geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے پر چین کو امریکہ کی دھمکی

March 15, 2022 1 1 min read
USA-China
Share this:

USA-China

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر کے قومی سلامتی مشیر نے یوکرین میں روس کی مدد کرنے پر ایک اعلیٰ چینی عہدیدار کو براہ راست دھمکی دی۔ حالانکہ کریملن نے ان خبروں کی تردید کی کہ اس نے جنگ کے لیے چین سے فوجی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایسے وقت میں جب چین کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی اس تشویش میں اضافہ ہورہا ہے کہ بیجنگ واشنگٹن سے مسابقت کے اپنے طویل مدتی مفادات کو مستحکم کرنے کے لیے یوکرین کی جنگ کا استعمال کررہا ہے، امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان اور چین کی خارجہ پالیسی کے مشیر یانگ جائیچی کے درمیان پیر کے روز روم میں ملاقات ہوئی۔

سولیوان امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں سے بچنے میں ماسکو کی مدد کے حوالے سے بیجنگ کے رویے کی وضاحت چاہتے تھے۔ انہو ں نے متنبہ کیا کہ روس کی مد د کرنا چین کو مہنگا پڑے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا، “قومی سلامتی مشیر اور ہمارے وفد نے یوکرین پر حملے کے پس منظر میں چین کی جانب سے روس کی مدد کے حوالے سے اپنی تشویش کو براہ راست اور نہایت واضح انداز میں اٹھایا اور یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی مدد کرنے سے نہ صرف ہمارے بلکہ پوری دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات پر کیا مضمرات ہوں گے۔”

بائیڈن انتظامیہ کے دو عہدیداوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کو یقین ہے کہ چین نے روس کو یہ اشارہ دے دیا ہے کہ وہ یوکرین میں اس کی مہم میں نہ صرف فوجی مدد کرے گا بلکہ مغرب کی جانب سے عائد کردہ سخت پابندیوں کے اثرات سے نکلنے میں مالی مدد بھی دے گا۔ ان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس تجزیے سے مغربی اور ایشیائی اتحادیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ سات گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ کے دوران سولیوان نے اس وقت روس کے ساتھ چین کی ہمدردی پر بائیڈن انتظامیہ کی گہری تشویش سے واضح طور پر آگاہ کیا۔

ساکی نے تاہم صحافیوں کے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا امریکہ کو یقین ہے کہ چین روس کو فوجی، اقتصادی اور دیگر امداد فراہم کررہا ہے۔

میٹنگ سے قبل سولیوان نے سخت لہجے میں چین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ روس کی معیشت کو عالمی پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچنے میں مدد نہ کرے۔ انہوں نے کہا تھا، “ہم کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے۔”

روس نے تاہم پیر کے روز چین سے کسی طرح کی امداد حاصل کرنے کی تردید کی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا، “آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے روس کے پاس اپنے وسائل موجود ہیں۔ جو، جیسا کہ ہم کہہ چکے ہیں، حسب منصوبہ جاری ہے اور اپنے وقت پر پوری طرح مکمل ہوگا۔”

دریں اثنا وائٹ ہاوس کے عہدیداروں کے مطابق بائیڈن یوکرین کے بحران پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے یورپ کے دورے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوکہ دورے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم بائیڈن 24 مارچ کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرسکتے ہیں۔

امریکہ نے چین پر روس کو ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازو سامان کی سپلائی کے علاوہ یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی پروپیگنڈے کو پھیلانے میں مدد کرنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

یوکرین پر روسی حملے نے چین کو دو بڑے تجارتی شرکاء، امریکہ اور یورپی یونین، کے درمیان مشکل صورت حال میں ڈال دیا ہے۔ چین ایک طرف ان ملکوں کے مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو دوسری طرف اس نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا ہے کہ روس کے ساتھ اس کی دوستی کی “کوئی حد” نہیں ہے۔

چین نے روس کی جانب سے فوجی تعاون کی درخواست کی تردید کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لیجیان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “امریکہ یوکرین کے مسئلے پر چین کو نشانہ بنانے کے لیے غلط اطلاعات پھیلا رہا ہے۔ یہ بدنیتی پر مبنی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے صورت حال کو سرد کرنے کی کوشش کریں۔” انہوں نے کہا،”ہم صورت حال کو مزید خراب کرنے کے بجائے سفارتی حل کو فروغ دیں گے۔”

Share this:
Missile Fire
Previous Post میزائل فائر معاملہ: امریکہ بھارت کے اور چین پاکستان کے موقف کا حامی
Next Post یوکرین بحران: جرمن چانسلر شولس اور ترک صدر ایردوآن کی ملاقات
Olaf Scholz and Tayyip Erdogan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.