geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی میں فائرنگ کے واقعات، نجی ٹی وی چینل کے اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق

July 10, 2019 0 1 min read
Mureed Abbas
Share this:

Mureed Abbas

ڈیفنس (جیوڈیسک) کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو مبینہ بزنس پارٹنر نے قتل کر دیا۔ مبینہ قاتل نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی جو اس وقت تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ہے۔

30 منٹ کے وقفے سے کراچی میں فائرنگ کے دو جان لیوا واقعات رونما ہوئے، ڈیفنس بخاری کمرشل میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو مبینہ قاتل عاطف زمان نے فون کرکے بلایا۔

اطلاعات کے مطابق پہلے عاطف نے مرید عباس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس پر خضر نے جائے وقوع سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن مبینہ طورپر عاطف نے اس کا تعاقب کرکے اسے بھی گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔

ایس ایس پی ساوتھ انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق واقعے کے کچھ ہی دیر بعد عاطف زمان نامی شخص نے نشاط کمرشل میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کو گولی مارلی۔

اطلاعات کے مطابق عاطف زمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

نجی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خودکو گولی مارنے والا عاطف زمان تشویشناک حالت میں ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق عاطف زمان نامی شخص نے مرید عباس اور خضر کو دفتر میں بلایا، عاطف زمان نے مرید عباس پر فائرنگ کی تو خضر نے موقعے سے بھاگنے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی شیراز نذیر نے بتایا کہ عاطف زمان نے خضر کو بھی گولی مار کر قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عاطف زمان نے واقعے کے بعد اپنے فلیٹ میں خود کو گولی ماری۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑا تھا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیراز نذیر نے بتایا کہ واقعے کی ذاتی دشمنی کے پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کیوں کہ جاں بحق ہونے والے صحافی نے کچھ روز قبل کچھ لوگوں کیخلاف درخواست تھانے میں جمع کرائی تھی۔

غم سے نڈھال مرید عباس کی بیوہ جو خود بھی نیوز اینکر ہیں، انہوں نے بتایا کہ مبینہ قاتل بزنس پارٹنر تھا۔

جاں بحق اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مرید عباس کو عاطف زمان نے سوا 8 بجے بلایا۔

زارا عباس نے کہا کہ عاطف زمان ٹائر کا بزنس کرتا ہے اور مرید عباس نے کاروبار میں 50 لاکھ روپے لگائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے مہینے سے عاطف زمان پیسے دینے کے وعدے کررہا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ غمزدہ خاندان اور ٹی وی انتظامیہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم مرید عباس کی مغفرت کرے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اور جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مرید عباس کے گھر والوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل کے قریب کھڑے دو شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

کراچی میں قتل کے پے در پے واقعات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Share this:
Nicolás Maduro
Previous Post وینزویلا کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے: نکولس مادورو
Next Post عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
Morgan Ortagus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.