geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عدم اعتماد جیسا جمہوری ہتھیار استعمال کر کے غیرجمہوری عمران خان کو گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو

March 9, 2022 2 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جیالوں کا جمہوری ہتھیار ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے غیر جمہوری عمران خان کو گھر بھیجیں گے جبکہ سابق صدر نے حکومت کو سڑکوں پر آنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئیں پھر دیکھتے ہیں کون کتنا خطرناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی پی چیئرمین نے اسلام آباد ڈی چوک پر عوامی مارچ کے اختتام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کا عمران خان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، آج اپوزیشن کا اتحاد اور پیشرفت دیکھ کر وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہرچیزمہنگی کر کے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، اس نے جمہوریت کا جنازہ نکالا اور عوام کا معاشی قتل کیا، یہ غریب کا نہیں بلکہ امیر کا وزیراعظم ہے جو صوبوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہا ہے جسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔ پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو وہ نقصان پہنچایا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جلسے سے پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو باہر نکالنے کا وقت آگیا ہے، مائنس سلیکٹڈ عوام کی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ کو باہر نکالیں گے، اگر ہم نے اس کو رہنے دیا تو آنے والے ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے، بہت جلد میں اس کو باہر نکالوں گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر آؤ تو سہی دیکھتے ہیں کون خطرناک ہے، ہم پاکستان بچانے والے لوگ ہیں اور ملک کو بچا کر دکھائیں گے۔

ڈی چوک پر جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور جمیعت علما اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا جلسہ سے خطاب میں کہناتھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت میں طے کیا تھا ایک دوسرے کے حریف ہوں گے، دشمن نہیں بنیں گے جبکہ جمعیت علما اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج غریب کی برداشت جواب دے چکی ہے، عوام کی اس حالت کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

پیپلز پارٹی کا کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ دس روز کے طویل سفر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، روات سے پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ ٹی چوک سے اسلام آباد داخل ہوا اور اسلام آباد ایکسپریس وے سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچا۔

لانگ مارچ کے راستے میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جہاں کارکنان نے لانگ مارچ کے شرکاء اور بلاول بھٹو زرداری کا پرتپاک استقبال کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے سبب جڑواں شہروں اور روات میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور ایمبولینس سمیت عام شہریوں کی گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا قافلہ بھی ٹریفک میں پھنس گیا۔ادھر پیپلز پارٹی عوامی مارچ کے پیش نظر شہر پھر کی تمام شاہراہوں کو استقبالیہ بینرز سے سجایا گیا اور استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔

Share this:
Corona Vaccination
Previous Post کورونا وبا؛ جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد انتقال کر گئے
Next Post پشاور حملے کے ماسٹر مائنڈ کی دھماکے سے قبل ہی گرفتاری کا انکشاف
Arrested

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.