geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

May 31, 2019 0 1 min read
Asif Ali Zardari
Share this:

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لاںڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کی منظوری دیدی ہے۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری مطلوب ہیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان کے وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ ان سے میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مستقل ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت میں نیب کی طرف سے پیش کئے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے؟ دستاویزات پیش کر دیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پر 3 رپورٹس ہیں۔

وکیل فاروق نائیک ایچ نے نے کہا ہمیں نئی دستاویزات دی گئیں، جواب کیلئے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کیا یہ کوئی سول مقدمہ ہے، جواب پر جواب ہی آتا رہے گا ؟۔

نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران ایک وکیل کے بات کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی مذاکرہ ہو رہا ہے یا ٹاک شو ہے۔ عدالت نے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا آرام سے کھڑے ہوجائیں۔ وکیل نے عدالت سے معذرت کرلی۔

دلائل دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب تحقیقاتی ایجنسی ہے، اینٹی منی لانڈرنک ایکٹ کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا منی لانڈرنک کیا ہے کیونکہ آپ کک بیکس اور منی لانڈرنک کو اکٹھا کر رہے ہیں، کیس منتقل ہوکر ریفرنس بھی بن گیا تو کیا نیب عبوری ریفرنس دائر کرے گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا نیب پر کوئی پابندی نہیں وہ جتنے بھی چاہے ریفرنس دائر کرے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا اسی ریفرنس میں ضمنی دائر کریں گے یا جو پہلے سے دائر ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا میگا منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش میں زرداری گروپ سامنے آیا، زرداری گروپ اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے منتقل ہوئے، جعلی اکاؤنٹ سے دوبارہ ڈیڑھ کروڑ روپے زرداری گروپ اکاؤنٹ منتقل ہوئے، زرداری گروپ اکاؤنٹ سے رقم اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا زرداری گروپ اکاؤنٹ سے رقم منتقلی فریال تالپور کے دستخط سے ہوئی، سٹیٹ بینک نے ان ٹرانزیکشنز پر مشتبہ رقوم ٹرانزیکشن رپورٹ بھی جاری کی۔ جس پر عدالت نے پوچھا کیا سٹیٹ بینک نے اس حوالے سے کوئی کارروائی بھی کی؟

Share this:
Jumma Prayer
Previous Post ملک بھر میں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماعات
Next Post کالی آندھی شاہینوں کو لے اڑی؛ قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بدترین شکست
Pakistan vs West Indies

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.