geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’کابل ہوائی اڈے کے تمام دروازے خطرات سے دوچار ہیں‘

August 29, 2021 0 1 min read
Kabul
Share this:

Kabul

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کے آس پاس موجود تمام امریکیوں کو ایک خاص اور کافی حد تک یقینی خطرے کی وجہ سے تاکید کی ہے کہ وہ جلد از جلد یہ علاقہ چھوڑ دیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقہ میں ممکنہ حملوں کے اشارے ملنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے ہوائی اڈے کے قریبی علاقوں میں موجود تمام امریکی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس علاقے سے نکل جائیں۔ یہ انتباہی پیغام آج اتوار 29 اگست کی صبح جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام امریکی شہری کابل ہوائی اڈے کے تمام دروازوں کی طرف بڑھنے سے گریز کریں اور سفر کی کوشش میں ایئرپورٹ کا رُخ نہ کریں۔

اس تازہ ترین انتباہی اعلان میں خاص طور سے افغانستان کی نئی وزارت داخلہ، جنوبی ایئرپورٹ کے ارد گرد کے علاقے میں قائم دروازے اور پنجشیر پٹرول اسٹیشن کے نزدیک واقع گیٹ، جو کابل ایئرپورٹ کے شمال مغرب کی طرف پایا جاتا ہے، کو جلد از جلد چھوڑ دینے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات 26 اگست کو کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 169 افغان شہری اور امریکی سروسز کے 13 اراکین ہلاک ہو گئے تھے۔

دریں اثناء آسٹریلیا کی حکومت نے بھی ایسا ہی انتباہی اعلان کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ کی طرف رُخ کرنے سے باز رہنے پر زور دیا ہے۔

طالبان ذرائع نے خبررساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ طالبان اور امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ کا انتظام جلد از جلد طالبان کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ طالبان عہدیدار کا کہنا تھا، ”ہم کابل ایئرپورٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اسے اپنی عمل داری میں لینے کے لیے امریکا کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ طالبان کے اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ کے پاس تکنیکی ماہرین اور انگجینیئرز کی ایک ٹیم موجود ہے جو کابل ہوائی اڈے کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔

برطانیہ اور فرانس اقوام متحدہ سے کابل میں ایک ‘سیف زون‘ یا محفوظ علاقہ قائم کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔ یہ مطالبہ پیر کو ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک ہنگامی میٹنگ میں پیش کیے جانے کی امید ہے۔ اس بارے میں فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ایک فرانسیسی ہفت نامے سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ہماری مجوزہ قرار داد کا مقصد کابل میں اقوام متحدہ کے زیر کنٹرول ایک محفوظ زون کی وضاحت کرنا ہے، جو انسانی بنیادوں پر کام جاری رکھے گا۔‘‘

اُدھر برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان سے برطانوی فوجیوں کے انخلا کا مشن مکمل ہوگیا ہے اور کابل سے برطانوی فوجی اہلکاروں کو لے کر آخری پرواز روانہ ہو چُکی ہے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلیس نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 15 ہزار برطانوی باشندوں کو کابل سے نکالا جا چُکا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں تحریر کیا، ”ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہونا چاہیے، ان افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہونا چاہیے جو اب ایک بہتر زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں اور جو پیچھے رہ گئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے۔‘‘ برطانوی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا، ”ہمارے وہاں سے جانے کے ساتھ ان کی ہم پر ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔‘‘

فرانس طالبان اور قطری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جس کا مقصد انخلا کے لیے فرانس کی فہرست میں موجود ان افغانوں کی کو وہاں سے نکالنا ممکن بنانا ہے جو انخلا کے فرانسیسی آپریشن بند ہونے سے پہلے وہاں سے نہیں نکل پائے۔ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے ہفتے کے روز سے عراق کی میزبانی میں بغداد میں شروع ہونے والی دو روزہ علاقائی کانفرنس میں شریک ہیں۔ جہاں انہوں نے پہلے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات نہایت نازک اور عارضی سطح پر ہیں۔ ماکروں کا مزید کہنا تھا، ”ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں ہدف شدہ انخلا کے آپریشن کو جاری رکھیں، ان خواتین اور مردوں کو نکالنے کے لیے جن کی ہم شناخت کر چُکے ہیں۔‘‘

فرانسیسی صدر نے مزید کہا، ”سکیورٹی شرائط کے ساتھ ایئر لائنز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان شرائط کی وضاحت ہنوز باقی ہے۔‘‘ ماکروں نے اس امر پر مزید روشنی نہیں ڈالی۔

Share this:
Hafiz Saeed
Previous Post افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ کا خطرہ کس حد تک
Next Post تحفہ کی حفاظت
Wedding

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.