geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوز اینکر مرید عباس کے قتل کی اصل کہانی

July 14, 2019 0 1 min read
Mureed Abbas
Share this:

Mureed Abbas

اسلام آباد (جیوڈیسک) نو جولائی کی شب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں قتل کی اس واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ بات سامنے آ گئی تھی کہ معاملہ کاروباری لین دین کا تھا۔ کیس کا مرکزی ملزم مقتول مرید عباس کا بزنس پارٹنر عاطف زمان ہے۔

عاطف کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔ والدہ کے انتقال کے بعد والد نے دوسری شادی کر لی، جس کے بعد اسے گھر چھوڑنا پڑا۔ اسے شروع سے ہی پیسے کا بہت شوق تھا۔ وہ کراچی آ گیا اور ایک ٹائر کمپنی میں ملازمت کر لی، جہاں اس کا کام صارفین سے ریکوری کرنا تھا۔ ایک ساتھ بہت سارا پیسہ دیکھا تو نیت خراب ہونے لگی۔ آخر اس پر لاکھوں روپے ہضم کر جانے کا الزام لگا اور نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ اس نے دوستوں سے ادھار لے کر جان چھڑائی۔

چھوٹے فراڈ بڑے فراڈ میں بدلنے لگے۔ مارچ دو ہزار تیرہ میں عاطف نے اسمگل شدہ ٹائر کے کاروبار کے لیے ایک دوست کو پانچ لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر راضی کر لیا۔ اگلے ہی مہینے عاطف نے دوست کو پچاس ہزار روپے منافع دیا تو دوست کے بھائی نے کاروبار میں مزید بیس لاکھ کی سرمایہ کاری کر دی۔

نیوز اینکر مرید عباس سے عاطف کی ملاقات دو ہزار پندرہ میں ایک محفل میں ہوئی اور وہ بھی اس کام میں پیسہ لگانے کے لیے راضی ہو گیا۔ اس کا خیال تھا کہ تنخوا کم ہے اور نوکری کا تخفظ بھی نہیں لہذا کچھ پیسے کاروبار میں لگا لے تو برے وقت میں کام آئیں گے۔ ابتدائی طور پر مرید نے دس ہزار روپے لگائے مگر ہر ماہ کا منافع اتنا تھا کہ وہ کچھ پیسے لے کر بقیہ رقم واپس اسی کاروبار میں لگاتا گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کا کام لاکھوں میں میں چلا گیا۔ اس عرصے میں مرید نے میڈیا سے منسلک اپنے دوسرے ساتھیوں اور نیوز اینکرز کو بھی اس دھندے میں سرمایہ کاری کروائی۔ کسی نے پانچ لاکھ لگائے تو کسی نے دس لاکھ۔ کام کی نوعیت ایسی تھی کہ نہ کوئی رسید نہ کوئی لکھت پڑھت، سارا کام زبانی کلامی تھا۔ اس کاروبار میں کئی لوگوں نے پیسہ ڈالا، کمایا اور کچھ نے ملکیتیں بھی بنائیں۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر ایک سو سے زائد لوگوں نے سرمایہ کاری کی، جن میں چار نیوز چینلز کے چالیس کے قریب افراد کی سرمایہ کاری سامنے آ چکی ہے۔

عاطف نے مرید اور خضر حیات کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ گیا۔

ہسپتال میں دیے گئے اعترافی بیان کے مطابق عاطف کے ذمے لوگوں کے کروڑوں روپے تھے، جس میں میڈیا ورکرز کے علاوہ سابق سرکاری ملازمین اور بینکرز بھی شامل ہیں۔ عاطف نے اس پیسے سے زمین، جائیدادیں اور مہنگی گاڑیاں خرید لی تھیں۔ اس کی ہر خواہش پوری ہو گئی تھی لیکن پھر پی ٹی آئی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کر دیا۔ لوگوں نے عاطف سے رقوم کی واپسی کے مطالبات شروع کر دیے۔ یہ سب اس کے لیے غیر متوقع تھا۔ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور بات اقدام قتل تک جا پہنچی۔

اس کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی طارق دھاریجو نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ ’’ملزم عاطف نے ابتدائی بیان میں کہا کہ کاروبار میں نقصان کے باعث اس نے منافع دینا بند کیا۔ دراصل کوئی کاروبار تھا ہی نہیں، ایک کا پیسہ منافع کے طور پر چند ماہ دوسرے کو دیا گیا اور جیسے ہی نیا سرمایہ کار آیا، اس کے پیسے سے پرانے لوگوں کو منافع کی رقم دی گئی لیکن بلاآخر سرمایہ کار آنا بند ہو گئے تو عاطف مشکل میں پھنس گیا۔‘‘

پولیس کے سامنے اب تک جو حقائق آئے ہیں، ان کے مطابق یہ معاملہ تیس سے چالیس کروڑ کی جعلسازی کا نظر آتا ہے لیکن ممکن ہے کہ اس فراڈ سے متاثرہ دیگر لوگ ابھی سامنے آنے سے گریزاں ہوں۔ لیکن فی الحال پولیس اس کیس میں جعلسازی نہیں بلکہ دوہرے قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔

مبصرین کے مطابق دیکھنے میں تو یہ دھوکا دہی اور مالیاتی فراڈ کا کیس ہے لیکن اس کے سب سے زیادہ شکار میڈیا کے لوگ بنے، جس کی اہم وجہ میڈیا انڈسٹری کا بحران، تنخواہوں کی عدم ادائیگیاں اور ملازمت میں عدم تحفظ ہے۔

Share this:
PTI Leaders Welcome
Previous Post گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما کے استقبال کیلئے ڈالرز، یورو اور ریال کی برسات
Next Post برطانیہ نے شریف خاندان سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی
Daily Mail

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.