geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

باتیں، وعدے اور دعوے

July 15, 2019 1 1 min read
Imran Khan PTI
Share this:

Imran Khan PTI

تحریر : الیاس محمد حسین

موجودہ حکومت نے کئی محاذ کھول رکھے ہیں اگروہ دینی، ملی اور قومی معاملات کو چھیڑنے کی جسارت نہ کرے تو یہی اس کے اپنے مفادمیںہے قوم کو مہنگائی، بیروزگاری،لوڈشیڈنگ سمیت درجنوں مسائل کا سامناہے اسی میں سب کی عافیت ہے کہ طے شدہ معاملات کو نہ چھیڑاجائے ورنہ حکمران یاد رکھیں کہ قوم میں تحریک نظام مصطفی، تحریک ختم نبوت اور تحریک ناموس رسالت ۖ والے جذبات اور قربانیاں دینے کا حوصلہ پہلے سے زیادہ شدت سے موجود ہے۔

عام آدمی کو سیاست میں ناشائستگی غیر سنجیدگی، طنزیہ جملہ بازی، سوشل میڈیا کے ذریعے گالم گلوچ کی باہمی گولہ باری پر شدید تشویش ہے اس طرز سیاست کی سب کوبھرپور مذمت کرنی چاہیے۔نیب کو صرف میاںنوازشریف،آصف زرداری خاندانوںپر اکتفا نہیں کرنا چاہیے پانامہ لیکس میں شامل 436کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز، منصفانہ اور بے لاگ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کرناہوں گے ورنہ سیاسی جماعتوںکو اپنے انپے مفادات چھوڑکر نیب اور عدلیہ کے دروازوں پر دستک دینے کے علاوہ کرپشن کیخلاف قوانین کی اصلاح اور پارلیمنٹ کے اندر و باہر احتجاج کا راستہ اختیار ہوگاعام آدمی دل سے محسوس کرتاہے کہ حکومت نے کرپٹ سیاستدانوںکے خلاف جو تحریک چلائی ہے اسے عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز صاحبان سے اپیل ہے کہ ملک لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کرنے تک انہیں کوئی پروڈکشن آرڈراور مراعات نہ دی جائیں جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا انہیں حساب بھی دینا ہو گا۔

سابق ادوار میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا،نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہوناناگزیرہے ویسے اپوزیشن کا خیال ہے کہ حکومت نے IMFکے شرائط تسلیم کرکے قرضے لئے اب نت نئے ٹیکسزلگائے جارہے ہیں جس سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہوجائیں گے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،موجودہ حکمران اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے ،ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹ کے نام بدل کر عوام کو سابقہ حکمرانوں کی نا اہلی کی رام کہانی سنائی جا رہی ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوںکویکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

آج اپوزیشن سرنڈر ہو جائے تو سارے کرپشن معاملات حل ہو جائینگے،کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر کونسے احتساب کی بات کی جارہی ہے قوم کو بتایا جائے کس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے، این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں اپوزیشن نہیں مانگتیِ، لگتاہے عمران خان ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے حکومت نے روپے کی قدرمیں کمی کر کے خود اپنے ہاتھوں ملکی معیشت کی تباہی کا سامان کردیا ہے۔ اب مہنگائی کا طوفان آئے گا، جو پہلے ہی عوام کے لئے ناقابل برداشت ہورہی ہے۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔ اب تک کی حکومتی کارکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک ِ انصاف کی حکومت کے پاس باتوں اور دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ،پاکستان کومدینہ کی طرز کی ریاست بنانے اور قرضوں سے نجات دلا نے کے خواب دکھانے والوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ جبکہ حکمران پارٹی کا کہناہے کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے نوازشریف اورآصف زرداری کس منہ سے عوام کے مفاد کی بات کرتے ہیں۔

ملک اور عوام کے مفاد کو سب سے زیادہ نقصان ان ذونوںسیاستدانوںنے پہنچایا، اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز، مشکلات اور اہداف کے حصول کیلئے لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے مصروف عمل ہیں حکومت اب معیشت کے استحکام کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔رولنگ پارٹی کا یہ بھی موقف ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے اپنے دورحکومت میں عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر بیرون ملک سیر سپاٹے کے سوا کچھ نہیں کیا، آج ملک جن بحرانوں کا شکار ہے یہی دونوں سیاستدان اس کے ذمہ دار ہیں، بلاول زرداری اور شاہد خاقان عباسی کس منہ سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں جتنی ملک میں لوٹ مار ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں،ماضی کے حکمرانوں نے غلط پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو تباہ کیا، سابق حکمرانوں نے جو بویاآج وہی کاٹ رہے ہیں، شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں حالات کا تقاضاہے کہ ہرکرپٹ شخص کا بے رحم احتساب کیا جائے اس کے بغیرپاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔سابقہ حکمرانوں اور اس کے حواریوں نے ملک کو جی بھرکرلوٹا پھر بھی ان کی نیت نہیں بھری عام آدمی کو اسی لئے انصاف نہیں مل رہاجب حکمران اربوں کھاکرڈکاربھی نہ ماریں تو غریب کہاں جائیں؟۔اب عمران خان سے عوام کو جو توقعات وابستہ ہیں وہ بھی پوری نہیں ہورہی اس لئے انکی ترجیحات میں مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ پر قابوپاناہوگا حکومت عوام دوست ، غریب پرور اور فلاحی منصوبوں پرتوجہ دے تھانہ کلچرکا خاتمہ کرے تو اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکتاہے ورنہ باتیں،وعدے اور دعوے تو ہر حکمران کرتا آیا ہے۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Afghanistan
Previous Post افغانستان نے ہمارے لیے کیا کیا
Next Post مہنگائی، بے روزگاری اور غیر ضروری ٹیکسز کیوجہ سے 22 کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں، نسیم بانو
Naseem Banu

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.