geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    • Rare Total Solar Eclipse to Darken Europe on August 12یورپ میں 12 اگست کو نایاب سورج گرہن، اسپین میں پورا سورج چھپ جائے گا
    • SpaceX Rocket Stage Crashes on Moon, Telescopes Confirmسپیس ایکس راکٹ کا ملبہ چاند سے ٹکرا گیا، سائنسدانوں نے تصدیق کر دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین نے روس سے تازہ مذاکرات کا مطالبہ کر دیا

March 20, 2022January 2, 2024 0 1 min read
Ukraine Kiew
Share this:

Ukraine Kiew

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین کے صدر کے مطابق روس کے لیے ’اپنی غلطیوں کے نقصان کو کم کرنے‘ کا واحد راستہ امن و سلامتی پر بات چيت ہے۔ امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا ہے کہ اگر چین روس کی حمایت کرتا ہے تو اس کے ’مضمرات اور نتائج‘ ہوں گے۔

روسی فوجوں کے گھیرے میں آئے ہوئے یوکرین کے شہر ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ اب لڑائی شہر کے مرکز تک پہنچ گئی ہے۔ اس بیان سے روس کے اس مؤقف کی تصدیق ہوتی ہے جس میں روس نے شہر کے اندر زمینی لڑائی کا اعتراف کیا تھا۔ ادھر صدر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی مسلسل گولہ باری ماریوپول میں محفوظ راہداری کے قیام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماریوپول کے آس پاس روسی پیشقدمی کے سبب بحیرہ ازوف تک اس کی رسائی اب نہیں رہی۔ بیان کے مطابق قبضہ کرنے والے، ”جزوی طور پر ڈونیٹسک کے آپریشن میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اس وجہ سے یوکرین بحیرہ ازوف تک رسائی سے عارضی طور پر محروم ہو گيا ہے۔‘‘

اس سے قبل جمعہ 18 مارچ کو روس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب وہ ماریوپول کے آس پاس ‘گھیرا تنگ کرنے جا رہا ہے‘۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتے کے روز ایک ویڈیو خطاب میں روس سے امن اور سکیورٹی کے مسائل پر با معنی مذاکرات کرنے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”روس کے پاس اپنی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔‘‘

صدر زیلنسکی نے کہا، ’’میں چاہتا ہوں کہ اس وقت آپ سب مجھے سنیں، خاص طور پر ماسکو کے لوگ۔ ملاقات کا وقت آ گیا ہے، بات چيت کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ یوکرین کی علاقائی سالمیت اور انصاف کو بحال کرنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو، ’’روس کا نقصان اتنا زیادہ ہو گا کہ اس کی بھرپائی کرنے میں آپ کو کئی نسلیں لگ جائیں گی۔‘‘

ویسے روس اور یوکرین کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہفتوں سے جاری ہیں، تاہم اس میں اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

جمعے کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولس کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور مذاکرات کی ناکامی اور اسے روکنے کا الزام یوکرین پر عائد کیا۔
بائیڈن اور چینی صدر میں بات چيت

جمعے کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چيت کی اور انہیں روس کے لیے عسکری امداد یا پھر اقتصادی طور پر مدد دینے کے خلاف متنبہ بھی کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ اگر چین نے روس کی حمایت کی تو اس کے ’مضمرات اور نتائج‘ بر آمد ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، ”صدر نے اس بحران کے سفارتی حل کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان مسابقت کو بھی منظم کرنے کے لیے مواصلات کی کھلی لائنوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا ہے۔‘‘

جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان تقریباً دو گھنٹے کی یہ کال ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ تاہم جب یہ سوال پوچھا گيا کہ اگر چین نے روس کی مدد کی تو پھر کس طرح کے مضمرات مرتب ہوں گے، تو وائٹ ہاؤس نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اس حوالے سے کہا، ’’ہمیں لگتا ہے کہ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہی سب سے تعمیری طریقہ کار ہے۔‘‘

اس سوال پر کہ کیا جو بائیڈن نے یوکرین پر روسی حملے کے معاملے میں چین کو اپنے ساتھ لانے کی کوششوں کے تحت چینی صدر کو کسی طرح کی مراعات کی پیشکش کی ہے؟ اس پر پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا، ’’یہ لین دین کے بارے میں نہیں تھا۔‘‘

بیجنگ نے اس بات چيت کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ صدر شی جن پنگ نے بائیڈن کو بتایا ہے کہ یوکرین میں جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے: ’’اب بات چیت اور مذاکرات جاری رکھنا، شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنا، انسانی بحران کو روکنا، لڑائی بند کرنا اور جلد از جلد جنگ کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔‘‘

چینی صدر نے کہا کہ تمام فریقین کو مشترکہ طور پر روس- یوکرین مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کو بھی روس سے یوکرین بحران کے ساتھ ساتھ ہی سیکورٹی سے متعلق روس کے خدشات کے بارے میں بھی بات چيت کرنی چاہیے۔

ادھر اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے سبب اندرون ملک تقریباً 65 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 32 لاکھ لوگ پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

Share this:
Javed Miandad
Previous Post جاوید میانداد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے
Next Post جرمنی کو روسی گیس کے متبادل کی تلاش، وزیر قطر پہنچ گئے
Robert Habeck

Related Posts

The Iberian Trilogy: Europe’s Rare Trio of Solar Eclipses Begins

یورپ میں سورج گرہن کی نایاب سہ گانہ: 2026 سے 2028 تک تین فلکیاتی مہمات

August 11, 2026
France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11

فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی

August 11, 2026
AR Rahman's Son Ameen Injured in Chennai Car Crash

چنئی میں اے آر رحمان کے صاحبزادے اے آر امین کار حادثے میں بال بال بچ گئے

August 11, 2026
Atif Aslam on Creative Struggles and Returning to Roots

عاطف اسلم کا 18 سال بعد موسیقی کی جڑوں کی طرف واپسی کا فیصلہ

August 11, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.