geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماہ رمضان اور عید

June 4, 2019June 4, 2019 0 1 min read
Eid-ul-Fitr
Share this:

Eid-ul-Fitr

تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

بلا شبہ عید با عثِ مسرت بھی ہے اور لمحہ فکریہ بھی صدیوں سے ہما رے آبا اجداد نے نہ جانے کتنی عیدیں منائی ہیں اور روز محشر تک اہل اسلام منا تے رہیں گے لیکن اگر ہم گزرنے والی عیدوں کا بغور مشاہدہ کریں تو کتنی اِیسی عیدیں ہو نگیں جو حقیقی معنوں میں عید کہلا سکتی ہیں شاید ایسی چند ہی عیدیں گزری ہو نگی جو محبوب خدا ۖ کے دور میں خلفا راشدین کے دور میں حقیقی معنوں میں خو شی اور حقیقی مسرت کا احساس دلا تی ہوں عیدیں اہل اسلام کے لیے قومی ثقافتی زندگی کے دو اہم مواقع ہیں ھا دی دو جہاں ۖ نے خوب خوشی منانے کا بھی فرمایا ہے اور خو شی کا اظہار فطری اور بر محل بھی ہے لیکن اسلام نے خو شی اور غمی کے موقعوں پر کچھ حدود بھی قائم کر دی ہیں مسلمانوں میں عیش میں یا د ِ خدا اورطیش میں خو فِ خدا نظر آنا چاہیے۔

اسلام نے خو شی کی اجا زت اِس حد تک دی ہے کہ غفلت کا رنگ نہ نظر آئے اور غم کو اتنا طا ری نہ کیا جا ئے کہ زندگی عذاب لگنے لگے ہما رے ہاں عید کے مو قع پر شراب نو شی نا چ گانے کی محفل کا خصوصی طو ر پر اہتمام کیا جا تاہے معاشرے کے دولت مند با اثر افراد اپنی نشے سرور میں دھت ایسی محا فل کا انتظا م ضروری سمجھتے ہیں جن کے کر نے سے معا شرے میں ان کا قد بڑا ہو تا ہے اور دوسروں پر ان کی دولت اور اثر رسوخ کا بھی رعب چڑھتا ہے رمضان المبا رک کے مہینے میں بھو ک پیا س کثرت عبا دات کا جو فلسفہ دین اسلام کا مغز ہے اس کی دھجیاں بکھیر دی جا تی ہیں ما ہ رمضان کا مقصد بھو ک پیاس اور تقوے سے ایسی تربیت حاصل کی جا ئے جو سال کے با قی 11مہینوں میں بھی نظر آئے لیکن عید کے دن کی ابتدا کے ساتھ ہی رمضان کا سارا رنگ ہوا میں تحلیل ہو جاتاہے رنگ و نور نا چ گانا اور نشے میں دھت ہو کر ما ہ ِ رمضان کی روح کو گدلا کر دیا جاتا ہے۔

مہنگے ترین ملبو سات پہن کر غریبوں مسکینوں لا چاروں کا مذاق اڑا یا جا تا ہے ٹی وی پر وگرامز جو رمضان میں اسلامی تعلیمات میں ڈوبے نظر آتے تھے ایک دن کے بعد ہی نا چ گا نے شروع ہو جا تے ہیں رمضان کا مقصد غریبوں کی بھو ک پیاس اور ضرورتوں کا خیال تھا لیکن عید کے دن اِس فلسفے کو موت کے گھاٹ اتارد یا جا تا ہے عید کا تصور اور مقصد محض نا چ گانا اور تہوار نہیں ہے بلکہ یہ دن بھی خدا کے شکر اور عبا دات کا ہے اپنے پالنہا ر سے اپنے تعلق کو مضبو ط بنا نے کا دن ہے خدا سے روحا نی تعلق استوار کر نے کا دن ہے اِس لیے عید الفطر دراصل روزہ دار مسلمانوں کے لیے خو شی اور مسرت کا باعث ہے اور عید الاضحی کے پس منظر میں حضرت ابراہیم اور ان کے فرزندحضرت اسماعیل کی بے پنا ہ استقامت اور عظیم قربانی کا عکس کا ر فرما ہے یعنی دونوں تہواروں میں با مقصد اور احساس عبدیت کا رنگ ہے ۔ وطن عزیز میں اہل وطن خو شیوں میں غرق ہیں جبکہ ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ عید ایک دن ہے یا اِس کی اہمیت کچھ اور بھی ہے کیا عید صرف مہنگے چمکیلے ملبو سات اور روپیہ اڑانے کا نام ہے سینما گھروں ہوٹلوں میں جاکر دولت لٹانے کا نام ہے لمبی چوڑی مہنگی دعوتیں اشتہا انگیز کھانے کھلا نے کا نام ہے کیا عید ایک سما جی ثقافتی تہوار ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ عید دوسروں کے احساس کانام ہے دوسروں سے خو شیاں شیئر کر نے کا نام ہے اور دوسروں میں خو شیاں بانٹنے کا نام ہے عید کا دن اپنے اندر خاص مقصدیت رکھتا ہے خا ص روحانی رنگ ہو نا چاہیے عید کے دن مہنگے اجلے ملبو سات پہننا کا فی نہیں بلکہ دل و دما غ کا اجالا رکھنے کی ضرورت ہے۔

عید دستر خوان سجانے کا نہیں کردار سنوارنے کا نام ہے اگر ہم اجتما عی طو رپر دیکھیں تو سچ تو یہی ہے کہ ہمیں عید منا نے کا حق نہیں ہے کیو نکہ جو قوم کھربوں روپے کی مقروض ہو جس کا پیدا ہو نے والا ہر بچہ پہلے سے ہی لاکھوں رو پے کا مقروض ہواس کو پیدا ہو نے کے بعد فضو ل خر چی کر نے کی بجا ئے اپنے سر کا قرضہ اتا رنے کا سو چنا چاہیے جس قوم کی اکثریت جہا لت میں غرق ہو جو نسل در نسل جہا لت میں ہی ڈوبی آرہی ہو اسے اپنا تن آراستہ کر نے کی بجا ئے اپنے من کو دما غ کو شعور کو علم کے نو ر سے روشن کر نا چاہیے جس قوم کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ترقی یا فتہ ملکوں کے رحم و کرم پرہو اسے ایک دن کے لیے دولت لٹا نے کی نہیں بلکہ مستقل طو ر پر معا شی کفا لت حاصل کر نے کی منصوبہ کر نی چاہیے جو قوم سیا سی طو ر پر اخلاقی طو رپر دیوا لیے پن کا شکا ر ہو اس کو اپنی سیا ست سوچ اخلا قیا ت کو صحیح سمت میں استوار کر نے کی فکر کر نی چاہیے جو قوم مختلف طبقوں میں تقسیم ہوچکی ہو جو دوسروں پر کا فر کافر کے گو لے داغتی ہو جن کی مسجدوں سے دہشت گردوں کی عطاریں برآ مد ہو تی ہوں کفر جھوٹ تکبر غرور فریب لوٹ مار جن کی ہڈیوں میں اتر چکی ہو کر پشن جن کی ترجیح اول بن چکی ہوں جو دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر خو ش ہوتے ہوں جو دوسروں کو دھو کا دے کر خو ش ہوں وہ ایک دن ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر چند گھڑیاں گزار کر اگر حقیقی عید کا مقصد پا نے کی خوش فہمی میں مبتلا ہوں تو وہ بہت بڑی خو ش فہمی کا شکا ر ہیں ۔ جو قوم صرف ایک دن ہنسے اور سال کے با قی دن رو ئے تو ایک دن کا تبسم کیا معنی رکھتا ہے جو قوم ایک دن پیٹ بھر کا کھا نا کھا ئے اور اس کے کروڑوں ہم وطن سارا سال روٹی کے نوالے کو ترسیں تو ایک دن کا خو ب کھا یا پیا کس کا م کا جو قوم عید کے دن ایک دوسرے سے گلے ملے اور اگلے ہی دن ایک دوسرے کو کاٹنا شروع کر دے تو ایسی جپھیاں کس کام کی جو عید کے دن فطرانے کے چند روپے با نٹ کر اور بڑی عید پر بچا کچھا گو شت غریبوں میں با نٹ کر خو ش ہو تی ہو اور سال کے با قی دونوں میں غریبوں کودھکے ما رتی ہو ایسے فطرانے اور گو شت کا کیا فائدہ ہم انفرادی اور اجتما عی طو رپر جس قدر زہریلے ہو چکے ہیں مطلبی ہو چکے ہیں۔

مفاد پرستی میں غرق ہو چکے ہیں کیا ہم عید کے حقیقی پیغام کو اپنا تے ہیں کیا ہم عید کی خو شیاں غریبوں میں بانٹتے ہیں کیا رمضان المبا رک کا رنگ سارا سال ہم پر قائم رہتا ہے کیا ہم اللہ تعالی کی دی ہو ئی نعمتیں دوسروں میں با نٹتے ہیں کیا ہم دوسرے غریبوں کا درد محسوس کر تے ہیں اگر ہم عید کے دن نا چ گا نے کھا نے پینے میں دھت رہیں گے تو ہم خدا کے قریب ہو نے کی بجا ئے دور ہو جائیں گے خدا سے روحا نی تعلق استوار ہو نے کی بجا ئے خدا سے دور ہو تے جائیں گے جس طرح خو شبو کے بغیر پھول تپش کے بغیر آگ کر ن کے بغیر چاند لو کے بغیر سورج ٹھنڈک کے بغیر بر ف اور آہ سرد کے بغیر عشق نا مکمل ہے اِسی طرح جب تک عید کا تہوار ہم غریبوں کے ساتھ مل کر نہیں منا تے عید دوسروں میں خو شی لا نے کا سبب نہیں بنتی ہما رے درمیان پیا رمحبت کے ترانے نہیں بجتے اخو ت روا داری اور پیار کے گلستان نہیں مہکتے اس وقت تک ہم عید کی حقیقی خو شیوں سے محروم رہیں گے پتہ نہیں ہما ری قوم کو کب حقیقی عید کی خو شیاں نصیب ہو نگیں کب ہم حقیقی خو شیوں سے لبریز حقیقی عید منائیں گے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Eid Children
Previous Post عید کی خوشیاں محروم افراد کے سنگ
Next Post افغان امن حل کے لئے عالمی برداری اور افغان طالبان متفق
Afghan Taliban

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.