geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی فوجیوں کی آتم ہتھیا

July 14, 2019 2 1 min read
Indian Soldiers Suicide
Share this:

Indian Soldiers Suicide

تحریر : الیاس محمد حسین

بعض خبریں بڑی حقائق کشاء ہوتی ہیں جن سے حالات ِ حاضرہ کا پتہ چلتا رہتا ہے اصل کے پیچھے کیسی بناوٹ چھپی ہوتی ہے آپ خودجان لیجئے اخباری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد اپنے ہاتھوں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے اور رپورٹ کے مطابق ہر 3 روز میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے گذشتہ سال کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں تینوں مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے۔

جبکہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔رپورٹ میں بتایا گیا 1185 روز میں 348 فوجیوں نے دوران ڈیوٹی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اس سال جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں بڑی تعداد ان اہلکاروں کی تھی جو عرصہ دراز سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھے جنہوں نے ذہنی تناؤ کے باعث زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگا لیا۔ جبکہ ذہنی تنائو کے سبب ایک دوسرے کو قتل کرنے کے رحجان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیاہے یہ ہے بھارتی فوج کی اصل صورت ِ حال جسے دنیا سے چھپایا جارہاہے ۔ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ دنیا کی کمر عمر ترین لڑکی ملالہ یوسفزئی نے یورپی رنگ میں رنگا شروع کردیا۔ یعنی ہم جو سمجھ رہے تھے وہ اس کے برعکس ہے تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیکر پڑھائی کا آغاز کر دیا تھا۔یونیورسٹی جاتے ہی مغربی لباس میں ڈھل گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں اس سال جو تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں ان میں تو ملالہ کے کپڑے مختلف رنگوںسے رنگین نظر آرہے ہیں لگتاہے وہ ہندئوں کا مذہبی تہوار ہولی مناتی ہے تاہم یہ بات کافی حیران کن ہے کیونکہ ملالہ یوسفزئی نے آج تک کبھی ایسے کپڑے زیب تن نہیں کیے ٰحتی کہ بڑی بڑی تقریبات میں بھی ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیض میں ہی نظر آئی ہیں پاکستانی عوام کی جانب سے جہاں تنقید کا سامنا ہے وہی پر ان کی اس تصویر پر مغربی دنیا میں پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے اسے کہا جاسکتا ہے۔

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے انسان غلطی کا پتلا ہے اور غلطی سے کیا سے کیا ہو سکتاہے ہمیں اس کا اندازہ ہی نہیں ہوتا لیکن غلطی سے ایک عام سا آدمی کیسے کھرب پتی بن گیا ملاحظہ فرمائیں برطانیہ میں دکاندار کے اکائونٹ میں غلطی سے 7 لاکھ پائونڈ منتقل ہوگئے جس میں سے اس نے دو لاکھ پانڈ خرچ کرڈالے تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔برطانیہ کے شہر لیسیسٹر سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار کے اکائونٹ میں غلطی سے 7 لاکھ برطانوی پائونڈ منتقل ہوگئے، یہ رقم اکتوبر 2014ء سے اکتوبر 2018ء کے درمیان منتقل ہوئی جو اے ٹی ایم کمپنی ڈی سی پے منٹس کی جانب سے ایک وولورہیمپٹن کے ایک جواخانہ (کیسینو) کے اکائونٹ میں منتقل ہونا تھی۔ سندیپ سنگھ نے اس رقم سے ایک گھر خریدا اور 80 ہزار پائونڈ رقم بھارت بھی بھیجی تاہم رقم بھیجنے والے کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے رپورٹ پولیس میں درج کی جس کے بعد سندیپ سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اس کا بینک اکائونٹ بھی منجمد کردیا جس میں اس وقت 5 لاکھ پائونڈ کی رقم موجود تھی۔ جج نے سندیپ سنگھ کو جرم کی پاداش میں ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر یہ رقم آپ کی نہیں تھی اس لیے آپ کو فوری طور پر بینک کو بتانا چاہیے تھا اسے کہتے ہیں ہو چوپو۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Writer
Previous Post محبتوں کی سفیر ۔۔۔رقیہ غزل
Next Post سینیٹ سیکریٹریٹ نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراض لگا دیا
Sadiq Sanjrani

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.