geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیٹو یا روس، بلغاریہ کسی ایک کے انتخاب میں مشکل کا شکار

March 8, 2022 1 1 min read
Bulgaria
Share this:

 Bulgaria

بلغاریہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلغاریہ اور روس کے تعلقات روایتی طور پر بہتر ہیں لیکن یوکرین پر روسی حملے کے بعد اس ملک میں واضح تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ اب اس ملک میں روس نواز اور نیٹو کے حامی گروپ نمایاں طور پر اُبھر آئے ہیں۔

بلغاریہ میں ہر سال تین مارچ کو سلطنتِ عثمانیہ سے آزادی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ملک کو یہ آزادی روس اور عثمانی حکومت کی فوجوں کے درمیان سن 1877-78 کی جنگ کے بعد ملی تھی۔ اس دن کو یوم آزادی کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے گرمجوش تعلقات کا بھی ایک نشان قرار دیا جاتا ہے۔ یوکرین میں روسی فوج کشی کے بعد ان دو طرفہ تعلقات میں پیچیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

دو مارچ کو روسی سفیر نے انیسویں صدی کے تنازعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعمیر ‘یادگارِ آزادی‘ پر پھول رکھے تو اُسی دن صوفیہ حکومت نے ایک فوجی جنرل کو روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا۔ اس گرفتاری کے بعد بلغاریہ کے وزیر اعظم کیریل پیٹکوف نے روس کے حق میں بیان دینے پر اپنے وزیر دفاع کو فارغ کر دیا۔

وزیر دفاع اسٹیفن یانیو کو ہٹاتے ہوئے ملکی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی وزیر کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی کے نکات فیس بک پر بیان کرتا پھرے اور نہ ہی کوئی وزیر یوکرین میں پیدا حالات کو جنگ کے علاوہ کچھ اور قرار دے۔

اسٹیفن یانیو مغربی دفاعی اتحاد کی فوج میں بھی ایک اعلیٰ افسر ہیں اور انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ بیان میں یوکرین میں روسی جارحیت کو محض ایک ‘آپریشن‘ کا نام دیا تھا۔ اس بیان میں ان کا انداز کم و بیش روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی جیسا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر میں وہ بلغاریہ میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا جس طرح یوکرینی تنازعے کی کوریج کر رہا ہے، اس سے ان کے ملک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق وزیر دفاع اسٹیفن یانیو کی برخاستگی نے وزیر اعظم کیریل پیٹکوف کی حکومت میں پائی جانے والی تقسیم کو واضح کر دیا ہے۔ روس کی یوکرین پر فوجی چڑھائی کے بعد سے بلغاریہ کے وزیر اعظم کو اپنی مخلوط حکومت میں پیدا تناؤ کو کنٹرول کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

پیٹکوف کی حکومت روس نواز سوشلسٹوں اور مغربی اصلاحات کے حامیوں پر مشتمل ہے۔ روس نواز سوشلسٹوں نے بلغاریہ اور یورپی یونین کی روس پر عائد پابندیوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے روسی ٹیلی وژن اور اسپٹنک پر پابندی کی بھی مخالفت کی تھی۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں قائم انسٹیٹیوٹ برائے گلوبل انیلیسز کی ریسرچر رومینا فیلیپووا کا کہنا ہے کہ اپنے بیانات میں سوشلسٹوں نے یوکرین پر روسی حملے کی جہاں مذمت کی تھی وہاں انہوں نے کییف حکومت کی فوجی امداد اور روس پر پابندیوں کے خلاف بھی آواز بلند کی تھی۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق رواں برس فروری میں بلغاریہ کی چالیس فیصد عوام اپنے ملک کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے مثبت رائے رکھتی تھی اوراٹھائیس فیصد اپنے ملک کی مغربی دفاعی اتحاد میں عملی کردار کے متمنی تھے۔

اس ملک میں یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر کی مقبولیت کم ہو کر صرف بتیس فیصد رہ گئی ہے اور سن 2022 کے اوائل میں یہ پچاس فیصد تھی۔

Share this:
Ukrainian Refugees
Previous Post یوکرینی مہاجرین پاپیادہ اور کاروں میں رومانیہ کی سمت روانہ
Next Post چین: روس کے ساتھ ہماری دوستی برقرار ہے
Wang Yi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.