geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شرک سب سے بڑا گناہ

June 20, 2019 0 1 min read
Shirk
Share this:

Shirk

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

کائنات کی ہر شے کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا وہی ہماری زندگی موت، معاش و معاد، تقدیر وتدبیر، عقل وفہم، عزت و ذلت، دکھ سکھ، غرض سب پر مختار کل ہے، وہی خالق وہی مالک ہے ، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ،اسی کے حضور سب کو پیش ہونا ہے۔ اللہ پاک کے سوا کسی اور کو اللہ تعالیٰ کے مثل، برابر یا اس کے مقابل سمجھنا مثلاً نباتات اور جمادات کو معبود بنا لینا شرک ہے۔ جیسا کہ ہندوئوں نے تلسی کے پودے برگدھ کو اور پیپل کے درخت کو اور مٹی وپتھر کی بے جان مورتیوں کو معبود بنالیا۔یا کسی جانور کو اللہ تعالیٰ کے برابر سمجھنا جیسے ہندوئوں نے گائے اور سانپ وغیرہ کی پوجا کی کسی نے آگ کے آگے سجدے کئے یا کسی بیرونی طاقت کی پرستش کرنا جیسے چاند، سورج، ستارے وغیرہ یا کسی انسان کو اللہ تعالیٰ کے برابر سمجھنا اور یہ خیال کرنا کہ ان کو بھی اللہ تعالیٰ کے مانند انسانی زندگیوں پر کوئی اختیار ہے اور یہ بھی ہماری حاجات پوری کر سکتے ہیں، کھلا شرک ہے جو کہ سب سے بڑا گناہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے حالانکہ اسی نے تجھ کو پیدا کیا ہے ۔” اس حدیث میں بتا دیا گیا ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ شرک ہے جس سے ہر انسان کو بچنا چاہیے شرک کی مذمت قرآن مجید میں اکثر مقامات پر آئی ہے۔

حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس باتوں کی وصیت کی ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ ”اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر، اگرچہ تو مارا جائے یا جلایا جائے”۔ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت ضروری دس وصیتیں ارشاد فرمائی ہیں جن میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائو خواہ توحید پرستی کی وجہ سے کتنی ہی اذیتیں اور تکلیفیں پہنچائی جائیں یہاں تک کہ کوئی مار ہی کیوں نہ ڈالے یا زندہ ہی کیوں نہ جلادے۔ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے سے قبل بھی جس قدر اللہ تعالیٰ کے نبی اور پیغمبر آئے سب نے اپنی قوموں کو شرک اور بت پرستی سے روکا، انہیں جہالت سے نکالا اور علم کا نور دیا، کفر کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی دکھائی، معبود باطل کی پرستش کی بجائے ایک اللہ کی عبادت کرنے کی تلقین کی، انکار وسرکشی کی راہ سے ہٹا کر اطاعت اور فرمانبرداری کی ہدایت کی۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک سب کے سب یہی تعلیم دیتے رہے کہ اللہ ایک ہے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ مانو صرف اسی کو قادر مطلق حاضر وناظر زندہ و قائم سمجھو لیکن اکثر لوگ اپنے باپ دادا کی راہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے وہ برابر شرک اور بت پرستی کے باطل عقیدوں میں مبتلا رہے،بالآخر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اللہ ربّ العزت نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم پر قرآن مجید نازل فرمایا جو کتاب ہدایت ہے، آپ نے لوگوں کو گمراہی سے روکا سیدھا راستہ دکھایا اور سب سے بڑی غلطی یعنی بت پرستی سے باز کیا، ایک ربّ کو ماننے پر زور دیا اور بتایا کہ تمام گناہ کچھ نہ کچھ سزا بھگتنے پر معاف ہوجائیں گے لیکن شرک کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔

توحید پرستی پر اس قدر زور اس لیے دیا گیا کہ انسانی زندگی کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔ اعلیٰ اخلاق، صالح اعمال، نیک اقوال اور منصفانہ معاملات صرف اسی عقیدے پر مبنی ہیں، نیکی کی جزا اور بدی کی سزا کا خیال اور مشکلات میں سہارے کی امید صرف اسی عقیدے پر قائم ہے۔ احسان کی طرف رغبت اور ظلم سے نفرت آخرت کا خوف اور رحمت کی امید اسی عقیدے سے وابستہ ہے۔ آخرت میں سرخروئی اور کامیابی اسی پر منحصر ہے۔

اگر یہ عقیدہ موجود نہ ہوتو دنیا فتنہ وفساد، ہنگامہ وخونریزی خود غرضی، مطلب پرستی ،لوٹ مار اور لڑائی جھگڑے کا گھر بن جائے۔ان حالات کے پیش نظر توحید کا عقیدہ قائم رکھنا ضروری ہے خواہ دین و ایمان کے دشمن توحید کے ماننے والوں کو سخت سے سخت سزائیں کیوں نہ دیں ،مار ڈالنے کی دھمکی دیں، آگ میں ڈال دیں، سلگتے ہوئے کوئلوں پر لٹا دیں توحید کو چھوڑنا ہرگز ہرگز جائز نہیں کیونکہ زندگی اسی سے قائم ہے لیکن اگر انسان کا ایمان نہیں اور ایمان کی بنیاد توحید پر نہیں تو زندگی کسی کام کی نہیں اور یہ آخرت میں جہنم کا ایندھن بنے گا۔

بلاشبہ شرک تمام بدیوں کی جڑ، تمام گناہوں کا منبع اور تمام گمراہیوں کا آغاز ہے اس سے انسان کے اعتقادات ناقص ہوجاتے ہیں افعال و اعمال ادھورے رہ جاتے ہیں۔ اخلاق و اطوار گندے ہوجاتے ہیں اور سرتاپا زندگی غلاظت اور آلودگی میں غرق ہوجاتی ہے۔انسان جب شرک کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے وہ ایک کشتی میں سوار ہونے کی بجائے کئی کشتیوں میں سوار ہوا اور ظاہر ہے کہ یہ حالت ہمیشہ ناپائیدار اور برباد کرنے والی ہے اس سے پریشانیوں میں اضافہ ، زندگی اجیرن، اور چین اور اطمینان دور بھاگتاہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اعتقادات اور اعمال کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ہمارے اقوال و افعال میں کہیں شرک کا عنصر تو موجود نہیں ،تاکہ اس سب سے بڑے گناہ سے خود کو بچایا جا سکے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل :ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Pilgrims
Previous Post پاک سعودیہ مذاکرات کامیاب، حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن کی منظوری
Next Post نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے: شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.