geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: بھارت بھی ڈبلیو ایچ او کے رول کی جانچ کے مطالبہ میں شامل

May 18, 2020 0 1 min read
China COVID-19 Test
Share this:

China COVID-19 Test

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلنے کی جانچ کے سلسلے میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں 61 ممالک کی طرف سے پیش کی جانے والی تجویز کی بھارت نے بھی تائید کی ہے۔

دنیا کے 62 ممالک نے ایک مشترکہ تجویز پیش کرکے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کے فیصلہ ساز ادارے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ انیس کی روک تھام کے لیے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی ”غیر جانبدارانہ، آزادانہ، اور جامع” انکوائری کرائی جائے۔

یہ تجویز سات صفحات پر مشتمل اس قرار داد کا حصہ ہے جو 35 ممالک اور27 رکنی یورپی یونین نے پیش کی ہے اور امید ہے کہ پیر 18مئی سے شروع ہونے والے ڈبلیو ایچ اے کے 73 ویں اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا۔

اس قرارداد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین مستقل اراکین برطانیہ، روس اور فرانس کی تائید حاصل ہے۔ تاہم امریکا اور چین نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ جن دیگر ممالک نے اس پر دستخط کیے ہیں ان میں جاپان، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ترکی شامل ہیں۔ لیکن سارک کے رکن ممالک میں سے پاکستان، افغانستان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ صرف بنگلہ دیش اور بھوٹان نے اس تجویز کی تائید کی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے کسی بین الاقوامی فورم پر اس طرح کا موقف اختیار کیا ہے جو یہ پتا لگانے کی کوشش کرے گا کہ اس مہلک وائرس کا آغاز کہاں سے ہوا اور اس ہلاکت خیز وبا سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے ڈبلیو ایچ او نے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں۔ بھارت کا موقف رہا ہے کہ وہ فی الوقت کووڈ انیس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے بعد ہی اس طرح کے سوالات پر غور کرے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس پر چین کی حمایت کرنے کے الزامات عائد ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ عام خیال یہ ہے کہ یہ وائرس چین کے ووہان شہر سے پھیلنا شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4.7 ملین سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

چین پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے انفکشن کے ابتدائی دنوں کی معلومات کوچھپانے کی کوشش کی تھی۔ جب کہ ماضی میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس پر چین کی حمایت کرنے کے الزامات بھی عائد ہوچکے ہیں۔

چین نے تاہم حال ہی میں عندیہ دیا تھا کہ وہ ‘مناسب وقت‘ پر اس معاملے کی جانچ کی حمایت کرے گا لیکن اس نے اس وائرس کے پھیلنے کے مقام کے متعلق امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرف سے مبینہ طور پر ‘سیاست‘ کیے جانے کی نکتہ چینی کی تھی۔

ڈبلیو ایچ اے میں پیش کردہ تجویز کے مسودے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک بحران سے دوچار ہیں۔ اس لیے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کی حتی الامکان جلد سے جلد ”غیر جانبدرانہ، آزادانہ اور جامع انکوائری‘‘ شروع کرائیں اور یہ پتہ لگائیں کہ ڈبلیو ایچ او نے اس عالمگیر وبا پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ تجویز کے مسودے میں تاہم چین یا اس کے شہرووہا ن کا ذکر نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ آسٹریلیا نے کووڈ انیس کے حوالے سے آزادنہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ لگایا جائے کہ آخر یہ وبا پوری دنیا میں کیسے پھیلی۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یہ بین الاقوامی برادری کے ایک ساتھ آنے کا وقت ہے تاکہ آئندہ ایسے وبا سے بروقت نمٹا جاسکے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کے تحت لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ پیر 18مئی سے شروع ہوگیاہے جو31مئی جاری رہے گا۔ حکومت نے گزشتہ 25مارچ کو ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ تاہم ریاستوں کو اپنی صوابدید کے مطابق درون ریاست بعض اقتصادی سرگرمیا ں شروع کرنے کا فیصلہ لینے کی اجازت دی ہے۔ لیکن فضائی سروسز اورمیٹرو ریل سروسز پوری طرح بند رہیں گی۔ اسکول، کالج، ہوٹل، مالزاورشاپنگ سینٹر بھی بند رہیں گے۔ مذہبی مقامات، عبادت گاہیں اور سماجی، سیاسی پروگراموں پر پابندی بھی حسب سابق برقرار رہے گی۔

حکومت کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق پیر 18مئی کو بھارت میں کووڈ انیس سے متاثرین کی مصدقہ تعداد 96169 ہوچکی ہے۔ اس عالمگیر وبا سے اب تک 3039افراد ہلا ک ہوچکے ہیں۔ تاہم 37091 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 5242 نئے کیسز سامنے آئے اور 157افراد کی موت ہوگئی۔

متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر میں ہے۔ جہاں 33053 افراد بیمار ہوچکے ہیں جب کہ 1198افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں 11379 افراد متاثر ہوئے ہیں اور659 کی موت ہوچکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 4977 افراد متاثر اور248 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 10054مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 104کی موت ہوچکی ہے۔

Share this:
Pakistani Jails
Previous Post پاکستانی جیلیں کورونا وائرس کی زد میں
Next Post جرمنی: پناہ گزیں کیمپ میں 70 سے زائد کووڈ انیس کیسز
Germany Coronavirus

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.