geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہمارے مسائل کا حل ۔۔۔ مگر کیسے

June 17, 2019 0 1 min read
Pakistan Problems
Share this:

Pakistan Problems

تحریر : اے آر طارق

آج ہر شخص دنیا میں گوناگوں مسائل میں مبتلا ہے، کئی مشکلات ہیں ،طرح طرح کی پریشانیاں ہیں، زندگی کے کئی مسائل ہیں، کسی کو اُولاد کا مسئلہ ہے تو کوئی روزگار کے نہ ہونے کا رُونا رو رہا،کوئی بیمار ہے توکسی کو غربت نے گھیرا ہوا ہے،کسی کو عزیزو اقارب کا مسئلہ ہے تو کوئی کاروباری مسائل کے باعث پریشان ہے۔زندگی ہے کہ مسائل سے بھری پڑی ہے اور کوئی سکون، چین ، اور اطمینان میسر نہیں۔ساری دنیا کے انسان پریشان ہیںاور اِس کے حل کی تلاش میں بھٹکے اِدھراُدھرمارے مارے پھر رہے ہیں کہ کہیں سے اِن مسائل کا حل مل جائے مگر حل ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود بھی نہیں مل پارہا،جس کی وجہ سے تشویش میں مبتلا پریشان حال نظر آتے ہیں۔آج سب سے بڑا مسئلہ پیٹ کا ہے،روزگار کا ہے،ہر شخص روزگار کی تلاش میں بھٹکا ماراماراپھر رہا ہے،وہ تلاش ِروزگار میں کبھی وڈیروں کے پاس،کبھی ایم این اے کے پاس،کبھی کسی آفیسر کے پاس،کبھی کسی کے در کی ٹھوکر کھاتا ہے تو کبھی کسی کے در پر حاضری دیتا ہے،ہر در کی ٹھوکریں کھاکر ،مایوس ہوکر پھرقسمت کا لکھا سمجھ کر رُو دھو کربیٹھ جاتا ہے یا جھنجھلاکر اپنا سرپیٹ کر رہ جاتا ہے یا پھر حالات کے خونی دھارے کی لہروں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی پر مجبور ہوجاتا(اخبارات بھرے پڑے ہیں اِس قسم کے واقعات سے)۔ہر آدمی رُونا رو رہا ہے کہ یار!رُوزگار کی تنگی ہے۔ آج ہم زندگی کے بے شمار مسائل میں اُلجھے ہوئے ہیں،پریشان اورپراگندہ حال پھر رہے ہیں، بہتری کی اُمید کی کوئی صورت بر نہیں آتی،سامنے نہیں دکھائی نہیں دے رہی،تمام تر کوششوں ،محنتوں کے باوجود ہم ناکام ہیں۔

کامیاب نہیں ٹھہر پارہے،ہر جگہ ،ہر محاذپر شکست و ریخت سے دوچار ہیں،تمام تر حربے سوچے،اختیار کیے،پھر بھی ہماری پوری نہیں پڑ رہی،ہمارے نظام میں بہتری ، کام ، روزی میں کشائش اور برکتوں کا ظہور نہیں ہوپارہا،اپنی کوششوں ،محنتوں کے فیوض وبرکات ہم تک صحیح معنوں میں نہیں پہنچ رہے یا ہم اُس سے ٹھیک طریقے سے استفادہ نہیں کر پارہے ،اِس بات کے باوجود کہ ہم ایک ایٹمی مُلک بھی ہیں، بے شمار وسائل بھی رکھتے،ہر قسم کی صلاحیتوں سے مالامال بھی ہیںتو آخر پھرکیا وجہ ہے کہ ہماری ہر تدبیریں اُلٹ ہورہی ہیںاور کارگر ثابت نہیں ہوپارہی،ہمارے بہترین وسائل بھی ہماری زندگیوں میں کام نہیں آ رہے ،ہماری کایا پلٹ میں معاون کردار ادا نہیں کر پارہے ؟ہم ایٹمی مُلک ہوتے ہوئے،ہر قسم کے اسلحے وہتھیاروںسے لیس ہوکر دشمنوں کے نرغے میں ہیں،بدامنی،دہشت گردی ،خون خرابے کی کیفیت میں ہیں۔

تمام تر وسائل سے مالامال ہوکر بھی نقصان میں ہیں، پریشان صورتحال،تباہ حال معیشت کا شکار ہیں؟آخر وہ کون سی پالیسیاںہیں،جن کو ہم نے اختیارکیا ہے اور ترقی کی جانب نہیں بڑھ پارہے،وہ کیا صورتحال درپیش ہے کہ ہم تمام تر وسائل کے ہوتے ہوئے بھی بُری حالت میںہیں،ایک ایٹمی مُلک ہونے کے باوجود بھی پانی اور بجلی کی کمی کا شکار ہیں،آخر وہ کون سی غلطیاں ہیں کہ جو ہماری تمام تر کوششوں کو غارت کیے ہوئے ہیں اور ہمیں جدوجہد کے باوجود آگے نہیں بڑھنے نہیں دے رہی،ہمارا راستہ کاٹ رہی ہیں اور پُرامن ،خوشحال ،ترقی کرتا پاکستان کی راہ میںحائل دیوار ثابت ہورہی ،ہماری منزلیں کھوٹی کررہی اور ہمارے آنے والے کل پر سوالیہ نشان ہیں،ہمیں زمانے میں زمانے کی رفتار سے دنیا میں پنپنے کا موقع فراہم نہیں کر رہی،ہماری رفتار کو بریک لگائے ،ترقی کے پہیے میںرکاوٹ بنی ہوئی ہے۔وہ چیز جہالت، نا اتفاقی ،علم سے دوری،بے ایمانی ،کرپشن ولوٹ مار،رشوت ستانی ،سود کی موجودگی کے علاوہ اللہ عزوجل کی ناشکری اور اُس کے واضح حکموں سے صریحا روگردانی ہے،اللہ اور اُس کے رسول ۖ کے واضح احکامات پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے،یہی وہ کمی ہے جو ہمیں آگے نہیں بڑھنے دے رہی،ہماری ناکامیوں کی اصل وجہ ہے۔

ہم آگے بڑھ سکتے ہیںاگر ہم حقییقی معنوں میںاللہ والے بن جائیںاور صرف اور صرف اُس کے خوف میں مبتلا ہوں اور اُس کاہر لمحہ ،ہر دم شکرادا کریں،اُس کی تسبیحات کریں،اُس کے حکموں کے مطابق چلیں،جس چیز سے اللہ اور اُس کے رسول روکیں،اُس سے رک جائیںاور جس چیزکو اختیار کرنے کا کہیں، اُسے اپنالیں،سب سے بڑھ کر اللہ عزوجل کے شکر گزار بندے بن جائیںتو وہ ہمیں مشکلات میں سے نکلنے کا راستہ بھی دے گا اورحلال رزق بھی عطا کرے گا ، سہولتیں بھی فراہم کرے گا اور کامیابیوں سے بھی نوازے گا،اور سب سے بڑھ کر حکام الہیٰ پر عمل کرنے کی صورت میں دشمن کے ڈر اور خوف سے بھی نجات فراہم کرے گا۔

بشرطیکہ ہم قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا تو ہو،اللہ اور اُس کے رسول ۖ کی کہی گئی باتوں پر عمل کرکے تو دیکھیں،پھر یہ ہوگا کہ دنیا تو بنے گی ہی،آخرت بھی سنور ہی نہیں جائے گی بلکہ کمال کی انتہائوں پر ہوگی،ہمیں ترقی،خوشحالی ،کشائش تب میسر ہوگی ،جب ہم تقویٰ اختیار کرتے تقویٰ کی زندگی کا تعین کریں گے،ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی،دھوکہ دہی ،کم ناپ تول ،رشوت ،سودی لین دین اور فعل حرام سے بچیں گے،ناحق کسی کی حق تلفی نہ کریں گے،اللہ عزوجل سے ڈرنے والے، اُس کا ہر حکم بجا لانے والے اور شکر ادا کرنے والے بنیں گے۔۔۔
حکم رربی ہے کہ

اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تم کو اور زیادہ دوں گا(القرآن)
دیکو ،کتنا مختصر حل ہے ،کتنا آسان فارمولہ ہے کہ اللہ عزوجل سے ڈرو،تمھاری ہر مشکل حل ہو جائے گی۔#
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق
artariq2018@gmail.com
03074450515

Share this:
Bilawal Bhutto – Maryam Nawaz
Previous Post ابو بچاؤ تحریک
Next Post کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈاکنامکس میں طلبہ، اساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
Eid Milan Party

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.