geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا میڈیا بھارت کو ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کی طرف لے کر گیا؟

February 27, 2019 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

ممبئی (جیوڈیسک) پلوامہ خودکش حملے کے بعد سے بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ اس کا الزام پاکستان پر عائد کر رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بھارتی میڈیا، جس انداز میں حالات کی منظر کشی کر رہا ہے، وہ بھارت کو ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کی طرف لے کر گیا۔

پاکستانی تجزیہ کاروں کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت کا رد عمل نیا نہیں تھا لیکن پڑوسی ملک کے میڈیا نے، جو ’جارحانہ انداز‘ اپنایا ہے، وہ قطعی طور پر مناسب نہیں ہے۔ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کی بات سوچنا بھی انتہائی خوفناک ہے۔

پاکستان کے سابق نگراں وزیر دفاع لیفٹنینٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت کی جانب سے بہت احمقانہ حرکت کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے اس کا موثر جواب بھی مل گیا ہے۔ سپاہی ہو یا جنگی طیارہ، جب تیز بھاگنا ہو تو ہتھیار پھینکنے پڑتے ہیں۔ انڈیا اپنے آپ کو خود اتنا الگ تھلگ کر چکا ہے کہ اسے کچھ نا کچھ تو کرنا ہی تھا لیکن ہمیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ اکہتر کی جنگ کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے طیارے پاکستان کے تین سے چار میل اندر آئے ہیں۔‘‘

خالد نعیم لودھی کے مطابق، ’’پاکستان کو اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے۔ دنیا کو بتانا چاہیے کہ یہ معاملات عالمی توجہ کے طالب ہیں ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے کیونکہ بھارت ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس واقعے کو، جس انداز میں اپنی فیس سیونگ کے لیے پیش کر رہا ہے، اس سے جواب دینا لازم ہو جاتا ہے۔‘‘

بھارتی طیاروں کے پاکستان میں داخلے کے معاملے پر آج پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیئر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اس اجلاس میں بھارت کو جواب دینے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو پاک فضائیہ کے طیاروں کے فوری ردعمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی اور جوابی کارروائی کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب پاکستان خود کرے گا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے فوری طور پر او آئی سی، دوست ممالک اور اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کہتے ہیں کہ مودی اس وقت ’’نو وِن‘‘ صورت حال سے دو چار ہیں۔ ان کا کہنا تھا،’’مودی کی بیان بازی اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ انہیں کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی تھا۔ سو انہوں نے وہی کیا لیکن صورت حال ابھی پاکستان کے قابو میں ہے۔ لیکن پاکستان کو جہاں تک ہو سکے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ جانی اور مالی نقصان سے قبل ردعمل کا اظہار نہ کرے۔ خدا نہ خواستہ اگر ردعمل کی ضرورت پیش آ ہی جائے تو ہلکا اور ایک جگہ ہونا چاہیے۔‘‘

سینیئر صحافی مظہر عباس نے ڈوئچے ویلے سے کہا، ’’پاکستان کے حوالے سے عالمی تاثر تھا کہ غیر ذمہ دار ریاست ہے، نیوکلیئر ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں لیکن پاکستان نے اس صورت حال میں انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دے کر اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ پاکستان میں مذہبی انتہا پسند کبھی الیکشن نہیں جیت سکے، اقتدار میں نہیں آئے لیکن بھارت کے وزیراعظم نہ صرف ایک قوم پرست ہندو انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان پر ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کا الزام ہے اور بھارت سیکولر ریاست ہونے کا دعوٰی تو کرتا ہے لیکن وہاں حکومت انتہا پسندوں کی ہے۔‘‘

مظہر عباس مزید کہتے ہیں،’’بھارت میں مذہبی ہندو جنونیوں کا ہاتھ نیوکلیئر ٹرگر پر ہے جبکہ پاکستان میں نہ جنگ کا کوئی ماحول ہے نہ ہی یہاں کا میڈیا غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہا ہے۔ لوگ پاکستان سپر لیگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سات مارچ سے سُپر لیگ کے میچ پاکستان میں ہوں گے، جس کے لیے ساری قوم خصوصاً نوجوان پرجوش ہیں مگر آج صبح کے بھارتی اقدام سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔‘‘

Share this:
Military Aircraft
Previous Post بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والے جہاز کیوں نہیں گرائے گئے؟
Next Post پاکستان میں کارروائی پر بھارت میں جشن کا ماحول
Indian Jets Strike in Pakistan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.