geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں کارروائی پر بھارت میں جشن کا ماحول

February 27, 2019February 27, 2019 0 1 min read
Indian Jets Strike in Pakistan
Share this:

Indian Jets Strike in Pakistan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں عوام اپنی فضائیہ کی ’کارروائی کو شاندار اور کامیاب‘ قرار دیتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اس عمل کی حمایت کی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود صدر رام ناتھ کووند سے مل کر اس کارروائی کی اطلاع دی۔ انہوں نے بعد میں راجستھان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’پورے ملک میں آج خوشی کا ماحول ہے۔ میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔‘‘

پاکستان پر ’بھارتی فضائیہ کے حملے‘ کے بعد بھارتی خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے ہنگامی طورپر طلب کردہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’’یہ حملہ کوئی فوجی کارروائی نہیں تھی بلکہ احتیاطی قدم تھا، جس کا مقصد دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنانا تھا اور اس کارروائی میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ ہو۔‘‘ ا نہوں نے مبینہ حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’بھارتی فضائیہ کے حملے میں جیش محمد کا بالاکوٹ میں واقع ٹریننگ کیمپ پوری طرح تباہ ہو گیا اور اس میں دہشت گرد تنظیم کے کئی سینئر کمانڈر اور کارکن بھی مارے گئے۔‘‘

خارجہ سکریٹری نے پلوامہ میں ہوئے حملے کا بھی میڈیا بریفنگ میں تذکرہ کیا اور کہا کہ جیش محمد نے اس کی ذمہ داری لی تھی اور ایسی خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ وہ مزید بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بھارتی خارجہ سکریٹری نے کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان 2004ء کے اپنے اس وعدے پر عمل کرے گا کہ وہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کے لئے اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ بھارت کو توقع ہے کہ پاکستان جیش محمد سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے کیمپوں کو تباہ کر دے گا۔‘‘

آج شام کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں کی گئی کارروائی کی اطلاع دی۔ انہوں نے بعد میں میڈیا کو بتایا، ’’مجھے خوشی ہے کہ کل جماعتی میٹنگ میں تمام جماعتوں نے ایک آواز ہوکر بھارتی فضائیہ کو مبارک باد دی اور مودی حکومت کے ذریعے کسی بھی دہشت گردی مخالف کارروائی کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ حزب اقتدار اور اپوزیشن نے کسی تفریق کے بغیر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔‘‘

اس دوران بھارتی وزارت خارجہ نے دہلی میں متعین غیر ملکی سفیروں کو بلا کر اس تازہ ترین پیش رفت کے اطلاع دی۔ ان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل رکن ممالک کے سفیر بھی شامل تھے۔

پاکستان کے خلاف اس کارروائی کے بعد قومی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جشن کا ماحول ہے۔ لوگ سڑکوں پر بھارتی پرچم لے کر نکل آئے۔ انہوں نے بھارت ماتا زندہ باد کے نعرے لگائے، آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے بھی پاکستان کے خلاف کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ اور نریندر مودی حکومت کو مبارک باد دی ہے۔ تاہم عام شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔

دریں اثناء پاکستان کی طرف سے کسی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر بھارتی فضائیہ نے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے پاس اپنے سبھی ایئر ڈیفنس سسٹمز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post کیا میڈیا بھارت کو ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کی طرف لے کر گیا؟
Next Post پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں: امریکی وزیر خارجہ
Mike Pompeo

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.