ڈیرہ اسماعیل خان میں قانون و امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ایک ماہ تک عوامی اجتماعات، جلوسوں، دھرنوں اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 کب تک نافذ رہے گی؟
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 13 اکتوبر سے 11 نومبر تک نافذ رہے گی۔ اس دوران ضلع بھر میں ریلوں، جلوسوں، مظاہروں اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
کن سرگرمیوں پر پابندی عائد؟
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے:
- موٹر سائیکل پر پیچھے سواری (پلیئن رائیڈنگ) پر پابندی
- اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی
- سڑکوں پر خیمے لگانے پر پابندی
- ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی
- عوامی اجتماعات پر پابندی
خلاف ورزی پر قانونی کارروائی
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ان پابندیوں کا مقصد ضلع میں قانون و امن عامہ کو برقرار رکھنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
