geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قیمت مجھے معلوم ہے

July 18, 2019 2 1 min read
Malik Arshad
Share this:

Malik Arshad

تحریر : مراد علی شاہد

ضیاالاسلام محکمہ جنگلات میں میرے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ہوا کرتے تھے۔ایک دن موسم گرما میں ان کے گھر کا برقی میٹر بوجہ مون سون کی موسلادھار بارش کام کرنے سے معزور ہو گیا تو انہوں نے واپڈا آفس میں ایک شکائت درج کروائی کہ ان کا میٹر وجہ مذکور کام کرنے سے قاصر ہے لہذا مناسب کارروائی فرماکر اسے تبدیل کر دیا جائے۔درخواست چونکہ معقول تھی اس لئے اس پر بر وقت عمل در آمد نہ ہو سکا ۔کوئی ایک ہفتہ انتظار بعد انہوں نے دوبارہ واپڈا دفتر سے رابطہ کیا تو ملازمیں کا وہی روائتی انداز کہ یہ مسئلہ ہے وہ مسئلہ ہے یا پھر کچھ دے دلا کر میٹر تبدیل کر والیں۔موصوف نے ایک پیپر دفتر سے لیا اور ایک درخواست داخل دفتر کروا دیا اس شعر کے آغاز کے ساتھ کہ

دنیا میں ہر شخص کا ایمان بکا ہے۔۔۔قیمت مجھے معلوم ہے تم نام بتائو۔بس پھر کیا دفتر تھا اور جناب کے چکر اور انہی چکروں میں میرے ایک دوست نے دے دلا کے میٹر لگوا دیا اور میرے فاریسٹ آفیسر آج تک سمجھ رہے ہیں کہ ان کی درخواست کے رد عمل کے نتیجہ میں میٹر لگا۔مگر یہ ایک حقیقت ہے جس سے پاکستان میں کسی کو بھی انکار نہیں ہونا چاہئے کہ یہاں اگر کوئی ایمان نہیں بیچ رہا تو وہ خریدار ضرور ہے اور یہاں وہی ایماندار ہے جس کی رشوت لینے کی پہنچ نہ ہو یا پھر وہ بزدل ہو۔وگرنہ سچ وہی ہے جو ضیا صاحب نے درخواست میں لکھا تھا کہ ہر کوئی اپنے ضمیر کی قیمت لگائے بیٹھا ہے۔ابراہم لنکن کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے دور حکومت میں ایک شخص نے وائٹ ہائوس کو خریدنے کی کوشش کی ،کہتے ہیں کہ ابراہم اور خریدار وائٹ ہائوس کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے جیسے جیسے دونوں سیڑھیاں چڑھتے جاتے تھے وہ شخص ہر سیڑھی پر قیمت بڑھاتا جاتا ،جب دونوں آخری سیڑھی پر پہنچے تو ابراہم نے اسے دھکا دے کر نیچے گرا دیا یہ کہہ کر کہ یہ خریدار بنتا یا نہ بنتا مگر میرا دل کرنے لگ گیا تھا کہ اس پیلس کو بیچ ہی دوں۔

پاکستان میں بھی پچھلے چند دنوں سے ایک شور اٹھا ہوا ہے کہ ملک ارشد جو ایک سینئر جج ہیں اور سب جانتے ہیں کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف ایک ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ سنایا ہوا ہے،ان کی ایک وڈیو میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کے بعد انہیں ملازمت سے سبکدوش بھی کر دیا گیا ہے،وڈیو کا فرانزک کروایا جائے گا،فیصلہ آئے گا،کون کون لوگ اس میں شامل ہیں،کل کو اس کے کیا نتائج نکلتے ہیں،عدالتی نظام پر یہ ایک سوالیہ نشان ہوگا۔کئی ایسے سوالات ہیں جو ہم سب کے ذہنوں میں گردش کر رہے ہیں اور سب ان کے جوابات بھی جاننا چاہتے ہونگے۔مگر اس سلسلہ میں ہر کوئی اپنی ہی دوا بیچ رہا ہے۔

حزب اقتدار کا کہنا ہے کہ وڈیو پرانی ہے اور ناصر بٹ سابق حکومت کا ایک آلہ کار ہے اور اس نے سابق حکومت کے کہنے پر یہ حرکت کی،بالکل درست مگر دھواں تو وہیں اٹھتا ہے جہاں آگ لگی ہوتی ہے اگرنہ تو راگھ اور گردوغبار ہی ہوتا ہے۔جبکہ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ جج پر حکومتی اداروں کا پریشر ہے اور اس نے یہ فیصلہ کسی طاقت کے زیر اثر کیا ہے۔

حزب اختلاف بالکل ٹھیک کہتی ہے مگر اس حقیقت سے اپوزیشن کا کوئی رکن بھی اقرار نہیں کر رہا ہے کہ ان کے ناصر بٹ کے ساتھ تعلق ہے اگر نہیں ہے تو پھر وہ کون سے ایسے احسانات تھے کہ جس کو چکانے کے لئے ناصر بٹ نے یہ کام کیا؟ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ بھی ایک حقیقت ہو کہ ناصر بٹ نے بھی ارشد ملک کے ضمیر کی قیمت لگا دی ہو ،اس مقصد میں وہ کامیاب ہوا کہ نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے چند دنوں میں ہو جائے گا تاہم جج صاحب نے جو بیان حلفی جمع کروایا ہے اس سے تو صاف لگتا ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے ضمیر کی قیمت لگانے کی کوشش ضرور کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے۔لیکن ایک بات میری طرح آپ کے ذہنوں میں بھی ہوگی کہ اگر ان کا بیان حلفی مبنی بر حقیقت ہے تو پھر ارشد ملک کے ناصر بٹ کے ساتھ کس طرح کے تعلقات تھے ک وہ ان کے گھر جاکر ملاقاتیں کرتا رہا ہے۔یہ ایک سوالیہ نشان ہے ارشد ملک کی ذات کے ساتھ ساتھ ہمارے نظام عدلیہ پر بھی۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Nawaz Sharif - Shahbaz Sharif
Previous Post خیراتی فنڈ اور شریفوں کی شرافت
Next Post گھریلو سازشیں
Household Conspiracies

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.