geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرپشن کا خاتمہ کیوں نہیں ہو رہا ؟

March 2, 2022 3 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر: الیاس محمد حسین

وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کافی حد تک درست ہے کہ نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کر رہا ہے، لیکن ابھی تک کرپشن پر قابو نہیں پایا جاسکا کیونکہ یہ ادارہ صرف چھوٹے لوگوں کو ہی پکڑتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف بھی جہاد لڑرہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جب تک طاقتور قانون کے نیچے نہیں آئے گا ترقی ممکن نہیں، چین نے کئی لوگوں کو کرپشن پر سخت سزائیں دی ہیں، نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کررہا ہے، لیکن ہم اس لئے کرپشن پر قابو نہیں پا سکے کیونکہ ہم صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں۔

جب کہ چین میں دیکھا گیا کہ طاقتورلوگوں کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تب ملک میں کرپشن کم ہوتی ہے ان کو عبرت ناک سزائیں دی گئیں جواب آں عزل کے طورپر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل میں اب تک 23 ارب 852کروڑ روپے ریکور کئے جاچکے ہیں۔ نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں بدعنوانی کے 14ریفرنسز اسلام آباد کی معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل میں اب تک 23.852ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، لیاقت علی قائم خانی، خورشید انور جمالی، اعجاز ہارون، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی و دیگر توشہ خانہ ریفرنس، بحریہ ٹائون، محمد بلال شیخ، خواجہ انور مجید، سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر پارک لین کیس، اعجاز احمد خان، خواجہ عبدالغنی مجید، پنک ریذیڈنسی کیس، محمد حسین سید اور ۔حسین لوائی کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے گئے۔

میاں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز ،سلمان شہباز ان کے بہنوئی علی عمران حسن نواز،حسین نواز ،عبدالعلیم خان،مولانا فضل الرحمن،سید خوشید شاہ سمیت سینکڑوں شخصیات کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ میں مبینہ کرپشن پر ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ملزم احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے منصوبہ کی لاگت 34.75ملین روپے سے بڑھا کر 2994ملین روپے تک بڑھائی۔ احسن اقبال کی ہدایت پر 1999 ء میں بغیر کسی فزیبلٹی سٹڈی اور قواعد و ضوابط کو پورا کئے بغیر شروع کیا گیا تھا۔ احسن اقبال کی سربراہی میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ابتدائی طور پر اس منصوبہ کی لاگت 34.74ملین روپے منظور کی بعد ازاں منصوبہ کی لاگت 97.52ملین روپے تک پہنچ گئی۔ ملزم احسن اقبال نے نہ صرف اس منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا بلکہ اس منصوبہ کیلئے مخصوص خسرہ نمبر کے ذریعے اراضی حاصل کرنے کی نشاندہی کی۔

یہ منصوبہ 2009 ء میں دوبارہ شروع کیا گیا اور تقریباً 732ملین روپے لاگت منظور کی گئی تاہم 2011 ء میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد اس منصوبہ کو حکومت پنجاب کے حوالہ کر دیا گیا۔ احسن اقبال نے 2013 میں وزیر منصوبہ بندی کا عہدہ سنبھالا، انہوں نے غیر قانونی طور پر اس منصوبہ کو پی ایس ڈی پی 2013ـ14 میں اکھٹا کیا۔ حکومت پنجاب نے14ـ2013 ء کے ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبہ کو شامل کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب”احتساب سب کیلئے”کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستا ن کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ امید ظاہر کی کہ نیب راولپنڈی کے افسران شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے کرپٹ عناصرکی جانب سے نیب کیخلاف منظم پراپیگنڈا جاری ہے۔ نیب پر تنقید کرنے والے آئین اور قانون نہیں جانتے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب قانون کا اسفندر یار ولی کیس میں جائزہ لے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب قانون کو غیرآئینی قرار نہیں دیا۔

جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید وہی کرتے ہیں جنہیں آئین و قانون کا نہیں پتا، یہ لوگ جب روسٹرم پر آتے ہیں تو کہتے ہیں نیب کا قانون بڑا ڈریکونین ہے۔ روسٹرم پر آنے والا بندہ سمجھتا ہے کہ اس کو ڈریکونین والا جملہ ضرور کہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصرنیب سے خوف زدہ ہیں تنقید کرنے والا بھول جاتا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب قوانین کا مکمل جائزہ لیا ہے، سپریم کورٹ نے بھی یہ قرار نہیں دیا کہ نیب قوانین ڈریکونین ہیں، سپریم کورٹ نے نیب قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔

یہ ساری باتیں اپنی جگہ پر بجاہوںگی لیکن کچھ لوگوں کا کہناہے کہ نیب نے قومی لٹیروں کو قانون کی گرفت میں لاکرزرداری اور نواز شریف جیسے طاقتور خاندانوں کو یہ بتایا کہ قانون طاقتورکے تحفظ کیلئے نہیں ہوتا جبکہ حکومت مخالفین کا الزام ہے کہ موجودہ حکومت نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے کیونکہ یہ بھی کہا جاتاہے کہ اس ادارہ کو میاں نواز شریف نے اپنے سیاسی مخالفین بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو نکیل ڈالنے کے لئے استعمال کیا تھا حالات جو بھی ہوںپاکستان کا مفاد ہرلحاظ سے مقدم ہونا چاہیے اور اپنی کارکردگی کی بنیادپرچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو اس تاثرکوزائل کرناہوگا کہ نیب کے ذریعے حکومت اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لے رہی ہے یہ ا س لئے بھی ضروری ہے کہ قومی اداروںکو متنازعہ بناکر بہتری نہیں لائی جاسکتی نیب تو پھرایک ایسا ادارہ ہے جس پرقوم کو فخر ہونا چاہیے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:
Lahore
Previous Post باغوں بہاروں کا شہر
Next Post شلپا نے روہت شیٹھی پر شیشے کی بوتل توڑ ڈالی
Shilpa and Rohit Shetty

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.