geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دفتر خارجہ کا بیان: کیا افغان مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے؟

April 13, 2019 0 1 min read
Zalmay Khalilzad
Share this:

Zalmay Khalilzad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی طرف سے افغان امن مذاکرات کے اگلے مرحلے میں عدم شرکت کے بیان کو سیاسی مبصرین نے افسوناک قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے پورا امن عمل ناکام ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کا حصہ نہیں بنے گا۔ تاہم دفترِ خارجہ نے اس بات کو واضح کیا تھا کہ پاکستان نے امن مذاکرات کی ماضی میں بھی حمایت کی تھی اور وہ اب بھی افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔

اس بیان کو پاکستان میں مبصرین نے افغان امن کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ افغان اور پختون امور پر گہری نظر رکھنے والے ڈاکڑ سید عالم محسود کے خیال میں اگر پاکستان ان مذاکرات کی حمایت بند کر دیتا ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ افغانستان میں اسی طرح خونریزی چلتی رہے گی۔ اس اعلان کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’پاکستان شروع ہی سے یہ چاہتا تھا کہ افغانستان کی منتخب حکومت ان مزاکرات کا حصہ نہ بنے لیکن اب کیونکہ یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ افغان حکومت ان مذاکرات کا حصہ بنے گی، اسلام آباد اس پر چراغ پا ہو گیا ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کے اپنے لوگ، جو یقینا ًطالبان ہیں، وہ ہی مذاکرات کریں لیکن کیونکہ ایسا نہیں ہو رہا ،اس لیے پاکستان ان مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔جس سے افغانستان میں امن کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو ہی نقصان ہوگا۔’’اگر پاکستان تعاون نہیں کرتا تو افغانستان میں اسی طرح دہشت گردی ہوتی رہے گی لیکن اس سے پاکستان کے خلاف تنقید بھی بڑھے گی اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی تنہائی میں بھی اضافہ ہو گا۔ اگر بڑی طاقتوں نے یہ فیصلہ واقعی کر لیا ہے کہ افغانستان میں امن کرنا ہے تو ایسی صورت میں پاکستان کی طرف سے عدم تعاون پر اسلام آباد کی شامت آجائے گی۔‘‘

کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کی حکومت کو حقیقی معنوں میں منتخب نہیں مانتا اسی لیے وہ اس کے خلاف بولتا رہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حالیہ بیانات ، جس میں انہوں نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کی تجویز دی تھی، بھی اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ان کے لیے کابل حکومت قابلِ قبول نہیں ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق ڈائریکڑ ڈاکڑ پروفیسر محمد سرفراز خان کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ افغان حکومت سے خوش نہیں ہے۔’’لیکن اگر پاکستان ان مذاکرات کی حمایت بند کر دیتا ہے تو افغانستان میں تو دہشت گردی ہو ہی رہی ہے، پاکستان میں بھی انتہا پسند دوبارہ سے منظم ہونا شروع ہو جائیں گے اور پورا خطہ ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ اگر یہ بیان پاکستان کے ارادوں کا حقیقی عکاس ہے، تو پھر افغان امن کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں دفترِ خارجہ کا یہ بیان انتہائی غیر سفارت کارانہ ہے۔’’میں نہیں سمجھتا کہ یہ بیان دفترِ خارجہ والوں نے خود بنایا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی جی ایچ کیو چلاتا ہے۔ تاہم اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ افغان حکومت کی مذاکرات میں شمولیت پر خوفزدہ ہے اور وہ نہیں چاہتی کے یہ عمل کامیاب ہو۔‘‘

اس بستی ميں افغان مہاجرين کے لگ بھگ سات سو خاندان آباد ہيں۔ بستی کے رہائشی شمع گُل پچھلے سينتيس سال سے پاکستان ميں رہائش پذير ہيں۔ اس بستی ميں وہ پچھلے چھ سال سے مقيم ہيں۔ گُل کے مطابق بستی انتہائی برے حال ميں ہے اور بارش کے موسم ميں ہر طرف پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ ايک اور مسئلہ پکی سڑک تک رسائی کا بھی ہے۔ بستی جس علاقے ميں ہے، وہ کسی پکی شاہراہ سے کافی فاصلے پر ہے۔

ناقدین کی رائے کے برعکس کئی تجزیہ نگار سمجھتے ہیں کہ پاکستان امن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ ان کا خیال ہے کہ افغان حکومت اور کابل میں بھارت نواز عناصر اس عمل کے سب سے بڑے دشمن ہے۔ ان کے اس دعوے میں کسی حد تک سچائی ہے ان کے خیال میں ماضی میں پاکستان نے مری میں طالبان کے مذاکرات کرائے تو ملا عمر کی وفات کی خبر لیک کی گئی اور جب مزاکرات دوبارہ سے زور پکڑنے لگے تو ملا اختر منصور کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان تجزیہ نگاروں کا دعویٰ ہے کہ ان تمام واقعات کے باوجود اسلام آباد نے افغان امن کے لئے کوششیں کیں۔

معروف تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کے خیال میں عمران خان کے بیان سے ان مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ’’افغان حکومت پہلے بھی ناراض تھی، اب بھی ناراض ہے اور وہ ناراض رہے گی بھی۔ لیکن میرے خیال میں پاکستان امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔ میرے خیال میں پاکستان ناراض نہیں ہے۔ وہ شروع سے ہی معاونت کر رہا ہے اور براہ راست ان مذاکرات کا حصہ بننے سے اجتناب کر رہا ہے ۔اس نے مبصر کے طور پر ابتدائی مراحل میں شرکت کی تھی۔ اور اب بھی مزاکرات میں اگر کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی تو وہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گاکیونکہ وہ ان مذاکرات کی کامیابی کا خواہشمند ہے۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post 18 ویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا: بلاول بھٹو
Next Post امریکی صدر نے عالمی عدالت انصاف کو ‘غیر قانونی’ قرار دیا
Donald Trump

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.