geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بے شک ! پاکستان ثانی مدینہ ہے

May 20, 2020 2 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

ثانیِ مدینہ کا لقب پانے والہ پاکستان دنیا کے نقشہ پر پہلی دفعہ 14 اگست سن 1947 کو نمودار ہوا، پاکستان کے معرض وجود آنے سے قبل ” دنیا کے نقشہ پر پاکستان نام کی کوئی جگہ ہی نہیں تھی ” ایسے ہی جیسے سردارالانبیاء خاتم النبیین حضرت محمد ۖ کے اعلان نبوت سے قبل ” دنیا کے نقشہ پر مدینہ نام کی کوئی جگہ ہی نہیں تھی ”دنیا میں یہ دو مقام ہیں جن کے نام کا ظہور پہلی دفعہ ہوا تھا۔یثرب کا نام اللہ کے پیارے محبوب ۖ نے مدینہ رکھا اور یہاں آپ ۖ سے محبت اور عشق کرنے والوں نے اللہ کے حکم ۔ پیارے نبی کریم ۖ کی خصوصی نظر کرم سے ” ہندوؤں اور انگریزوں سے آزادی حاصل کر کے پاکستان رکھا۔

اسلام کا قلعہ پاکستان یا ثانی مدینہ پاکستان اس کو اس لئے کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے وہ راز ہیں جن کو صرف اللہ کے ولی یا عشق رسول ۖ والے جانتے ہیں ۔ دین اسلام کے رہنماؤں اور ہمارے سیاستدانوں کے اپنے اپنے نقطہ نظر ہیں ۔میں صرف وہ حقائق پیش کروں گا جن سے انکار مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ جیسا کہ پاکستان کا قیام شب قدر، جمعة الوداع ماہ رمضان المبارک 1368ھ بمطابق 14 اگست 1947ء عمل میں آیا۔مسلمانوں کا بچہ بچہ ” رمضان المبارک ” ماہ کی فضیلت جانتا ہے۔”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔

جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔”( بخاری شریف مسلم شریف کے علاوہ کافی حدیث کی کتابوں میں درج ہے )جمة المبارک کی فضیلت سے ہر مسلمان آگاہ ہے جیسا کہ حدیث شریف میں زکر ہے کہ حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ”جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا کروبے شک(جمعہ کادن)مشہود ہے اس دن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں جو کوئی مجھ پر درود پڑھتا ہے اُس کا درود مجھے پیش کیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ(آدمی)اس سے فارغ ہو۔راوی فرماتے ہیں کہ میں نے آقاۖ کی بارگاہِ مقدس میں عرض کیا،موت کے بعد بھی؟سیدِ عالمۖنے ارشاد فرمایابے شک!اللہ پاک نے زمین پر انبیاء کرام کے جسم کا کھانا حرام قرار دیا،پس اللہ کا نبی زندہ ہوتا ہے،رزق دیا جاتا ہے۔”(رواہ ابن ماجہ،مشکوٰة صفحہ121)یہ عام جمةالمبارک کی بات ہے اور رمضان میں ایک عمل کا ثواب ستر 70 گُنا بڑھا دیا جاتا ہے اور پھر رمضان کے آخری عشرہ کی فضیلت ہماری سوچ سے بھی بڑھ کراللہ اجر دینے والہ ہے۔

ثانیِ مدینہ پاکستان کا معرض وجود 27 ویں شب یعنی لیلةالقدر اور یہ وہ رات ہے ۔ جس کے مطلق ارشاد خداوندی ہے

”بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے۔ اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں۔ یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے۔”

دنیا کے کسی ملک کو یہ اللہ پاک نے اعزازت نہیں بخشے جو اسلامی جموریہ پاکستان کو نصیب ہوئے ۔ اگر یہ ثانی مدینہ نہ ہوتا تو آج دنیا کے نقشہ پر قائم نہ رہتا۔ پاکستان واحد ملک ہے جس کو اپنوں نے بھی اور غیروں نے بھی خوب لوٹا مگر یہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہے کیونکہ یہ اسلام کا قلعہ اور ثانی مدینہ ہے۔ رمضان المبارک کی 27 شب کو ملک کی آزادی کی شب منا کر اللہ کے حضور صرف پاکستان کی سلامتی کی دعائیں نہ مانگی جائیں بلکہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونے کا اعزاز کے ساتھ ساتھ ثانی مدینہ ہے اس لئے بحثیت پاکستانی ہمیں اسلامی دنیا کی رہنمائی کرنا ہوگئی اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم آنے والی نسلوں کو ہم باور نہیں کرواتے کہ ” پاکستانی ہونا کوئی عام بات نہیں بلکہ یہ ایک سعادت اور اللہ کی نعمت ہے کیونکہ پاکستان کا وجود کوئی اتفاق نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی عظیم حکمت ہے جس سے رمضان، قرآن اور پاکستان کی نسبت و تعلق کا پتہ چلتا ہے۔

ثانی ِ مدینہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ پر مبنی ہے ۔ یہ دو قومی نظریہ جس کا خواب علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے دیکھااور قائد اعظم محمد علی جناح کی معرفت تعبیر ملی۔ درحقیقت یہ دو قومی نظریہ وہ ہی ہے جس کا اعلان حق سردارالانبیاء خاتم النبیین حضرت محمد ۖ نے ساڑھے چودہ سو سال قبل کیا تھا۔ یہ وہ حقیقت ہے جس کو دشمن چھپاتا ہے اور مٹانا چاہتا ہے مگر نہ دشمنان اسلام دشمنان پاکستان کل کامیاب ہوئے تھے نہ آج کامیاب ہونگئے انشااللہ کیونکہ ہم 27 ویں شب ماہ رمضان ( لیلة القدر ) شب آزادی منائیں گئے اور یہ باور کروائیں گئے کہ پاکستان ثانیِ مدینہ ہے۔
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Karachi Basketball Association
Previous Post کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت عید گفٹ کی تقسیم
Next Post حکومت سندھ نے مساجد میں نماز عید سمیت مذہبی اجتماعات کی اجازت دیدی
Eid prayer

Related Posts

New Medical Board Examines Imran Khan at Adiala Jail

ایڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، نئی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کرلی

March 19, 2026
Pakistan Accuses Afghan Taliban of Sheltering Militants in Govt Buildings

افغان طالبان سرکاری عمارتوں میں دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر چیف

March 19, 2026
Iran Vows Gulf Energy Strikes After Israel Hits Gas Field

خلیج میں توانائی کے ہدفوں پر ایران کے حملوں کی دھمک، اسرائیل کے جنوبی پارس پر حملے کے بعد تناؤ میں اضافہ

March 19, 2026
Pakistan Announces Eid Truce in Operation Against Afghan Taliban

عیدالفطر کے موقع پر آپریشن غضب للہق میں عارضی تعطل کا اعلان

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.