geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیپال: احتجاج کے باوجود امریکی امداد والے انفراسٹرکچر کی منظوری

February 28, 2022 0 1 min read
Nepal Protest
Share this:

Nepal Protest

نیپال میں ارکان پارلیمان نے سڑکوں اور بجلی کے ان متنازعہ پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے جو امریکا کی مدد سے تیار ہونے ہیں۔ تاہم اس کے مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے نیپال کی خود مختاری کو نقصان پہنچے گا۔

نیپال میں ارکان پارلیمان نے سڑکوں اور بجلی کے ان متنازعہ منصوبوں کو منظور کر لیا ہے جو امریکا کے تقریباً پچاس کروڑ ڈالر کی امداد سے تعمیر کیا جانا ہے۔ لیکن اس مجوزہ منصوبے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ان امریکی اقدام سے نیپال کی خود مختاری کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پارلیمان کے اسپیکر اگنی سپکوٹا کا کہنا ہے کہ مختصر بحث کے بعد حکومت بیشتر قانون سازوں کو اس تجویز کی منظوری کے لیے قائل کرنے میں کامیاب رہی۔ تاہم جب اس پر اجلاس جاری تھا، تو اس وقت اس اقدام کے خلاف پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر مظاہرین کا احتجاج بھی جاری تھا جس میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
بجلی اور سڑک کے منصوبوں پر اب عمل ہو سکتا ہے

سن 2017 میں ایک امریکی امدادی ایجنسی ‘ملینیم چیلنج کارپوریشن’ (ایم سی سی) نے بجلی فراہمی کی ایک نئی لائن اور سڑک کو بہتر بنانے کے ایک منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

نیپالی حکومت، جس نے اصل میں اس گرانٹ کا مطالبہ کیا تھا، کا کہنا ہے کہ یہ امداد ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے اور اس سے نیپال کی تین کروڑ کی آبادی میں سے سوا دو کروڑ سے زیادہ کو فائدہ پہنچے گا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ اس امداد کو واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اس کے ساتھ کسی طرح کی کوئی شرائط بھی منسلک نہیں ہیں۔

اس امریکی امدادی پیکج کی مخالفت بنیادی طور پر کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے ہوئی، جن میں سے دو جماعتیں اتحادی حکومت کا بھی حصہ ہیں۔ ان جماعتوں کے بیجنگ سے بھی گہرے روابط ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے خلاف مہم چلانے کے پیچھے بیجنگ کا ہاتھ ہے۔

منصوبوں کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ان کے خیال سے یہ امداد نیپال کے قوانین اور اس کی خود مختاری کو نقصان پہنچا سکتی، کیونکہ ان منصوبوں پر ملک کا خود کا مکمل کنٹرول نہیں ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ واشنگٹن کی انڈو پیسیفک حکمت عملی کا ہی ایک حصہ ہے، جس میں ایسے عسکری اجزا بھی شامل ہیں جو امریکی فوجیوں کو نیپال میں لا سکتے ہیں۔

حزب اختلاف نیپال کمیونسٹ پارٹی کے ایک رکن بھیم راول نے پارلیمنٹ میں اس موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ، ”معاہدہ نیپال کو امریکا کی حفاظتی چھتری کے نیچے لے آئے گا اس لیے اسے مسترد کر دیا جانا چاہیے۔”

نیپال کے وزیر خزانہ جناردن شرما نے پارلیمان کو یقین دلایا تھا کہ یہ امداد ملک کے آئین اور قوانین کو مجروح نہیں کرے گی۔ لوک تانترک سماج وادی پارٹی کے نائب سربراہ مہنت ٹھاکر نے بحث کے دوران کہا، ” یہ ملک کے مفاد اور اس کی بہبود کو فروغ دے گا اور اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔”

اس امریکی امداد کے خلاف کئی دنوں سے ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، جس میں پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ اتوار کو، مظاہرین نے نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ انہوں نے ان خاردار تاروں اور دھاتی رکاوٹوں کو راستے ہٹا دیا جو پارلیمنٹ کی طرف جانے والی سڑکوں کو بلاک کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھیں۔

پولیس نے اس کے جواب میں آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا اور مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں۔

Share this:
Sindh High Court
Previous Post کراچی میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم
Next Post دورہ پاکستان پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں
Australian Team

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.