geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: پناہ گزیں کیمپ میں 70 سے زائد کووڈ انیس کیسز

May 18, 2020 0 1 min read
Germany Coronavirus
Share this:

Germany Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمی میں بون شہر کے پاس واقع پناہ گزینوں کے ایک کمپ میں کم سے کم 70 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔ اس خبر کے بعد پناہ گزینوں کے بہتر تحفظ اور ان کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین لاکھ 14 ہزار افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

جرمنی میں ایک پناہ گزیں کیمپ میں درجنوں افراد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب دیگر یورپی ممالک پیر 18 مئی سے لاک ڈاؤن میں بہت سی نرمیاں کرنے جا رہے ہیں۔ اٹلی میں ریستوراں کھولنے کا اعلان کیا گيا ہے جبکہ بیلجیئم میں اسکولوں کو کھولا جا رہا ہے۔

مغربی جرمنی کے شہر کولون کے جنوب میں ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع قصبے سینٹ آوگسٹین کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں واقع ایک مہاجر کیمپ میں اب تک کم سے کم 70 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کیمپ کے جن دیگر تین سو افراد کا ٹیسٹ کیا گيا ہے ان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ سینٹ آوگسٹین بون شہر کے مضافات میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گيا ہے اور جن افراد کی جانچ نیگیٹیو آئی تھی انہیں دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ایک مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد سو سے بھی زیادہ ہے۔ اس کیمپ میں تقریبا پانچ سو پناہ گزیں رہتے ہیں اور ان سب کی جانچ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن افراد میں جانچ کے بعد کوو ڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے اس میں سے کچھ افراد میں بہت معمولی علامات تھیں جبکہ بیشتر میں وائرس جیسی کوئی علامت نہیں تھی۔

پناہ کے متلاشی کیمپ میں کورونا سے متاثرین کی اس خبر کے بعد کئی جرمن سیاست دانوں نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی بہتر حفاظت پر زور دیا ہے۔ گرین پارٹی کے ایک رہنما ہورسٹ بیکر نے ایک مقامی اخبار سے بات چيت میں کہا، “ہم نے بارہا ایسی رہائش گاہوں کی پوری طرح سے جانچ کے لیے کہا ہے۔ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کام بہت تاخیر سے شروع کیا گيا ہے۔”

کہا جا رہا ہے کہ بون، برلن اور جرمنی کے مختلف علاقوں میں واقع ایسے دیگر کیمپوں میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسی ریاست میں پناہ گزین کیمپ میں واقع ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر نے تحفظ کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا تھا اور کسی محفوظ مقام پر منتقلی کی استدا کی تھی۔ اس درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پناہ گزین کیمپوں میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے کم انتظامات پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔

جرمن قوانین کے تحت پناہ گزینوں کو درخواست سیاسی پناہ کی درخواست درج کرانے کے بعد ان کے کیسز کی کارروائی کے دوران دوران “ریسپشن سینٹرز” میں رہنا ہوتا ہے جہاں دیگر درخواست دہندگان بھی قیام پذیر ہوتے ہیں۔ ایسے بیشتر افراد اس طرح کے کیمپوں میں سینکڑوں دیگر افراد کے ساتھ رہتے ہیں اور کئی بار ایک دوسرے سے اجنبی لوگ ایک ہی کمرے میں ساتھ رہنے پر محبور ہوتے ہیں۔ مہاجرین اور پناہ گزین کے لیے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ پر نکتہ چینی بھی کرتی رہی ہیں۔

اس کیمپ میں مجموعی طور پر 300 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔

جرمنی میں رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووڈ 19 کے دو مزید مصدقہ کیسز کا پتہ چلا ہے اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 355 ہوگئ ہے۔ اس دوران اس بیماری میں نئی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اٹلی میں حکام نے دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد پیر کے روز سے ریستوراں، بارز، ہیئر سیلون اور بیشتر دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹ پیٹر میں زائرین کے لیے گرجا گھر کو بھی کھولنے کا اعلان کیا گيا ہے جبکہ شہریوں کو اپنے علاقے میں سفر کرنے کی کھلی آزادی ہوگی۔

اسپین میں بھی بعض شرائظ کے ساتھ دکانیں کھل رہی ہیں میوزیم میں بھی جانے کی اجازت ہوگی اور عوام کو بھی آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ پرتگال میں دوسری بار مزید نرمیوں کا اعلان کیا گيا ہے جہاں لوگ اب ریستوراں میں دوبارہ کھانا کھا سکیں گے اور دسویں و بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکول بھی کھول دیے گئے ہیں۔

بلیجیئم میں پرائمری اسکول کھولنےکا فیصلہ کیا گيا ہے تاہم بعض سخت اصول و ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہوگی۔ میوزیم او چڑيا گھروں کو بھی مقررہ اوقات کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یونان میں بھی حکام نے اسکول کھولنے کے ساتھ ہی زائرین کے لیے قدیم تاریخی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this:
China COVID-19 Test
Previous Post کورونا: بھارت بھی ڈبلیو ایچ او کے رول کی جانچ کے مطالبہ میں شامل
Next Post شاہد آفریدی سے تعلق ختم، ہربھجن سنگھ
Shahid Afridi

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.