geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا پاکستان پولیو کے خلاف لڑائی ہار رہا ہے؟

July 15, 2019 1 1 min read
Polio
Share this:

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں انسداد پولیو کے کارکنوں کی انتھک محنت سے یہ امید جاگی تھی کہ شاید پاکستان اس بیماری سے مکمل طور پر چھٹکارا پا سکے۔ لیکن اس سال کے اعداد و شمار سے لگتا ہے کہ یہ ایک لمبی لڑائی ہے جسے جیتنے کے لیے پاکستان کو بھرپور محنت کرنا ہوگی۔

ڈان اخبار کے مطابق پیر کے روز چار مذید کیس سامنے آنے کے بعد یہ تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ اخبار کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کے تازہ کیس لاھور، جہلم، بنوں اور لکی مروت سے سامنے آئے۔ وفاقی حکومت میں انسداد پولیو سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے ان نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کے بعض علاقوں میں ویکسین کے معیار اور اس کے مؤثر ہونے پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق، اس کی بڑی وجہ ملک میں صحت کے سرکاری نظام میں بنیادی خرابیاں ہیں۔

رواں برس اپریل میں خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی کہ پولیو ویکسین میں خرابی کی وجہ سے بچے بیمار پڑ رہے ہیں۔ ردعمل میں لوگ طیش میں آ گئے اور بعد ازاں پرتشدد واقعات میں تین پولیو ورکر ماردیے گئے۔ ماضی میں پاکستان کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والے کئی کارکنوں کو گولیاں مار کرقتل کیا جا چکا ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پولیو کا مسئلہ سب سے زیادہ گمبھیر رہا ہے۔ ان میں صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے علاوہ آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی شامل ہے۔

گیارہ ستمبر 2001ء کے بعد کئی برسوں تک انسداد پولیو کی ٹیموں کو افغانستان سے متصل قبائلی علاقوں تک رسائی ہی نہیں تھی۔ سن 2014ء میں پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد وہاں سے لوگ ملک کے مختلف علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے تو حکام کو بچوں تک رسائی ملی لیکن ساتھ ہی پولیو وائرس پھیلنے کے خدشات نے بھی جنم لیا۔

پاکستان میں پولیو کے خلاف لڑائی میں سب سے بڑی رکاوٹ بعض حلقوں کی طرف سے ویکسین کے خلاف غلط پراپیگنڈا رہا ہے، جس سے متاثر ہو کر پسماندہ علاقوں میں اکثر والدین اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے سے انکار کر دیتے ہیں۔

رجعت پسند حلقے پولیو ویکسین کو مغربی دنیا کی سازش تصور کرتے ہیں، جس کا مقصد ان کے بقول مسلمانوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، پولیو ویکسین کا اس قسم کے مفروصات سے کوئی تعلق نہیں۔

پولیو ایک لا علاج بیماری ہے جس سے متاثرہ بچے زندگی بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد علاج بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانا ہے۔

پاکستان، افغانستان اور نائجیریا اس وقت دنیا کے تین ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو وائرس کا ابھی تک خاتمہ نہیں ہو سکا۔ بلکہ یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ یہ وہاں سے دیگر پڑوسی ممالک میں پھیل سکتا ہے۔

Share this:
Naseem Banu
Previous Post مہنگائی، بے روزگاری اور غیر ضروری ٹیکسز کیوجہ سے 22 کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں، نسیم بانو
Next Post وادی نیلم: آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 24 افراد بہہ گئے
Neelum Valley

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.