geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 17, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا سعودی عرب بھی بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مصروف ہے

January 27, 2019 1 1 min read
Saudi-Arabien ballistische Raketen
Share this:

Saudi-Arabien ballistische Raketen

سعودی عرب (جیوڈیسک) ایسے اندازے لگائے گئے یں کہ سعودی عرب بھی بیلسٹک میزائل کے آزمائشی تجربات میں مصروف ہے۔ اس تناظر میں اس شبے کو تقویت بعض سیٹلائٹ تصاویر سے حاصل ہوئی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب کے بیلسٹک میزائل سازی کے پروگرام کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایک سابقہ بیان سے وزن ملتا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران اپنے میزائل سازی کے سلسلے کو موقوف نہیں کرتا تو اُن کا ملک بھی بیلسٹک میزائل سازی کا پروگرام شروع کر سکتا ہے۔

سيٹلائٹ سے لی گئی تصاوير کی بنياد پر دفاعی ماہرين کی رائے ہے کہ سعودی عرب ميں ايک فوجی اڈے پر بيلسٹک ميزائلوں کے تجربات اور امکاناً پيداوار بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دارالحکومت رياض سے 230 کلوميٹر مغرب کی طرف واقع شہر الدوادمی کے قریب واقع اس فوجی اڈے کی تصاوير کے بارے ميں سب سے پہلے ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ایک رپورٹ شائع کی تھی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرمونیٹری میں واقع مِڈلبری انسٹیٹیوٹ برائے انٹرنیشنل سٹڈیز کے میزائل سازی کے ماہر جیفری لوئیس کا خیال ہے کہ میزائل سازی کے اتنے وسیع پراجیکٹس پر اتنی بڑی سرمایہ کاری کو ایک طرح سے جوہری ہتھیار سازی کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔ جیفری لوئیس نے یہ بیان سیٹلائٹ امیجز کا مطالعہ کرنے کے بعد دیا۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب تک سعودی حکومت کی دفاعی صلاحیتوں کا اندازہ کم لگایا گیا ہے۔

تازہ تصاویر کے حوالے سے واشنگٹن کے بین الاقوامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے مرکز سے وابستہ مائیکل ایلیمین نے بھی اندازہ لگایا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل سازی کا سلسلہ دکھائی دیتا ہے۔ جیفری لوئیس نے میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے واضح کیا کہ جسامت میں یہ چھوٹا میزائل ہے اور چینی میزائل ٹیکنالوجی کا شائبہ بھی محسوس ہوتا ہے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ ہفتہ وار چھپنے والے دفاعی میگزین جین نے بھی سن 2013 میں الدوادمی کے خصوصی فوجی مرکز کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق اس فوجی مقام پر بیلسٹک میزائل کو داغنے کے دو لانچنگ پیڈز بظاہر چین سے خرید کر نصب کیے گئے تھے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ميں سعودی سفارت خانے اور رياض حکومت نے اس بارے ميں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس تناظر میں یہ بھی ایک اہم سوال ہے کہ سعودی عرب نے بیلسٹک میزائل سازی کی ٹیکنالوجی کس ملک سے حاصل کی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے سعودی عرب کے لیے فوجی نوعیت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی بعید از قیاس اور باعث حیرت نہیں ہے۔

Share this:
Karachi Marriage Hall
Previous Post کراچی: میرج ہال ایسوسی ایشن نے ہالز بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا
Next Post کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 پر پولنگ کا عمل جاری
Election

Related Posts

Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Car

فرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے

October 17, 2026
The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Fork

چمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟

October 17, 2026
Strasbourg to Deploy Airport-Style Security Scanners at Christmas Market for the First Time

اسٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں پہلی بار سیکیورٹی گیٹ نصب کیے جائیں گے

October 17, 2026
Johannesburg Lions Lock Hyron Andrews Dies at 31 on Eve of Champions Cup Clash

جنوبی افریقی رگبی کھلاڑی ہائرون اینڈریوز فرانس کے ہوٹل میں انتقال کر گئے

October 17, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.