geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پشاور حملے کے ماسٹر مائنڈ کی دھماکے سے قبل ہی گرفتاری کا انکشاف

March 9, 2022 2 1 min read
Arrested
Share this:

Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور شہر کے وسط کوچہ رسالدار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گزشتہ سال کے آخری مہینہ دسمبر میں ہی انٹیلی جنس حکام کے ہتھے چڑھ گیا تھا، گروپ کا مقصد 25 دسمبر کو صدر میں چرچ کو نشانہ بنانا تھا تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے ممکنہ منصوبہ ساز ہدف حاصل نہ کرسکے اور انہوں نے مسجد کو نشانہ بنالیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خود کش حملہ آور جو کہ پشاور کا رہائشی تھا اس نے آٹھویں کا امتحان ٹاپ کرکے پاس کیا، انٹیلی جنس ادارے پہلے سے اس کی تلاش میں تھے تاہم وہ ہتھے نہ چڑھ سکا۔
حملے کے روز کوچہ رسالدار میں مسجد کو نشانہ بنانے والا گروپ پہلے ہی انٹیلی جنس اداروں کی نظروں میں تھا کیونکہ گزشتہ سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں گروپ کے ایک اہم رکن اور ماسٹر مائنڈ کو سیکیورٹی ایجنسیوں نے بہت محنت کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک خود کش بمبار پشاور صدر میں دھماکے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جو کہ 25 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات کو نشانہ بنائے گا۔ ان معلومات کے بعد سیکیورٹی حکام نے متعلقہ چرچ سمیت مسیحی برادری اور دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی تھی کیونکہ گروپ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا چاہتا تھا۔

ایکسپریس کو ملنے والی معلومات کے مطابق دسمبر سے ہی سیکیورٹی ایجنسیاں اس خودکش حملہ آور کی تلاش میں تھیں۔ ماسٹر مائنڈ سے ملنے والی معلومات پر خود کش حملہ آور کے نہ صرف والدین اور قریبی رشتہ داروں کو بھی نگرانی لے لیا گیا تھا بلکہ اس کے دوستوں اور مدرسہ کی بھی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم بدقسمتی سے خود کش حملہ آور افغانستان سے آنے کے بعد سیدھا ہینڈلر کے ہاتھوں لگ گیا۔

اب تک کی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور جس کا اصل نام تفتیش کی وجہ سے نہیں دیا جا رہا تاہم اس کی عرفیت عبداللہ کے نام سے تھی۔ تفتیشی اداروں کے مطابق عبداللہ کے والدین افغان جنگ کے دوران پاکستان منتقل ہوئے۔ پہلے باجوڑ میں رہائش اختیار کی اور بعد ازاں پشاور منتقل ہو گئے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عبداللہ کے مذہبی سخت گیر ہونے کا اس وقت پتا چلا جب آٹھویں کے امتحان میں اپنے اسکول کو ٹاپ کرنے کے بعد اس نے اپنی خاتون پرنسپل سے انعام لینے سے انکار کر دیا۔

قریباً چار سال قبل عبداللہ لاپتا ہوگیا تھا اور اس کے والدین نے اس کے غائب ہونے کی رپورٹ پشاور کے مقامی تھانے میں درج کروائی تھی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پشاور سے غائب ہونے کے بعد عبداللہ بلوچستان چلا گیا جہاں پر اس نے باقاعدہ تربیت حاصل کی اور بعد ازاں بلوچستان میں حکومتی کارروائیوں کے بعد افغانستان چلا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں عبداللہ چمن سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا اور بعد ازاں پشاور پہنچایا گیا۔

ایک سیکیورٹی عہدے دار نے حملے کی تمام تر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز دیکھی ہیں اس نے ایکسپریس کو بتایا کہ خود کش حملہ آور کی تربیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے 3 سیکنڈ میں دو فائر کیے، خود کش حملہ آور مسجد کے اندر منبر کے قریب پھٹنا چاہتا تھا تاکہ مسجد پوری کی پوری بیٹھ جائے۔

اس عہدے دار کے مطابق عبداللہ کے لیے حملہ کی جگہ نئی نہیں تھی بلکہ وہ باقاعدہ اس کی ریکی کرچکا تھا کیونکہ اس کی کارروائی اس کے قدموں کے حساب سے تھی جس کا مطلب ہے کہ وہ پہلے ہی سے تیار ہو کر آیا تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق چونکہ گروپ پہلے سے ان کی نظر میں تھا اس لیے گروپ کی نشاندہی اور اس کے خلاف ایکشن میں کافی کامیابی ملی۔ ان کے خیال میں چرچ پر سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے گروپ نے ایک آسان ہدف کو فرسٹریشن میں نشانہ بنایا کیونکہ ملنے والی اطلاعات کے بعد اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی تھی۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post عدم اعتماد جیسا جمہوری ہتھیار استعمال کر کے غیرجمہوری عمران خان کو گھر بھیجیں گے، بلاول بھٹو
Next Post دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کی پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی،جی ڈی اے
Imran Khan and Pir Pagara

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.