geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ادھر سے بھی ہوا ہو گا اشارہ

June 27, 2019 1 1 min read
Bribery
Share this:

Bribery

تحریر : ایم سرور صدیقی

متحارب جماعتوں کے دو سیاستدان زور شور سے بحث کررہے تھے ایک نے بہتیری دلیلیں دیں لیکن وہ دوسرے کو قائل نہ کر سکا تو وہ ذاتیات پر اترآیا اور الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔۔۔پھر زچ ہوکر یہاں تک کہہ ڈالا میں جانتا ہوں تم کس کے اشارے پرناچتے پھرتے ہو۔۔دوسرے نے مشتعل ہوکرکہا احمق آدمی سیاسی بحث میں میری بیوی کو کیوں گھسیٹے ہو۔ اب یہ تو ہمیں معلوم نہیں کون سے کون سے سیاستدان اپنی بیوی کے اشاروں پر ناچتے ہیں لیکن دو دو تین تین شادیاں کرنے والے سیاستدان کے متعلق یقین سے کہا جا سکتاہے وہ بے چارہ ناچتے ناچتے تھک جاتاہوگا ایک تقریب کے دوران ایک سخص کی انتہائی خوبصورت بیوی نے اسے اشارے سے بلایا وہ فوراً دوڑاچلا آیا اس نے پوچھا کوئی کام تھا؟ بیوی مسکرائی ایک ا دا سے اٹھلاتے ہوئے کہا کام تو کوئی نہیں تھا بس اپنی انکلی کے اشارے کی طاقت چیک کرنا چاہتی تھی کہ آپ اب بھی میرے اشاروں پر چلتے ہویا نہیں۔ ویسے ایک بات ہے پاکستان میں جمہوری حکومتیں ہروقت عوام کو تگنی کا ناچ نچاتی رہتی ہیں مہنگائی ،عوام دشمن اقدامات نت نئے ٹیکسز برداشت کرنے کے باوجود اتنے عوام مجبورہیں اف اللہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔

گونگی بنے لوگ حکومتوں کا ظلم برداشت کرتے ہیں کیونکہ عوام کا توکسی دور میں بھی کوئی پرسان ِ حال نہیں ہوتا۔۔ شنیدتو یہ بھی ہے کہ کچھ سیاستدان کسی نہ کسی کے اشارے پر ناچتے ضرورہیں اخبارات میں ایسی خبریں تو آئے روز آتی رہتی ہیں لیکن ہم جیسا ”ماٹھا کالم نگار” ان کا نام لینے کی جرأ ت نہیں کر سکتا کہ کہیں اس کے لئے حشربپا نہ ہو جائے سننے میں تو یہ بھی آیاہے کئی قوم پرست سیاستدان بھارت کے اشارے پر کالاباغ ڈیم بنانے کی مخالفت ایسے کر رہے ہیں جیسے ان کے لئے یہ مذہبی فریضہ ہو یاپھر جس طرح تقریر کے دوران جاہل ملاں اپنے نظریات پوری شد مد کے ساتھ سامعین پر ٹھونستاہے دونوں کا مقصدمال بناناہے۔۔ کل جب ہم یہ کالم لکھ رہے تھے۔ کل شیدا اور میدا آن وارد ہوئے ۔۔۔ شیدے نے کہا کمال ہے اشارے توعاشق کرتے ہیں سیاستدان نہیں خدا قسم جس مرضی شاعر سے پوچھ لو ۔۔۔میدے نے کہا بہت سے چھوٹے موٹے سیاستدان اپنے لیڈروں کے اشارے پر مخالفین کو زچ کرنے کیلئے اوٹ پٹانگ ہانکتے رہتے ہیں میں خود دو تین کو جانتاہوں جو ہروقت اشارے کے منتظررہتے ہیں تمہیں یادنہیں دس پندرہ سال پہلے ن لیگ کے جلسوں میں یہ نعرہ بڑا مقبول تھا

نواز شریف تیرا ایک اشارہ
حاضر ۔۔۔حاضر لہو ہمارا

یہ الگ بات کہ جب وقت پڑا ایسے نعرے لگانے والے ایک غائب ہوگئے جیسے گدھے سے سر سے سینگ۔۔۔ اور آمریت کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں حاجی امداد حسین جیسے جو کارکن پکڑے گئے مشرف سرکار نے مار مار کر انہیں ڈبل روٹی بنادیا۔۔۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کا قتل بھی کسی کے اشارے پرہواہے یہ اشارہ کس نے کیا تھا اس کاسراغ لگانے کیلئے پولیس نہ جانے کتنے مہینوں سے کس کس کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔کراچی میں مختلف الزامات ٹارگٹ کلنگ ، دھماکے، بھتہ خوری ،بوری بند لاشیں ،اغوا ء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث جولوگ گرفتار ہورہے ہیں وہ بھی یہ کہہ رہے ہیں ہم نے یہ کام فلاں کے اشارے پر کیا ہے ۔ یہ بھی سناہے گرفتارہونے والے کہتے ہیں مجھے یہ کام کرنے کا اشارہ شین نے کیا اسے جیم نے اور جیم کو اشارہ الف نے کیا تھا۔اب اشارے کرنے والے سب لوگوںکی شامت آئی ہوئی ہے ویسے شامت آنے کی بڑی وجہ شامت ِ اعمال ہے نصف صدی سے بیشترہم وطنوںکو حسرت تھی کہ جس نے بھی اس ملک کو لوٹا یا پاکستان کا امن بربادکرنے کا ذمہ دارہے یا جرائم کی وجہ ہے ان سب کابے رحم احتساب ہونا چاہیے کسی لالچ، امتیازیاخوف کے بغیر ۔ہر پارٹی ۔۔ہر جماعت۔ہرNGO ۔۔حتیٰ کہ ہراس فرد کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائے جو اس ملک میں کسی بھی خرابی کا موجب ہے۔۔۔حالات بتاتے ہیں اب جو یک لخت نیب جیسا ادارہ حرکت میں آیا ہے وہ کسی کے اشارے پرہی آیا ہوگاسیاستدانوں،بیوروکریسی،بزنس مینوںاور نہ جانے کون کون خوف وہراس کا شکارہیں اور اپنے سرپرستوںکو اشارے کرکے پوچھتے پھرتے ہیں اب کیا بنے گا؟ ۔۔۔

انہیں شاید علم نہیں کہ وہ تو خود منہ چھپاتے پھرتے ہیں بلکہ میاںنوازشریف،حمزہ شہباز، آصف زرداری سمیت درجنوں اندرہیں اب اشارہ کرنے والوں کوکیا بتائیں ؟ شنیدہے کہ درجنوںکی باری آنے والی ہے ۔ شاید چپ رہنے میں ہی عافیت ہے کسی نے سچ کہا ہے ایک چپ ۔۔سو سکھ ۔۔انسان اگرچپ شاہ بن جائے تو کئی نامعقول سوالوں سے بچ سکتاہے اشارے سے کام چل جائے تو زبان کو تکلیف دینے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وقت حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ان کے درمیان ”تاریخی مفاہمت” کی بدولت سینکڑوں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔۔ سائیں مراد علی شاہ کو بھی ڈھیروں گلے شکوے ہیں ۔۔ الطاف بھا ئی پہلے ہی” مشکل ” میں ہیں اب تو کراچی بھی ان کی مدد نہیں کررہا یہ سب دل ہی دل میں یہ ضرور کہتے ہوں گے

یزدانی ”ادھر ”سے بھی ہوا ہو گا اشارہ
برہم جو زمانے کی ہوا مجھ سے ہوئی ہے

اب ”ادھر ” کا مطلب سب جانتے ہیں اشرافیہ ناخوش ہوتی ہے تو ہوتی رہے لیکن عام پاکستانی انتہائی خوش ہیں کہ اب ملک پٹری پر چڑھ جائے گا۔۔ ادارے مستحکم ہو ں گے۔۔۔ کرپشن کرنے والے مگر مچھوںکا پیٹ چاک کرکے لوٹی ہوئی قومی دولت باہرنکال لی جائے گی۔۔۔ خداکرکے عام آدمی کی یہ خواہش پوری ہوجائے ورنہ اس ملک میں سیاست، صحافت، امامت،بزنس الغرض ہر چیزکو یرغمال بنالیا گیاہے اور بہتری کی کوئی امید نہیں تھی اس ماحول میں جس کسی نے بھی نیب کو اشارہ کرکے شکنجہ کس دیاہے اس نے عوام کے دل موہ لئے ہیں لگتا ہے اب پاکستان سے رشوت خوروں، کرپٹ عناصر، گیس چوروں،بھتہ خوروں،بجلی چوروں اور جرائم کرنے والوںکا انجام قریب ہے۔ اب اگر کالاباغ ڈیم یا اس کے متبادل آبی ذخائر بنانے کے لئے بھی اشارہ ہو جائے توہم سمجھیں گے نظر ِ کرم ہوگئی۔ اورہم کہنے پر مجبورہو جائیں گے اشارے ہی اشارے میں یہ دل آپ کا ہوا۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Asif Nazeer With Lamajood
Previous Post لاموجود دشت حیات و کائنات میں آصف نذیر کی جریدہ روی کی سر گذشت
Next Post پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
Khawaja Brothers

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.