geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نوجوان سعودی لڑکی کی تھائی لینڈ میں سیاسی پناہ کی کوشش ناکام

January 7, 2019 0 1 min read
Saudi Girl
Share this:

Saudi Girl

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے حکام نے خلیج کی قدامت پسند مسلم بادشاہت سعودی عرب کی ایک ایسی اٹھارہ سالہ لڑکی کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا کی اس بادشاہت میں اپنے لیے سیاسی پناہ کی خواہش مند تھی۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اتوار چھ جنوری کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق حکام نے بتایا کہ آج ہی بذریعہ ہوائی جہاز بنکاک پہنچنے والی یہ سعودی لڑکی تھائی لینڈ میں اپنے لیے سیاسی پناہ کی درخواست دینا چاہتی تھی لیکن امیگریشن حکام نے اسے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا۔

تھائی لینڈ میں امیگریشن کے محکمے کے سربراہ سوراچاتے ہاکپارن نے اے ایف پی کو بتایا، ’’اس سعودی خاتون شہری کا نام راہف محمد القانون ہے اور، خود اس کے بقول، وہ اپنی زبردستی کی شادی سے بچنے کے لیے اپنے گھر سے فرار ہو کر تھائی لینڈ پہنچی تھی۔‘‘

سوراچاتے ہاکپارن کے مطابق، ’’اس سعودی لڑکی کو خدشہ ہے کہ اب واپس سعودی عرب جانے پر اسے بہت مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘

ہاکپارن نے کہا کہ یہ سعودی لڑکی چاہتی تھی کہ اسے تھائی لینڈ میں سیاسی پناہ دے دی جائے تاہم اس سلسلے میں تھائی حکام نے بنکاک میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ یہ معاملہ حل کیا جا سکے۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ان کے 32 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سال شاہی خاندان کی جانب سے رائج برسوں پرانے قوانین، سماجی روایات اور کاروبار کرنے کے روایتی طریقوں میں تبدیلی پیدا کی۔ یہ دونوں شخصیات اب اس ملک کی نوجوان نسل پر انحصار کر رہی ہیں جو اب تبدیلی کی خواہش کر رہے ہیں اور مالی بدعنوانیوں سے بھی تنگ ہیں۔

سعودی عرب کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جن کے شہریوں کی طرف سے کسی دوسرے ملک میں سیاسی پناہ کی درخواست دیے جانے کے واقعات شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

راہف محمد القانون کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے نمائندوں نے بھی اے ایف پی کو بتایا کہ جب یہ سعودی خاتون شہری بنکاک کے سووارنابھومی ایئر پورٹ پر پہنچی، تو اسے وہاں موجود سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ریاست کویت کے چند اہلکاروں نے بھی روک لیا اور انہوں نے راہف کا پاسپورٹ بھی زبردستی اپنے قبضے میں لے لیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر راہف محمد کے حق میں ایک باقاعدہ مہم بھی شروع ہو چکی ہے اور اسے بچانے کے لیے SaveRahaf# ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کئی سرکردہ کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر راہف کو زبردستی واپس سعودی عرب بھیجا گیا، تو اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں ریاض میں سعودی حکومت کا کوئی بھی موقف آخری خبریں ملنے تک سامنے نہیں آیا تھا۔

Share this:
Benjamin Netanyahu
Previous Post امریکا کا شام سے انخلا داعش کی شکست اور ترکی کے کردوں سے برتاؤ سے مشروط
Next Post سونا تلاش کرنے والے تیس افغان شہری اچانک سیلاب کے باعث ہلاک
Afghanistan Flood

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.