geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم آج سے شروع

February 21, 2022 2 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل‘ شروع کر رہے ہیں۔ ٹویٹر، فیس بک اور یو ٹیوب جیسے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے گزشتہ ایک برس سے ٹرمپ پر پابندی کر رکھی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال قبل، جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کو لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا، وہ اس ہفتے سے شروع ہونے والا ہے۔

امریکی پارلیمان،کیپیٹل ہل پر چھ جنوری 2021ء کو حملے کے بعد متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ٹرمپ پر تشدد کو بھڑکانے والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس کے بعد ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔
پیر کے روز شروع ہونے کی توقع

اتوار کو ایپل کے ایپ اسٹور پر ‘ٹروتھ سوشل‘ کو امریکی صارفین کے لیے دستیاب دکھایا گیا، جہاں سے وہ اسے پری آرڈر کر سکتے تھے۔ اس میں پیر کے روز سے ایپ کے دستیاب ہونے کی بات کہی گئی تھی۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ‘ٹروتھ سوشل‘ کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔ اس ہفتے سے یہ کچھ علاقوں میں دستیاب ہو سکتا ہے اور مار چ کے اواخر تک پوری دنیا میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ایپ کا مقصد دائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کو راغب کرنا اور اپنے پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ‘ٹروتھ سوشل‘ کے اسکرین شاٹ جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق بلی بی کے نام سے درج ٹروتھ اسپیشل کے ایک عہدیدار نے صارفین کی جانب سے ایپ کے حوالے سے پوچھے گئے بعض سوالات کے جواب دیے۔ ایک صارف کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا، ” ہم اسے فی الحال پیر 21 فروری سے ایپل ایپ اسٹور پر جاری کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ بہت کچھ ٹویٹر سے ملتا جلتا ہو گا۔

قبل ازیں ٹی ایم ٹی جی کے ایگزیکٹیو ڈیون نونز نے فاکس نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا، ”ہم ایپل ایپ اسٹور پر اسے اس ہفتے شروع کر دیں گے۔ یہ ایک شاندار قدم ہو گا کیونکہ ہمارے پلیٹ فارم پر بہت سارے لوگ ہوں گے۔‘‘

نونز کا مزید کہنا تھا کہ یہ مارچ میں پوری طرح کام کرنا شروع کر دے گا، ”ہمارا ہدف ہے اور میرے خیال میں ہم اسے حاصل کر لیں گے کہ مارچ کے اواخر تک کم سے کم امریکا میں یہ پوری طرح سے کام شروع کر دے۔‘‘
ٹی ایم ٹی جی کا ہدف کیا ہے؟

بتایا جاتا ہے کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) کے پاس مبینہ طور پر 1.25ارب ڈالر کا فنڈ ہے، جس کا استعمال وہ گیٹر، پارلر اور گیب جیسے دیگر قدامت پسند سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مسابقت کرنے کے لیے کرے گی۔

گزشتہ برس جنوری میں سوشل میڈیا ایپ پارلر کو بند کر دیا گیا تھا کیونکہ اس پر الزام لگایا جا رہا تھا کہ بعض صارفین اس کا استعمال انتہاپسند مواد پوسٹ کرنے اور تشدد بھڑکانے کے لیے کر رہے تھے۔ گوگل اور ایپل نے بھی اس سے قبل ہی اس ایپ کو اپنے پلے اسٹورز سے ہٹا دیا تھا۔

Share this:
Shahbaz Tareen Meeting
Previous Post شہباز اور ترین کی خفیہ ملاقات کہاں ہوئی؟ پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کر دیا
Next Post حکومت گرانے کے لئے اپوزیشن کی قانونی و آئینی مشاورت شروع
Opposition

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.