geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے نصف ملین افغان بے روزگار

January 20, 2022 1 1 min read
Afghanistan
Share this:

Afghanistan

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک نصف ملین سے زائد ملکی کارکن بے روزگار ہو چکے ہیں۔ یہ بات بین الاقوامی ادارہ محنت آئی ایل او کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

بین الاقوامی ادارہ محنت اقوام متحدہ کا روزگار سے متعلق وہ ذیلی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مزدوروں، محنت کشوں اور عام کارکنوں کے حالات کار کے معیاری ہونے کو یقینی بنانا ہے۔

اس ادارے کی طرف سے بدھ انیس جنوری کے روز جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس موسم گرما میں کابل پر قبضے کے بعد افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے اب تک نصف ملین سے زائد ملکی کارکن بے روزگار ہو چکے ہیں۔

مزید نو لاکھ کارکنوں کے بے روزگار ہو جانے کا خطرہ
آئی ایل او نے اپنی اس رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ سال رواں کے وسط تک، جب ہندوکش کی اس ریاست میں طالبان کو پھر ایک بار اقتدار میں آئے ایک سال پورا ہو جائے گا، مزید نو لاکھ تک افغان کارکنوں کے اپنے روزگار سے محروم ہو جانے کا خطرہ ہے۔

بین الاقوامی ادارہ محنت کے افغانستان کے لیے سینیئر کوآرڈینیٹر رامین بہزاد نے اس رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کہا، ”افغانستان میں اس وقت صورت حال بہت نازک ہے اور اس میں فوری بہتری اور استحکام کے لیے مدد کی اشد ضرورت ہے۔‘‘

رامین بہزاد کے مطابق، ’’اس وقت ترجیح افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر فوری امداد کو دی جا رہی ہے۔ تاہم ملک بھر میں دیرپا بحالی کے لیے افغان عوام اور تمام نسلی گروپوں کو ان کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کے لیے بہتر زندگی اور باعزت روزگار تک رسائی دینا لازمی ہو گا۔‘‘

نئے بے روزگار لاکھوں افغان باشندے کون؟
گزشتہ برس موسم گرما میں ہندوکش کی اس ریاست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے جو افغان باشندے ایک بار پھر بے روزگار ہو گئے ہیں، ان میں افغان مسلح افواج کے ارکان، عدلیہ کے لیے کام کرنے والے کارکن اور وہ خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں روزگار کی ملکی منڈی سے نکال دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی لاکھ افغان کارکن ایسے بھی ہیں، جن کا تعلق زرعی اور تعمیراتی شعبوں اور سول سروس سے تھا اور جو ان شعبوں میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع ختم ہو جانے سے اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہو گئے۔ ان میں سے جو ابھی تک روزگار پر ہیں بھی، انہیں بھی گ‍زشتہ کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی اس تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں روزگار کی منڈی میں سب سے بری حالت خواتین کی ہے۔

گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں برسرروزگار افغان خواتین کی تعداد میں 16 فیصد کی کمی ہوئی اور رواں برس کے وسط تک اس شرح میں مزید 28 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

Share this:
Zulqarnain
Previous Post انڈونیشیا: بالی بم دھماکوں میں ملوث شدت پسند کو پندرہ برس قید کی سزا
Next Post یو اے ای کا امریکا سے حوثی ملیشیا کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ
Lloyd Austin and Sheikh Mohammed bin Zayed

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.