geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 17, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مانگے تانگے کی حکومت ہے نہ جانے کتنے دن چلے: آصف زرداری

January 15, 2019 2 1 min read
Asif Zardari
Share this:

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیب کو بہت دیکھ چکے ہیں اور آگے بھی دیکھتے رہیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پانی کیلئے مر رہے ہیں اور ٹھٹھہ میں 9 لاکھ ایکڑ اراضی سمندر میں شامل ہوگئی ہے۔

انہوں نے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے پاس آپ لوگ کیوں جاؤ گے؟ بلکہ نیب چیئرمین کو پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘میری بات نہیں ہے میں نے بڑی نیب دیکھی ہے اور دیکھتا رہوں گا، مسئلہ یہ ہے کہ جس دن آپ کو بلایا جائے گا تو پھر کیا ہوگا؟ مجھے اپنا نہیں آپ کا غم ہے۔’

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے اورمضبوط کرنا ہے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک کی امداد سے کچھ ہوگا نہیں لیکن تھوڑی مدد مل گئی ہے، ملکی معاشی حالات اور بغیر سوچے سمجھے فیصلوں سے پاکستان نہیں سنبھالا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم ناکام ریاست کی طرف جائیں گے تو کوئی نہیں بچا پائے گا اور ہمارے دوست پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے ہم بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو خود ہی اندر سے دیمک کھارہی ہے، اس لیے کہ سیکریٹریز فائلز پر سائن کرنے سے ڈر رہے ہیں اور ویسے بھی یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے نہ جانے کتنے دن چلے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگل میں ہر طرف سے بندے لاکر بھر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کو نہیں گرائیں گے، آپ نے ہی گرنا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ حکومت کے لیے مشورہ ہے کہ نیب کو تھوڑا ٹائٹ کردیں جس سے بیوروکریسی اور ملک میں عدم تحفظ کم ہوگا تو ملک کچھ چلنے لگے گا، اس وقت ان سے ملک چل نہیں رہا، یہ ان 6 ماہ میں کوئی مسئلہ حل نہیں کرسکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کل مجھے اور میرے خاندان کو جے آئی ٹی کا سامنا ہے، چیف جسٹس کا شکریہ کہ انہوں نے بلاول بھٹو کا نام نکال لیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے پر خوش ہوں اور مریم نواز سمیت کسی کی بہن بیٹی کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

Share this:
Organ Herz menschlicher Körper
Previous Post جرمن ریسرچ: بحالی صحت کے لیے روزہ رکھنا انتہائی مفید
Next Post مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے: شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.