geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلاول بھٹو زرداری کا 10 جون سے حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا اعلان

June 8, 2019June 8, 2019 2 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے 10 جون سے حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے دوسرے روز پیپلز سیکریٹریٹ نواب شاہ کا دورہ کیا اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں موجود عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب دشمن ہے، 10جون سے پیپلز پارٹی موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایمنسٹی اسکیم بھی امیروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، 73 کے آئین کے لیے شہید بھٹو نے قربانی دی، محترمہ نے 30 سال جدوجہد کی اور شہادت حاصل کی، اب ہر طرف سے آئین پر حملے ہورہے ہیں مگر پی پی خون کے آخری قطرے تک اس آئین کا تحفظ کرے گی۔ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بھی کارکن اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

بلاول بھٹو نے زرداری ہاؤس میں دھوپ میں کھڑے ہوئے کارکنوں کے پاس پہنچ کر ان سے ہاتھ ملایا اورتصاویر بھی بنوائیں، بلاول بھٹو زرداری کے ضلعی پیپلز سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر ان کے سیکیورٹی گارڈز نے پارٹی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس پر پارٹی کارکنوں نے سخت احتجاج کیا۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا پہنچ کر اپنے دادا حاکم علی زرداری اور دادی بلقیس بیگم کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھیں۔بلاول بھٹو زرداری جمعرات کی شام خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ سے کراچی روانہ ہو گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے دن مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات نہ کرانا درست عمل نہیں، عید کے دن ہر قیدی سے رشتے دار ملاقات کا حق رکھتا ہے، آمریت کے دور میں ایسا نہیں ہوا، جو عید کے دن مریم نواز کے ساتھ ہوا ہے۔

سیہون میں واقع اپنے آبائی گائوں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال کا سب کو معلوم ہے، حکومت کوئی بھی ٹارگٹ پورا نہیں کر سکی ہے، عید کے بعد بڑی گرفتاریاں ہو نہ ہو مگر عوام مہنگائی میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس احتجاجی تحریک کاکہاتھا اس کا اعلان جلد مولانا فضل الرحمان کریں گے،پولیس ایکٹ کی ترمیم کا بل گورنر سندھ مسترد کرنے کا حق رکھتے ہیں، عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، سندھ حکومت صوبے میں امن و امان پر قابو پا چکی ہے، وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ سندھ کے 170 ارب کی کٹوتی کی ہے۔

پولیس ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گورنر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ سمری منظور یا مسترد کریں،گورنر سندھ نے پولیس ایکٹ کو مسترد کیا جو اب سندھ کابینہ اور پھر اسمبلی میں جائے گا، بل کی بحالی یا مسترد کرنے کا فیصلہ اسمبلی کو کرنا ہے، اس سے قبل وزیراعلی سندھ نے اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Share this:
Justice Qazi Fiaz Isa
Previous Post جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، سپریم کورٹ بار
Next Post ساہیوال میں گاڑی میں آگ لگنے سے 2 اور بھکر میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
Rescue

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.