geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرا فنڈز میں خوردبرد: شہباز شریف کے داماد کے اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت پیش

July 16, 2019July 16, 2019 0 1 min read
Shahzad Akbar
Share this:

Shahzad Akbar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (ایرا) کے اکاؤنٹس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کروڑوں روپے منتقلی کے دستاویزی ثبوت پیش کر دیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خاندان کی دولت یکجا ہے، شہباز شریف کے خاندان کے نام پر 26 ملین ڈالرز کی رقم باہر سے آئی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے نام 2007 اور 2008 میں بیرون ملک سے زیادہ رقم آئی جو کہ 200 سے زائد افراد کے نام سے شہباز خاندان کو رقم بھجوائی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ جن افراد کے نام سے شہباز خاندان کے نام ملین ڈالرز آئے، وہ اتنے غریب ہیں کہ ان کے پاس کراچی سے لاہور جانے کا کرایا بھی نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب نے ایرا کے فنڈز سے شہباز کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقلی کے دستاویزی ثبوت پیش کیے۔

انہوں نے علی عمران کے 2011 اور 2013 کے پیمنٹ آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹ پیش کیے جن میں کئی ملین کی رقم منتقلی دکھائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ایسا پلازہ جو تعمیر بھی نہیں ہوا تھا، اس کو کرائے کی مد میں پیسے دیے گئے اور یہ پیسے منصوبوں میں سے نکالے جاتے ہیں۔

شہزاد اکبر کے مطابق حمزہ شہباز کے 95 فیصد، سلیمان کے 99 فیصد اثاثے اسی رقم سے بنے جب کہ اہلیہ کے 80 فیصد اثاثے جعلی ٹی ٹیز سے بنے۔

برطانوی میگزین ڈیلی میل میں گزشتہ روز چھپنے والی خبر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ “یہ خالہ جی کا گھر نہیں کہ کسی سے بھی اسٹوری کروائی جائے، مجھے اسٹوری کرانی ہوتی تو یہ دستاویزات بھی برطانوی اخبار شائع کرتا۔”

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے شہباز شریف کو چیلنج کیا کہ شہبازشریف انہیں برطانوی عدالت میں بلوائیں، وہ وہاں بھی دستاویزی ثبوت پیش کریں گے۔

انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اپنے وعدے اور دعوے سے مت مکریے گا، مقدمہ ضرور داخل کیجئے گا، آپ نے زرداری کو گھسیٹنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن مکر گئے تھے لہٰذا اس طرح اب نہ مکر جائیے گا۔”

ان کا کہنا تھا کہ لوٹا ہوا مال شہباز فیملی سے برآمد کریں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔

تاہم برطانوی امدادی ادارے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی میل نے اپنی اسٹوری کو سچ ثابت کرنے کے لیے کم ثبوت پیش کیے۔

ڈی ایف آئی ڈی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (ایرا) کو اسکولوں کی تعمیر کے لیے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور ان کا آڈٹ بھی کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے، پارٹی صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے احتساب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

Share this:
President Rohani
Previous Post امریکہ کے ساتھ پابندیاں ختم کرنے کی صورت میں مزاکرات کیے جا سکتے ہیں: صدر روحانی
Next Post رواں برس کا دوسرا چاند گرہن آج دیکھا جا سکے گا
Lunar Eclipse

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.