geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ، پاکستان اور بھارت پر تنقید

July 9, 2019July 9, 2019 3 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

کشمیر (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے متنازعہ کشمیر کی صورت حال میں بہتری نہ آنے پر روایتی حریف ممالک پاکستان اور بھارت پر تنقید کی ہے۔ ساتھ ہی کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات پر بھی زور دیا ہے۔

کشمیر میں صورتحال بہتر نہ ہونے پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق محکمے نے بھارت اور پاکستان دونوں پر ہی تنقید کی ہے۔ تازہ رپورٹ میں کشمیر کی صورتحال پر ایک سال قبل جاری کی جانے والی اپنی نوعیت کی اولین رپورٹ میں بیان کردہ تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات نہ کرنے پر نئی دہلی اور اسلام آباد حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشنر کی جانب سے سن 2018 میں پہلی مرتبہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور وہاں کی صورتحال پر باقاعدہ رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں بالخصوص بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پیر آٹھ جولائی کو ایسی دوسری رپورٹ کا اجرا ہوا، جس میں بھارتی دستوں کو کشمیر میں مبینہ جرائم اور زیادتیوں کے خلاف کارروائی سے استثنی کی سی صورتحال کی بالخصوص مذمت کی گئی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق فوجی دستوں کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب پاکستان پر تنقید وہاں آزادی اظہار اور معلومات کے تبادلے میں درپیش مسائل کے سبب کی گئی۔ عالمی ادارے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے پاکستان سے معلومات حاصل کرنا مشکل عمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات عام ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم چار بڑے مسلح گروپ لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان میں موجودگی رکھتے ہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ پاکستان میں سول سوسائٹی ملکی خفیہ ایجنسیوں کو علاقے میں جبری گمشدگیوں کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔

یہ رپورٹ ایک ماہ قبل دونوں ممالک کو فراہم کر دی گئی تھی۔ پاکستان نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا جبکہ نئی دہلی حکومت نے پہلے تو رپورٹ کا اجرا روکنے کے لیے درخواست دی اور پھر اس عمل میں ناکامی پر رپورٹ میں شامل معلومات کو جعلی قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ رپورٹ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارت نے پچھلے سال کی رپورٹ پر بھی یہی موقف اختیار کیا تھا۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملے کی تفصیلی اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

Share this:
Maryam Nawaz - Nawaz Sharif
Previous Post مریم کی والد کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی
Next Post مجھ سمیت پوری پارٹی کو جیل میں ڈال دو، عوام کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.