیا مگر خاتون لیکچرراور ان کا معاشقہ چلتا رہا بلکہ حد سے بڑھ گیا جس سے خاتون پروفیسر کو اپنا تبادلہ میاں والی قریشیاں میں کروانا پڑا مگر اپنے دوست ارشد بیگ کا پیچھا نہ چھوڑا کبھی کبھی بلکہ ارشد بیگ نے گرلز کالج میاں والی قریشاں بھی جانا شروع کردیا اور ان کے چرچے وہاں بھی شروع ہوگئے جس سے تنگ آکر مقامی لوگوں نے اس کا کالج میں داخلہ بند کروادیا مگر عشق کے ہاتھوں مجبور دونوں نے خواجہ فرید کالج ہی کو اپنا ڈیٹنگ پوائنٹ بنا لیاآئے روز کی ملاقاتوں اور کالج میں اکٹھے گھومنے پھرنے کے باعث کالج کا ماحول بھی متاثر ہونے لگا جس سے تنگ آکر کالج کے پرنسپل اجمل بھٹی نے ایک نوٹس کے ذریعے خاتون پروفیسر کا کالج میں داخلہ بند کر دیااسی نوٹس کو لیکر خاتون نے سکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو شکایت کردی یہاں سے کالج اور کالج کے پرنسپل اجمل بھٹی کی بدقسمتی شروع ہوگئی کہ اس خاتون نے اپنے عورت ہونے کا خوب فائدہ اٹھایا اور انکوائری اپنے حق میں کروالی جسکے بعد پرنسپل کی شامت آگئی اور انہیں پرنسپل شپ سے ہٹا کر لاہور پابند کردیا گیا۔

یوں کالج کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک لے جانے والے محنتی انسان کو رسوا وخوار کردیا گیا۔یہاں ایک اور انسان بھی خاتون لیکچرر کی مفت میں مدد کے لیے کود پڑتا ہے جسے ماضی میں اجمل بھٹی پر رنج تھا اسکا قصہ بھی پڑھ لیں جب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا رحیم یار خان کیمپس خواجہ فرید کالج میں شروع ہوا اورکئی سال گزرنے کے بعد کیمپس کی اپنی بلڈنگ بننے کے بعد اس وقت کے ڈائریکٹر کیمپس کالج کی بلڈنگ سے شفٹ نہیں ہورہے تھے جس پر کالج کے طلباء نے شدید احتجاج شروع کردیاا اس وقت کے ڈی سی سقراط امان رانا نے شدید برامنایاآج کل یہی سقراط امان رانا سکریٹری کوارڈی نیشن ٹو سی ایم پنجاب ہیں اور ہائر ایجوکیشن کے ڈیپارنمنٹ کو بھی دیکھتے ہیں کہا یہی جاتا ہے کہ مبینہ طور پر انہوں نے سکریٹری ہائر ایجوکیشن کو حکم دیا کہ اجمل بھٹی کو پرنسپل کی سیٹ پر نہیں ہونا چاہیے یوں اساتذہ کے قومی دن پر اجمل بھٹی کو انعام دینے یاعزت دینے کے بجائے بے عزت کرکے ہٹا دیا گیا کئی سالوں کی محنت اور کالج کے ماحول کو گندہ ہونے سے بجانے کے چکر میں اپنی عزت اورشہرت بھی گنوا بیٹھے کہ آج کئی ماہ بعد خواجہ فرید کالج ایک شفیق اور محنتی پرنسپل سے محروم ہے اورہزاروں طلبا وطالبات کے ذہنوں میں کئی سوال جنم لے چکے ہیں۔

ایک طرف موجودہ حکومت ریاست مدینہ بنانا چاہتی ہے تو دوسری طرف حکومت کے ہرکارے ریاست مدینہ کے لئے عملی طور پر کام کرنے اور بے حیائی کو روکنے والے اجمل بھٹی کو نشان عبرت بنا چکی ہے جواس وقت اپنی ریٹائر منٹ سے چند ماہ کی مسافت پر ہے باریش پروفیسر اپنے بیوی بچوں سے دور تخت لہور کے دھکے کھا رہا ہے کچھ دن پہلے وزیرہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کا انٹرویو سنا جس میں موصوف ہائر ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ میں عمران خان کے ویژن کے مطابق تبدیلیوں کی نوید سنا رہے تھے امید ہے وہ اس تبدیلی کی بنیاد اجمل بھٹی کے کیس میں سکریٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اقبال بخاری سے بھی زرور باز پرس کرینگے اجمل بھٹی کو احترام کے ساتھ دوبارہ ان کی سیٹ پر بٹھا کر کالجوں کا ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم دیکر عمران خان کے ویژن ریاست مدینہ کی جانب قدم بڑھائیں گے۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
Sea Animal
Previous Post ڈائنوسار سے بھی قدیم، دیوقامت سمندری جانور دریافت
Next Post میرا قائد محمد علی جناح قرآن کا شیدائی
Quaid-e-Azam

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.