geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سونا تلاش کرنے والے تیس افغان شہری اچانک سیلاب کے باعث ہلاک

January 7, 2019 4 1 min read
Afghanistan Flood
Share this:

Afghanistan Flood

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ایک دریا میں سونا تلاش کرنے والے کم از کم تیس شہری اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ صوبائی حکام کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں پیش آیا۔ متعد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل سے اتوار چھ جنوری کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق بدخشاں کے صوبائی دارالحکومت فیض آباد سے قریب 110 کلومیٹر (68 میل) دور ضلع کوہستان میں 50 کے قریب افغان شہری ایک دریا میں سونا تلاش کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں پانی کے تیز ریلوں میں بہہ گئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نیک محمد نذری نے بتایا کہ یہ دیہاتی غیر قانونی طور پر اس دریا میں ایک ایسے جگہ پر کھدائی کر کے بہت نیچے تک چلے گئے تھے، جہاں ماضی میں بھی سونے کی تلاش کے لیے کھدائی کی گئی تھی۔

اسی دوران صوبے میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں دریا میں اچانک سیلاب آ گیا، تو ان درجنوں افراد کو سونے کی زیر زمین ’غیر قانونی کان‘ سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ نذری نے بتایا، ’’کم از کم 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر سیلابی پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔‘‘

اس کے برعکس بدخشاں کی صوبائی پارلیمان کے ایک رکن نے بتایا کہ اس واقعے میں مرنے والوں کی کل تعداد 40 ہو چکی ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان ثنااللہ روحانی نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے سات کی حالت نازک ہے۔

افغانستان چاروں طرف سے خشکی میں گھرا ہوا ایک ایسا پہاڑی ملک ہے، جہاں تانبے، لوہے، کرومائیٹ، پارے اور سونے چاندی سمیت کئی قدرتی معدنیات کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں لیکن وہاں عشروں سے جاری خانہ جنگی اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث یہ قدرتی ذخائر آج تک نکالے ہی نہیں جا سکے۔

ہندو کش کی اس ریاست میں اس شعبے میں حکومت کی طرف سے کوئی باقاعدہ طویل المدتی سرمایہ کاری بھی نہیں کی جا سکی۔ اسی لیے بہت سے مقامی باشندے وہاں غیر قانونی طور پر ان قدرتی وسائل کی کان کنی کی کوشش کرتے ہیں۔

Share this:
Saudi Girl
Previous Post نوجوان سعودی لڑکی کی تھائی لینڈ میں سیاسی پناہ کی کوشش ناکام
Next Post عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے: احسن اقبال
Ahsan Iqbal

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.