geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ابوظہبی کے ولی عہد 3 روز سے پاکستان میں تھے، فواد چوہدری کا دعویٰ

January 7, 2019 0 1 min read
Fawad Chaudhry
Share this:

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے 3 روز سے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان آج پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کی جانب سے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد وہ آج ہی وطن واپس روانہ ہوئے۔

ابوظہبی کے ولی عہد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے سے لیکر وطن واپسی روانگی تک ان کے دورے کو سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا جب کہ حکومتی و وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا کے آفیشل پیجز سے بھی دورے کی پل پل کی کوریج کی گئی۔

لیکن اس سب کے باوجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جس نے زندگی میں وزرات خارجہ نہیں دیکھی وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہد آئے اور چلے بھی گئے۔

اس کے بعد وہ آگے لکھتے ہیں کہ ولی عہد تین دن سے پاکستان ہیں اور آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی ہے، تمام تفصیلات پہلے سے طے ہوتی ہیں، آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔

اگلی ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات نے لکھا کہ ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے کردار ادا کیا اور ادائیگی کے توازن کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دنیا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے، خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے۔

ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا جو کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر ہونے والے اس سرکاری دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے بھی ابوظہی کے ولی عہد کے ایک روزہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن زید النیہان کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا جو کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل ہوا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر ہونے والے اس سرکاری دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ولی عہد کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ولی عہد کا نور خان ایئر بیس پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور معزز مہمان نے نور خان ائیر بیس سے وزیر اعظم ہاؤس تک کا سفر ایک ہی کار میں کیا جسے وزیر اعظم چلا رہے تھے۔

ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کا سرکاری دورہ ایک روزہ تھا جو کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل ہوا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر ہونے والے اس سرکاری دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔

وفاقی وزیر کے حیران کن دعویٰ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوگیا اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

راجہ عاطف رزاق نامی صارف کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، دبئی کے ولی عہد تین دن سے پاکستان میں تھے تو آخر عوام کو اس سے کیوں بے خبر رکھا گیا ان کی آخر ایسی کیا مصروفیات تھیں جو خفیہ رکھنا لازمی تھا؟

Share this:
Hassan Qazi
Previous Post ایرانی مستعفی وزیر کا اداروں پر ساڑھے تین ارب ڈالر کی لوٹ مار کا الزام
Next Post امریکا کا شام سے انخلا داعش کی شکست اور ترکی کے کردوں سے برتاؤ سے مشروط
Benjamin Netanyahu

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.