geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میزائل کا فائر ہونا حادثہ تھا جس پر افسوس ہے، بھارتی حکومت

March 12, 2022 0 1 min read
Missile
Share this:

Missile

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی علاقے میں ایک بھارتی میزائل کے گرنے کے واقعے پر اسلام آباد نے نئی دہلی سے اس واقعے کی وضاحت طلب کی تھی۔ نئی دہلی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک حادثہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی علاقے میاں چنوں میں ایک بھارتی میزائل کے گرنے کے واقعے پر نئی دہلی حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے رونما ہوا۔
بھارتی موقف

بھارتی بیان کے مطابق نو مارچ 2022ء کے روز معمول کی نگرانی جاری تھی کہ اس دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثاتی طور پر ایک میزائل فائر ہو گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی حکومت اس واقعے کی سنجیدگی کو سمجھتی ہے اور اسے لیے اس نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ”معلوم ہوا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ تاہم یہ سن کر اطمینان بھی ہوا کہ اس حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘‘

پاکستانی الزام

پاکستان نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارت نے مبینہ طور پر اس کے فضائی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملکی علاقے میں ایک سپرسونک میزائل گرایا۔ پاکستانی دعوے کے بعد بھارت نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلح افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔
وضاحت طلب

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ نو مارچ کو چھ بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے‘ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ان کے مطابق اس بھارتی مشکوک ‘شے‘ کو پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں کے قریب مار گرایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت بتائے کہ وہاں کیا ہوا اور کس مقصد کے لیے یہ خلاف ورزی کی گئی؟
بھارتی ناظم الامور کی طلبی

اس واقعے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات بھارت کے ناظم الامور کو طلب کیا اور ان سے بھارت کے اس اقدام پر شدید احتجاج بھی کیا۔ پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کوبتایا گیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں اور ایوی ایشن سیفٹی پروٹوکول کے برعکس فضائی حدود کی اس صریح خلاف ورزی پر پاکستان کے تحفظات بھارتی حکومت تک پہنچائیں، ”اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ واقعات بھارت کی جانب سے فضائی سلامتی کو نظر انداز کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بے حسی کے بھی عکاس ہیں۔‘‘

اسلام آباد میں ملکی دفتر خارجہ نے اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس چھان بین کے نتائج سے پاکستان کو بھی آگاہ کرے۔

Share this:
Ahsan Ramzan
Previous Post پاکستان کے احسن رمضان اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے
Next Post جوہری ہتھیاروں کے خلاف دفاع کا یورپی نظام کیسے کام کرتا ہے؟
Fighter jet

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.