geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی سیاست کا نیا وڈیو لیکس کلچر

July 15, 2019 2 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : سید عارف سعید بخاری

پاکستانی سیاست میں گذشتہ کچھ عرصے سے پروان چڑھنے والا غیر شائستہ اور غیر مہذب ”وڈیو لیکس کلچر”سیاسی و صحافتی حلقوں کیلئے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔انسانی تہذیب و اخلاق ہی کسی معاشرے کی پہچان ہوا کرتا ہے ۔انسان کی زبان و قلم سے نکلے ہوئے الفاظ ہماری تعلیم و تربیت کے عکاس ہوا کرتے ہیں ۔جدید دور میں سوشل میڈیا کی صورت میں ”فیس بک ”،”واٹس ایپ”اور ٹوئیٹر وغیرہ کی جو سہولیات عوام و خواص کو حاصل ہیں ،اس کا سہارا لے کر ہم وہ وہ کارنامے سرانجام دے رہے ہیں کہ جن پر داد و تحسین کی بجائے ”لعنت ” بھیجنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا ۔ ناخواندہ افراد سے تو گلہ ہی کیا ،اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین و حضرات بھی تہذ یب و اخلاق سے بے نیاز ہو کر ”وجہ الفساد ” کا حصہ بن چکے ہیں۔المیہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بیشتر افراد کی کوئی شناخت موجود نہیں اور یہ ناہنجار لوگ تسلسل کے ساتھ اپنے دل کا غبار نکالنے میں لگے ہیں۔

کہتے ہیں کہ ”محبت ” اور ”جنگ ” میں سب جائز ہوتا ہے ،اسی اصول پر مخالفین کو ننگا کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔”وڈیو لیکس” طرز کا ایک نیا کلچر پروان چڑھ رہا ہے ، اس بارے کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ ٹیکنالوجی میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے آڈیو اور وڈیوز کو ایڈٹ کرنے کیلئے ایسے ایسے سافٹ وئیر مارکیٹ میں آ چکے ہیں کہ انسان جو چاہے بنا کر وائرل کر دے۔ فرئزاک لیبارٹری ٹیسٹ سے وڈیوز کے حقیقی یا جعلی ہونے کی تصدیق ممکن ہو چکی ہے ،تاہم کسی بھی مسئلے کو اس عمل سے متنازعہ بنانا آسان ہو گیا ہے ۔ماضی پر نظردوہرائیں تو عدالتیں کسی قسم کی آڈیو یا وڈیو ز کو بطور ثبوت تسلیم ہی نہیں کیا کرتی تھیں جبکہ اُس دور میں کسی قسم کی ”جعل سازی ”ایک مشکل بلکہ بہت ہی مہنگا اور محنت طلب کام ہوا کرتا تھا ،جبکہ موجودہ دور میں یہ سبھی تبدیلیاںبہت ہی کم وقت میں آسانی سے کی جا سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا ”فیس بک” اور یو ٹیوب چینلز ” پر دن رات ایسی ایسی وڈیوز چلائی جا رہی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر جہاں انسان ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں ،وہاں دنیا پھر میں پاکستانی قوم کا تشخص بُری طرح مجروح ہو رہا ہے ۔ یوں تو بہت سے سانحات کے وقوع پذیر ہونے کی وڈیوز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں لیکن اگر ان اذیت ناک وڈیوز کا جائزہ لیا جائے تو ایک تلخ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ہم اس قدر بے حس ہو چکے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی وڈیوزتو بنا کرہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ”بریکنگ نیوز”عوام تک پہنچاکرگویا کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔جبکہ یہ بہت بڑا گناہ ہے۔

دیکھا جائے تو کسی ایسے ظلم کی وڈیوز بنانے سے زیادہ مظلوم مرد و خواتین یا بچوں کی مدد کرنا زیادہ اہم ہے۔بحیثیت مسلمان ہمارا یہ ملی فریضہ بھی ہے کہ ہم مظلوم کی مدد کریں ، جلتی ،سسکتی انسانیت کو بچائیں ۔۔لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہم میں انسانیت مر چکی ہے ،ہم مخالفین کو ذلیل و رسوا کرنے کیلئے ”وڈیوز ” کی نامناسب ایڈیٹنگ کرکے انسانی تذلیل میں حد سے گذر چکے ہیں اور سبھی اخلاقی اقدار کو بھلا بیٹھے ہیں۔

گذشتہ دنوں فیس بک پر کسی ناہنجار شخص نے ایک بہت ہی خوبصورت دو اڑھائی سالہ معصوم بچی کو رسی سے پھندہ لگاتے ہوئے ایک وڈیو وائرل کی ،اسی طرح کسی شہر میں بجلی کے کھمبوں میں کرنٹ آ جانے کی وجہ سے دو بندوں کو آگ لگ گئی ، یہ وڈیو بھی بڑی ہی ڈھٹائی کے ساتھ وائرل کر دی گئی ،جس میں لوگوں کو پاس سے بھی گذرتے دکھایا گیا ہے لیکن وڈیو بنانے والے نے بھی انہیں بچانے کی کوشش نہ کی ، چند برس پہلے آب پارہ اسلام آباد میں ایک تاجر نے سرعام خود سوزی کر لی تھی ۔۔اس وقت عوام کا ایک جم غفیر اس مظلوم کی ”خود سوزی” کا نظارہ کرنے کیلئے موجود تھا لیکن کسی ایک بھی فرد نے حتی ٰ کہ پولیس سمیت کسی سیکورٹی اہلکار نے بھی اسے بچانے کی زحمت ہی گوارا نہ کی ،المیہ یہ ہے کہ ایک قومی اخبار کے فوٹو گرافر نے جہاں اس مظلوم کی خود سوزی کے دوران مختلف مراحل کی عکس بندی کی ، اور اس میں سے تین فوٹو اپنے اخبار میں شائع کئے وہاں ایک اور اخبار کو بھی یہ فوٹو عطیہ کر دئیے گئے ۔یہ تصاویر موصوف کے نام سے اخبار مذکورہ میں چھپیں ، بعد ازاں جب کیس عدالت میں چلا توفوٹو گرافر کو بھی بطور گواہ طلب کر لیا گیا ۔ جبکہ ان دنوں سوشل میڈیا پروائرل کی جانے والی وڈیوز کے بارے میں حکومتی ادارے مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ،اندھیر نگری چوپٹ راج والی صورتحال بن چکی ہے۔

چیئرمین نیب کی ایک خاتون سے گفتگو کی وڈیو چلی تو کچھ عرصے بعد خاموشی اختیار کر لی گئی ،ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ6 جولائی 2019 ء کو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں بلیک میل کرکے اور دباؤ ڈال کر نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دینے پر مجبور کیا گیا، وگرنہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔انہوں نے ارشد ملک کے حوالے سے اوپر تلے دو ڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں ،اس حوالے سے انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کر ڈالی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بے شمار وڈیوز ہیں ،اگر وہ سب جاری کر دیں تو ایک بھونچال آ سکتا ہے ۔وڈیو جاری ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے چھٹی کے روز وضاحتی بیان جاری کیاجس میں انہوں نے مریم نواز کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے نواز شریف اور ”ن ”لیگ پر الزامات عائد کیے کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور رشوت کی پیش کش کی گئی جبکہ غیر اخلاقی ویڈیوز سے بلیک میل کیا گیا۔اس وضاحتی بیان نے معاملے کو اور متنازعہ بنا ڈالا ۔جس پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق حکومت نے ارشد ملک صاحب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

ادھر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے جج ارشد ملک کے ویڈیو معاملے پر ایک شہری اشتیاق مرزا کی طرف سے دی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے،درخواست گزار نے ویڈیو لیک معاملے کی مکمل تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ جج ارشد ملک نے جو رشوت کی آفر کا الزام لگایا ہے وہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، 6 جولائی کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا جائے، اس ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ آزادی سے کام نہیں کرتی اور بلیک میل ہوتی ہے لہذا وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اقدامات کرے۔

یہ وڈیوز حقیقی ہیں یا جعلی ۔۔اس کا فیصلہ تو ذمہ داران نے کرنا ہے ۔۔لیکن یہ” وڈیوز لیکس ”قسم کی جو سیاست ہماری تمام ہی سیاسی جماعتوں کے عہدیدران یا کارکنان چلا رہے ہیں ۔۔یہ کسی طور بھی قابل تعریف اقدام نہیں ۔۔اپنی اس سیاست کے ذریعے ہم آنے والی نسلوں کوکیا سکھا رہے ہیں ۔اس پر ہم سب کو غور کرنا ہوگا ۔یہ سوچ و فکر ہماری آئندہ نسلوں کی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے ۔اخلاقی اقدار کا جنازہ ہم اپنے ہی ہاتھوں نکال رہے ہیں ۔جو کام دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کرتا ہے وہی کام ہم اپنے ہاتھوں سرانجام دے رہے ہیں ۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی صورت میں جو سہولیات ہمیں یہود ونصاریٰ نے فراہم کی ہیں ،انہیں ہم نے اپنی بربادی کے ہتھیار بنا لئے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ”وڈیو لیکس ” طرزکی سیاست کو لگام دیں ، اپنے دھندے کوچلانے کیلئے معاشرتی اعلیٰ اقدار کا جنازہ نہ نکالیں ۔اسلام نے تو دوسروں کا پردہ رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ ہم تو معاشرے کا ہر ننگ دنیا کو دکھا کر پاکستان اور پاکستانی عوام کے وقار کو مجروح کرنے کے درپے ہیں ۔اس سے قبل کے حالات ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں حکومت کوجہاں کوئی ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا چاہئے وہاں ہمیں اپنے کردار و عمل پر دھیان دیناہوگا ۔ورنہ ایسا نہ ہو کہ
اب پچھتائے کیا ہوت ،جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
Syed Arif Saeed  Bukhari

تحریر : سید عارف سعید بخاری
Email:arifsaeedbukhari@gmail.com

Share this:
Arshad Malik
Previous Post سنسنی خیز موڑ
Next Post افغانستان نے ہمارے لیے کیا کیا
Afghanistan

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.