geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاموجود دشت حیات و کائنات میں آصف نذیر کی جریدہ روی کی سر گذشت

June 27, 2019 0 1 min read
Asif Nazeer With Lamajood
Share this:

Asif Nazeer With Lamajood

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

تصوف کے حوالے سے رویم کہتے ہیں کہ تصوف کا مطلب نفس کو اللہ کی مرضی پر چھوڑ دینا ہے، شبلی نے کہا کہ صوفی وہ ہوتا ہے جو دونوں جہاں میں بجز اللہ عزوجل کے اور کسی کو نہ دیکھے۔ذوالنون مصری نے لکھا کہ صوفی وہ لوگ ہیں جنہوں نے سب کچھ چھوڑ کر خدا کو اپنا لیا ۔تصوف کو کسی دانشور نے نوافلاطونیت سے ماخوذ بتایا تو کسی فلاسفر نے بدھ مت سے اور کسی اہل علم نے تصوف کو یو نانی فلسفہ کی بنیاد قرار دیا توکسی مفکر نے اسے رہبانیت کا پیش خیمہ بتایااور کسی نے اسلام کو اس کا سرچشمہ قراردیا،اپنی اپنی سوچ و فکر کے مطابق تصوف کی تعریف کی جاتی رہی ہیں۔بلاشبہ تصوف کے حوالے سے اس درجہ سوچ و فکر اِس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں۔شعروادب میں تصوف کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا گیا خصوصاً اُردو شاعری کے توحسن و عشق اور تصوف ہی دو اہم موضوعات رہے ہیں کچھ شعراء نے تصوف کو فقط برائے شعرگفتن خوب است کے طور پر برتا اور اہل ذوق کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر کچھ شعراء کرام ایسے بھی ہیں جنہوں نے حسن و عشق اور تصوف پر کیا خوب طبع آزمائی کی کہ قاری فی البدیع ”سبحان اللہ سبحان اللہ”پکار اُٹھا۔

عصر حاضر میں آصف نظیر کا شمار بھی اُنہیں صفِ اول کے شعراء کرام میں ہوتا ہے جنہوں نے اِن کو موضوع سخن بنایا اور حق ادا کر دیا ۔آصف نظیر نے یوں تو ہر موضوع پر بڑی مہارت سے قلم اٹھایا مگر تصوف کو جس کمال فنی ہنرمندی اورتخلیقی احساس سے مزین کر کے شاعری میں ڈھالا ہے سبھی ان کے معترف ہیں اوریوں وہ ہر حلقہ شعروادب میں ہر سطح پر خوب پذیرائی کے حقدار بھی بنے ہیں۔آصف نظیر کے صوفیانہ کلام کا مطالعہ کریں تو یہ حقیقت آشکار ہونے لگتی ہے کہ یہ اپنی ساری جدوجہد کائنات اور حیات کے اسرارِ سر بستہ کو سمجھنے میں صرف کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ شاید میر نے ان جیسے تخلیق کاروں کیلئے ہی لکھا ہے کہ تصوف کی گہری چھاپ کی وجہ سے لوگ ہر ذرے میں حسنِ مطلق کی تلاش کرتے ہیں ۔ آصف نظیر کا تازہ مجموعہ کلام ”لاموجود”منظرعام پر آتے ہیں حلقہ شعروادب میں مقبولیت سمیٹنے لگا ہے ۔ اس کتاب میں شامل دیگر موضوعات کی طرح صوفیانہ کلام بھی قاری کو اپنے حصار میں لئے بغیر نہیں چھوڑتا ۔

پروفیسر ڈاکٹرمعین نظامی اپنے مضمون بعنوان ”جہانِ لا موجود”میں لکھتے ہیں کہ آصف نظیر کے مجموعۂ کلام ”لا موجود” کی شاعری مختلف رنگ اور جداگانہ ذائقے کی شاعری ہے ۔حُسنِ الفاظ کے پیرہن میں شدتِ احساس جلوہ گر ہے ۔ایقان و عرفان کی تہ داری اور سرشاری سے تشکیل پانے والی یہ شاعری راحتِ قلب و نظر کا سامان بھی ہے اور تسکینِ شعور و فکر کا سرمایہ بھی ۔شاعر کی وجدانی کیفیات میں وفور بھی ہے اور مستی و رعنائی بھی۔ وہ دل کی بات کہنے کا ہنر جانتے ہیں۔مزید لکھتے ہیں کہ یہ مجموعۂ کلام دشتِ حیات و کائنات میں شاعر کی جریدہ روی کی سر گذشت ہے اور اِس طلسماتِ تنہائی میں بہت سے عجائب و غرائب جھلک دکھاتے ہیں۔ ماورائی علوم و فنون سے شغف اور اِن میں ممارست کے شواہداِس شاعری میں جابجا نظر آتے ہیںاور کیفِ سخن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔صاحبِ مطالعہ شاعر اگر خوش قسمتی سے اپنا حاصلِ مطالعہ تخلیقی ہنر مندی سے جزوِ شعر بنانے میں کامیاب ہو جائے تو وہ شاعری ایسی ہی مختلف ہوتی ہے جیسی اِس مجموعے کی شاعری۔

کبھی گو نہ مکتب میں آئے گئے تھے
عجب علم ہم کو سکھائے گئے تھے
ہماری طرح تھیں تمھاری شبیہیں
مگر تم سے ہٹ کر بنائے گئے تھے
ہمارا قبیلہ تھا سب سے مقدم
ہمی قتل گاہوں میں لائے گئے تھے
سب اسماء ہمارے ہی تھے اسمِ اعظم
جو مشکل میں سب کو پڑھائے گئے تھے
ہمارے تعرّف کو درجہ بہ درجہ
الف لام اور میم لائے گئے تھے

اِس مجموعے میں فارسی کے عظیم صوفی شاعرخواجہ فریدالدین عطّار نیشا پوری کے ایک معرکہ آرا قصیدے کی بہت کامیاب منظوم ترجمانی کی گئی ہے جسے تخلیقِ مکرر کہنا چاہیے،یہ ترجمانی بجائے خود خاصے کی چیز ہے۔ آصف نظیر کو اِس مجموعے کی اشاعت مبارک ہو۔یقینا یہ سفینۂ سخن شایانِ شان داد و تحسین حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا کیوں کہ اِس میں سراہے جانے کے قابل بہت کچھ ہے۔

آصف نظیرکے کمال فن پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے”فنِ شعر سے کامل آگاہی ”کے عنوان سے افتخا ر عارف اپنے مضمون میں کہتے ہیں کہ لا موجود آصف نظیرکا دوسرا مجموعہ کلام ہے۔اِس سے قبل اِن کی غزلوں کی پہلی کتاب ”موج میں دریا” کے عنوان سے اربابِ سخن شناس سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہے لیکن زیرِ نظر مجموعہ اپنی نوعیت میںایسا مجموعہ ہے کہ اِسے پڑھ کر ایک حیرت انگیز خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ غزلوں پر مشتمل اِس مجموعے میںتہذیبی فضااور منفرد لب و لہجے میں بیان کردہ کلاسیکی روایت کا تسلسل اِس مجموعے کو بڑی تعداد میں چھپنے والے دوسرے شعری مجموعوں سے ممتاز کرتا ہے ۔

تخلیقات ِ آصف پر علامہ بشیر رزمی پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے مضمون بعنوان”تجھے ہم ولی سمجھتے”میں لکھتے ہیں کہ آصف نظیر شعری مثلث تخیل،عروض اور موسیقی سے نہ صرف آشنا ہے بلکہ وہ عملی طور پر بھی اِس کا اظہار کرتا ہے اِس حقیقت کے لیے اِس کی پہلی کتاب ”موج میں دریا” اور زیرِ نظر تازہ مجموعۂ غزلیات ”لاموجود”کا مطالعہ کافی ہے ۔آصف نظیر پہلے ”موج میں دریا” میں غزل کی گُل پوش وادیوں میں محوِ ُگل گشت رہا اور پھر تصوف کی پُر اسرار وادیوں میں داخل ہواتو لاموجودمیں اپنے شباب تک پہنچا۔زیرِ نظر کتاب لا موجود محض تصوف کے مضامین پر مبنی کتاب نہیں ہے بلکہ اِس کے ہر صفحہ پر ملکہِ ناکتخدا غزل جدید مضامین کے تنوع اور آصف نظیر کے منفرد لب و لہجے کے ساتھ پوری آب و تاب سے جلوہ گر ہے کیونکہ غزل کا دامن بہت وسیع ہے اور شائد موضوعات کا یہ تنوع کسی اور صنفِ سخن کو نصیب نہیںآپ اِس میں انسانی جذبات اور احساسات کے صد رنگ پہلو بیان کر سکتے ہیں یہاں تک کہ جدید اور قدیم کی حدیں ختم ہو کر رہ جاتی ہیں۔اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ بلاشبہ آصف نظیر کی یہ تازہ تخلیق وقت کے ساتھ ساتھ مقبولیت کے اُس قابل رشک مقام پر پہنچے گی جس کی یہ مستحق ہے۔تصوف کے تجسس میں سرگرداں قارئین اس کتاب کے مطالعے سے اپنی پیاس خوب بُجھا سکتے ہیں ، غزلوں پر مشتمل کتاب ”لاموجود” کی تعارفی قیمت 400روپے ہیں جسے نستعلیق پبلی کیشن سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:
Karachi Tajir Alliance Ayaz Memon
Previous Post کراچی تاجر الائنس کا سینئر صحافی امتیاز فاران سے اظہار یکجہتی
Next Post ادھر سے بھی ہوا ہو گا اشارہ
Bribery

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.