geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ابو بچاؤ تحریک

June 17, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto – Maryam Nawaz
Share this:

Bilawal Bhutto – Maryam Nawaz

تحریر : روہیل اکبر

جیسے جیسے نیب کی طرف سے کرپٹ سیاستدانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ویسے ویسے انکے بچوں نے حکومت بلخصوص عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنا شروع کردی بظاہر عوام کی غربت،پ سماندگی،بے روزگاری اور مہنگائی کا رونا رویا گیا مگر اصل میں مقصد ایک تھا جو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے بہت پہلے بتا دیا تھا کہ اپوزیشن اگر کوئی تحریک چلائے گی تو وہ ابو بچاؤ تحریک ہوگی کیونکہ اس وقت مہنگائی اور عوام کا دردانکا مسئلہ نہیں ہے یہ سب چیزیں ان دونوں کی پیدا کی ہوئی ہیں اور اس وقت محترمہ مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری دونوں کا دکھ ایک جیسا ہے دونوں کے ابو میگا کرپشن میں اندر ہیں اور ہاں یاد آیا مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ابو کے دن (فادرز ڈے) پر رائیونڈ میں اپنے پاس کھانے پر بلایا اور دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ابو کو بچانے کے لیے ملکرجدوجہد کرنے کا اعلان بھی کیاجی ہاں یہ انہی دونوں کے ابو ہوا کرتے تھے جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں تھے اور دونوں ایک دوسرے کو اسی جگہ دیکھنا چاہتے تھے جہاں یہ آج ہیں دونوں نے اپنے اپنے دور حکمرانی میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا اور دونوں ایک دوسرے کو ایک منٹ کے لیے بھی حکمران دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔

جبکہ شہباز شریف صاحب آصف علی زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنا چاہتے تھے مگر حالات نے پلٹا کھایا عوام نے جرات اور ہمت دکھائی اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے آپ کو بادشاہ سمجھنے والوں کو اقتدار سے باہر کیا اور عمران خان کو وزیراعظم بنا دیا جس کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب بھی متحرک ہوئی اور پھر واضح ثبوت ہونے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جسکے بعد سے اب تک اندر والوں کے حمایتیوں نے پوری کوشش کی کہ کسی نہ کسی طرح حکومت اور نیب کو عوامی دباؤ میں لاکر اپنے کام سیدھے کیے جائیں مگر نہ تو عوام انکے ساتھ نکلی اور نہ ہی ابھی تک کسی اور طرف سے انہیں کوئی اشارہ ملا اس لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے سخت مشکل میں ہیں اور مشکل بھی وہ جو مکڑی کے جالے کی طرح ہے جس میں شکار جتنی مزاحمت کرتا ہے اتنا ہی زیادہ پھنستا جاتا ہے۔

اگر نہیں یقین تو آپ زرا یہ بیانات غور سے پڑھ لیں کہ ابتدا کہاں سے ہوئی اور اب انتہا کہاں ہورہی ہے سب سے پہلے کہا گیاکہ ہماری پاکستان یا لندن میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے پھر کہافلیٹس کرائے پر ہیں پھر کہاالحمدوللہ ہمارے ہیں پھر کہاہمارے پاس سب ثبوت موجود ہیں اگر کوئی فورم ہو گا تو پیش کریں گے پھر کہاحضور یہ ہیں وہ ذرائع جن سے لندن فلیٹ خریدے پھر کہامیرا کوئی تعلق نہیں بلکہ بچوں کے ہیں پھر کہا” حضور یہ ہیں ذرائع ” والا بیان سیاسی تھا پھر کہاعمران خان ثبوت دیں کہ فلیٹ کے پیسے ہم نے کہاں سے لئے پھر کہا پیسوں کا ثبوت کوئی نہیں، قطری شہزادے نے پیسے دئیے پھر کہابینک منی ٹریل بھی نہیں، پیسے نقد بھیجے تھے پھر کہاعدلیہ تضخیک نہ کرے، ہم لوہے کے چنے ہیں، دانت ٹوٹ جائیں گے پھر کہاگاڈ فادر کہہ کر عدالت نے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا پھر کہامٹھایاں بانٹو، ہم سرخرو ہو گئے، JIT بن گئی پھر کہا JIT کے دو ممبرز پر اعتراض ہے پھر کہا JIT تضخیک نہ کرے، ریٹائر ہو جاؤ گے تو زمین تنگ کر دیں گے پھر کہاJIT کرسی پر بیٹھاتی ہے یہ تذلیل ہے پھر کہاJIT بہت سخت سوال کرتی ہے، جانبدار ہے پھر کہاہماری دھمکیوں پر سسیلین مافیا کہہ کر عدالت نے تذلیل کی اور جانبدار ہونے کا ثبوت دیا پھر کہاقطری بھی آنے کو تیار نہیں پھر کہا JIT مشکوک ہو چکی ہے پھر کہاJIT کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ثبوت ہیں تو دکھائیں پھر کہاجج بغض سے بھرے ہوئے ہیں پھر کہاپانچ جج عوامی ووٹ کی تذلیل کر رہے ہیں پھر کہامجھے کیوں نکالا پھر کہاججوں کا بھی احتساب بھی ہونا چاہیے پھر کہااگر حکومت نے ججوں کا احتساب کیا تو ہم عدلیہ کی عزت کے لئے باہر نکلیں گے اور اب میاں نواز شریف،آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز شریف تینوں کرپشن اور لوٹ مار کے کیسوں میں اندر ہیں ا اور لوٹ مار بھی وہ جو غریبوں کے نام پر کی گئی اور انہی غریبوں،پاپڑ والوں،دہی بھلے والوں،مالیوں اور خاکروبوں کے نام سے سے بنک اکاؤنٹ کھلوا کر پیسہ باہر اپنے پاس شفٹ کروایا اور اب شہباز شریف خاندان کا فرنٹ مین مشتاق چینی بھی وعدہ معاف گواہ بن گیا اورچیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملے میں رمضان شوگر ملز کے مرکزی کردار مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظورکرلی اور اس سلسلہ میں مشتاق چینی نے نیب کو دو نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔

مشتاق چینی نے تسلیم کرلیا ہے کہ 2 بنکس اکاؤنٹس کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54،ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتا دیا ہے دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکس اکاونٹ سامنے آئے،23 بنک اکاؤنٹس میں سینکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں جو اربوں روپے کی ہیں۔مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔مشتاق چینی نہ صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے، مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کر دیا ہے اور ان 9 ٹرانزیکشن کے ذریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے،مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں یادرہے8اپریل کو شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین محمد مشتاق چینی کو لاہور ائرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیاتھااور اب جیسے جیسے دن گذر رہے ہے ہیں ویسے ویسے کرپشن کرنے والوں کے خلاف مزید ثبوت اکٹھے ہورہے ہیں اب مریم اور بلاول کی ابو بچاؤ تحریک کہاں تک کامیاب ہوتی ہے یہ پاکستان کی باشعور عوام فیصلہ کریگی کہ وہ ملک لوٹنے والوں کے ساتھ ہے یا پھرملک بچانے والوں کے ساتھ۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Private Educational Institutions
Previous Post پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے سوتیلا پن کیوں؟
Next Post ہمارے مسائل کا حل ۔۔۔ مگر کیسے
Pakistan Problems

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.