geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع

May 30, 2019May 30, 2019 1 1 min read
Asif Zardari
Share this:

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مستقل ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت میں نیب کی طرف سے پیش کئے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے، دستاویزات پیش کر دیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پر 3 رپورٹس ہیں۔ وکیل فاروق نائیک ایچ نے نے کہا ہمیں نئی دستاویزات دی گئیں، جواب کیلئے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کیا یہ کوئی سول مقدمہ ہے، جواب پر جواب ہی آتا رہے گا ؟۔

نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران ایک وکیل کے بات کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی مذاکرہ ہو رہا ہے یا ٹاک شو ہے۔ عدالت نے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا آرام سے کھڑے ہوجائیں۔ وکیل نے عدالت سے معذرت کرلی۔

دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب تحقیقاتی ایجنسی ہے، اینٹی منی لانڈرنک ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا منی لانڈرنک کیا ہے کیونکہ آپ کک بیکس اور منی لانڈرنک کو اکٹھا کر رہے ہیں، کیس منتقل ہوکر ریفرنس بھی بن گیا تو کیا نیب عبوری ریفرنس دائر کرے گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب پر کوئی پابندی نہیں وہ جتنے بھی چاہے ریفرنس دائر کرے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا اسی ریفرنس میں ضمنی دائر کریں گے یا جو پہلے سے دائر ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا میگا منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں زرداری گروپ سامنے آیا، زرداری گروپ اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے منتقل ہوئے، جعلی اکاؤنٹ سے دوبارہ ڈیڑھ کروڑ روپے زرداری گروپ اکاؤنٹ منتقل ہوئے، زرداری گروپ اکاؤنٹ سے رقم اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا زرداری گروپ اکاؤنٹ سے رقم منتقلی فریال تالپور کے دستخط سے ہوئی، اسٹیٹ بینک نے ان ٹرانزیکشنز پر مشتبہ رقوم ٹرانزیکشن رپورٹ بھی جاری کی۔ جس پر عدالت نے پوچھا کیا اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے کوئی کارروائی بھی کی؟۔

قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچی تاہم احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں۔ تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی۔ پیشی کے موقع پر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، موجودہ حکومت کی کوئی زندگی نہیں۔ صحافی نے عید کے بعد احتجاج کرنے کا پوچھا تو سابق صدر نے جواب دیا ان شاء اللہ۔

Share this:
Taliban Attacks
Previous Post طالبان کے افغان سیکیورٹی فورسز پر دو حملوں میں 23 اہلکار ہلاک
Next Post شام: ادلب کے مضافات میں اسد نواز فوج کی بمباری، 24 افراد ہلاک
Syria Attacks

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.